Ahlesunnat Sawad E Aazam

Ahlesunnat Sawad E Aazam اھلسنت کوئی نیا فرقہ نہیں بلکہ حضور ﷺ اور صحابہ کے نقش ?

03/02/2024

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

لالہ موسیٰ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کا خوبصورت، عالیشان فیضانِ مدینہ،دورِ حاضر کے مطابق دینی طلباء کو مزید آسانیاں دینے پر...
19/07/2022

لالہ موسیٰ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کا خوبصورت، عالیشان فیضانِ مدینہ،
دورِ حاضر کے مطابق دینی طلباء کو مزید آسانیاں دینے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ...

تقریباً ایک صدی پہلے گرمیوں میں حج کس طرح ہوتا تہا ملاحظہ فرمائیں...
06/07/2022

تقریباً ایک صدی پہلے گرمیوں میں حج کس طرح ہوتا تہا ملاحظہ فرمائیں...

04/05/2022

کالی ماتا کے مندر میں جانے پر *دیوبندی مفتی* کو ملی *عیدی*
😂😂😂😂😂😂

https://youtu.be/_THiFtngFzc

04/05/2022
31/12/2021

نیت فرمائیں کہ نئے سال میں کوئی نماز قضاء نہیں ہوگی... رب کے احکامات پر عمل کرتے نیال سال گذاریں گے

اھلسنت کے جید علماء کی زیارت کیجئیے
30/12/2021

اھلسنت کے جید علماء کی زیارت کیجئیے

19/12/2021

دو سالہ حمل 🤔

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس ایک آدمی آکرکہنے لگا:

امیر المومنین ! میں اپنی بیوی سے دو سال دور رہا ، اور جب گھر آیا تو دیکھا کہ بیوی حاملہ تھی ۔ ( اس معاملے کا فیصلہ کریں ۔ )

سیدنا عمر پاک نے ( غور و فکر کرکے اور شوری سے ) مشورہ لے کر یہ فیصلہ کیا کہ:
عورت ( گناہ گار ہے لہذا اس ) کو رجم کردیا جائے ۔

سیدنا معاذ بن جبل وہاں بیٹھے تھے ، آپ نے اس فیصلے سے اختلاف کیا اور کہا:

جب تک بچہ پیدا نہیں ہوجاتا ایسا کسی صورت نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چنانچہ عورت کو وضع حمل تک کی مدت کے لیے چھوڑدیا گیا ۔

پھر جب اس عورت کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تو وہ ہو بہو اپنے باپ جیساتھا ، اور ( اللہ کی شان کہ ) اس کے سامنے والے دانت بھی نکلے ہوئے تھے ۔
( جن سے اس کا بڑی عمر کا ہونا معلوم ہورہاتھا )

جب اس کے باپ نے اُسے دیکھا ، تو کہنے لگا:

ربِ کعبہ کی قسم ، یہ تو میرا ہی بیٹا ہے !

یہ معاملہ دیکھ کر سیدنا عمر کہنے لگے:

عورتیں معاذ بن جبل جیسے ( ذہین و فطین لوگوں ) کو جنم دینے سے عاجز آگئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر معاذ نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہوجاتا ۔

( انظر: تاریخ مدینۃ دمشق ، ج 58 ، ص422 ، ط دارالفکر بیروت ۔ اسنادہ حسن )

•••••••••••••••••••••🌸🌸

اس واقعہ میں ہمارے لیے بہت سارے سبق ہیں ، جن میں سے ایک یہ بھی ہےکہ:

بیوی کے ساتھ شوہر کا رشتہ محبت اور اعتماد کا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دو چیزیں جتنی زیادہ مضبوط ہوں گی رشتہ اتنا ہی محفوظ رہے گا ۔
اگر کبھی بیوی کے متعلق کوئی ناگفتہ بہ صورت پیش آجائے تو فوراً بدگمان ہوکر جذباتی فیصلہ کرنے سے پہلے ، کسی امانت دار اور معاملہ فہم عالم کی طرف ضرور رجوع کرلینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ اللہ کریم نجات کا راستہ نکال دے اور بندہ ہلاکت سے بچ جائے ۔

✍️لقمان شاہد
16-12-2021 ء

آج ہم تعارف میں اھلسنت سوادِ اعظم کی ایک عظیم ہستی کے تعلق سے پڑھیں گے،، جنکے نام سے آج بھی ایک کافر گروہ چین کی نیند نہ...
13/12/2021

آج ہم تعارف میں اھلسنت سوادِ اعظم کی ایک عظیم ہستی کے تعلق سے پڑھیں گے،، جنکے نام سے آج بھی ایک کافر گروہ چین کی نیند نہیں لے پاتا،،،🥰

اُس عظیم ہستی کا نام مولانا الشاہ احمد نورانی ہے،،،،

محافظ ختمِ نبوت،، قائد اہل سنّت،، قاطع قادیانیت،، استاذ العلماء،، یادگار سلف صالحین،، لائق ادب ،، واجب الاحترام, حضرتِ علامہ مولانا الشاه احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ پاکستان کے اسلامی دینی اور سیاسی میدان میں ایک قد آور شخصیت تھے،،

چلیے تفصیلی معلومات جاننے سے پہلے مختصر اور جامع معلومات حاصل کرلیتے ہیں،،،!!

📗👇🏻...مختصر اجمالی تعارف،،،👇🏻📗


پیدائش - 1 اپریل 1926 میرٹھ

وفات - 11 دسمبر 2003 (77 سال) اسلام آباد

مدفن -- مزار عبد اللہ غازی

شہریت -- برطانوی ہند پاکستان

اولاد -- شاہ اویس نورانی ، شاہ انس نورانی

والد -- عبد العلیم صدیقی

مادر علمی -- جامعہ الٰہ آباد

پیشہ -- فلسفی ، سیاست دان ، مصنف

تحریک-- تحریک ختم نبوت 1974ء

یہاں تک تو حضرت کی مختصر معلومات کے بارے میں جان لیا ،، اب آئیے کچھ تفصیلی معلومات کے بارے میں جانتے ہیں،،،👇🏻

حضرت کی پیدائش،،،👇🏻؟

مولانا احمد نورانی صدیقی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ 1926ء کو میرٹھ میں مولانا عبدالعلیم صدیقی صاحب کے گھر پیدا ہوئے۔ جن کا شجرہ نسب خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے اور شجرہ طریقت مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمتہ اللہ علیہ سے جا ملتا ہے۔ ،، سبحان اللہ

آپ کی تعلیم،،،📗✍️

حضرت نے آٹھ سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید حفظ کر لیا تھا۔ نيشنل عربک کالج سے گريجويشن کرنے کے بعد الہ آباد يونيورسٹي سے فاضل عربی اور دار العلوم عربيہ سے درس نظامی کی سند حاصل کی۔

حضرت کی پاکستان میں آمد.؟؟👇🏻

قیام پاکستان کے وقت آپ متحدہ برطانوی ہند میں ایک طالب علم اور تحریک پاکستان کے ایک سرگرم کارکن تھے۔،، قیام پاکستان کے کچھ عرصہ بعد پاکستان چلے آئے۔

جمعیت علما پاکستان👇🏻👑

1948ء میں علامہ احمد سعید کاظمی نے جمیعت علمائے پاکستان کے نام سے جماعت بنائی اور 1970ء میں مولانا نورانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جب پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تو جمیعت میں شامل ہوئے اس وقت جمیعت کے سربراہ خواجہ قمرالدین سیالوی تھےـ 1970ء میں جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
ذوالفقار علی بھٹو کے مد مقابل انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لیا۔ 1972ء میں مولانا نورانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ جمیعت علما پاکستان کے سربراہ بنے اور تا دم مرگ وہ سربراہ رہے،، ـ آپ دو مرتبہ رکن اسمبلی اور دو مرتبہ سینٹر منتخب ہوئے۔

قیادت

1972ء میں جمعیت علمائے پاکستان کی قیادت سنبھالی اور آخری دم تک اس کے سربراہ رہے۔

تحریک نظام مصطفیٰ؟

1977ء میں تحریک نظام مصطفیٰ کے پلیٹ فارم پر فعال ہونے کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ورلڈ اسلامک مشن،،،

حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے دنیا بھر میں اسلام کا آفاقی پیغام عام کرنے کے لیے 1972ء میں ورلڈ اسلامک مشن کی بنیاد رکھی۔ اور مختلف ممالک میں اس کے دفاتر بنا کر اسے فعال کیا۔ نرم مزاجی اور حلم کی وجہ سے وہ دوستوں اور دشمنوں میں یکساں مقبول تھے۔

تحریک ختم نبوت1974👇🏻

مولانا شاہ احمد نورانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے 30 جون 1974ء میں قومی اسمبلی میں بل پیش کیا اور 7 ستمبر 1974ء سے قادیانیوں کے خلاف آئین میں ہونے والی (2) دوسری ترمیم کے اصل محرک تھے جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے تحت قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرارد دیا گیا۔ ،، حضرت نے اس موقع پر قادیانیوں کے سربراہ ناصر مرزا کو مناظرے میں شکست فاش بھی دی تھی۔،،، سبحان اللہ،،

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے سلسلہ میں حضرت نورانی میاں کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ ،،انہوں نے بے شمار قادیانی مبلغین سے مناظرے کیے اور انہیں ہمیشہ شکست فاش دی۔ آپ نے بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا مسلسل تعاقب کیا۔ انہوں نے آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف شامل کروائی۔ 30 جون 1974ء کو آپ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد پیش کی۔ قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا ناصر کو اپنی جماعت کے عقائد کے بارے میں صفائی اور موقف پیش کرنے کا مکمل اور آزادانہ موقع دیا گیا۔ 13 دن تک اس پر جرح ہوئی۔ بعد ازاں ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ مولانا نورانی صدیقی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ’’قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی سعادت اللہ تعالیٰ نے مجھے بخشی اور مجھے یقین کامل ہے کہ بارگاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں میرا یہ عمل سب سے بڑا وسیلہ شفاعت و نجات ہوگا۔‘ ،، ماشاء اللہ🥰

متحدہ مجلس عمل

مشرف کے دور حکومت میں 2002ء دینی جماعتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذہبی جماعتوں کا اتحاد عمل میں آیا تو انھیں متفقہ طور پر سربراہ مقرر کیا گیا۔ جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اپنی موت تک وہ ایم ایم اے(متحدہ مجلس عمل) کے سربراہ رہے۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ کی وفات،،😢

دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں 16 شوال 1424ھ 11 دسمبر 2003ء کو ان کا انتقال ہوا۔

آپکا جنازہ کس نے پڑھایا؟؟

ان کی نماز جنازہ ان کے بیٹے انس نورانی نے پڑھائی۔

آپکا مزار پر انوار؟..

آپ رحمۃ اللہ علیہ کو کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار (کلفٹن) کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔

آپکی تصانیف..📗؟

آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تصانیف وغیرہ کے تعلق سے کوئی معلومات نہیں ہیں،، ہو سکتا ہے آپ نے زیادہ کام نہیں کیا ہو تصانیف وغیرہ پر،، البتّہ آپکی جو بھی خدمات ہیں اُسے بھلایا نہیں جا سکتا،،

دعاء 🤲🏻،، آج ہم نے ایک عظیم ترین ہستی کے تعلق سے پڑھا،، اُمتِ مسلمہ کے لیے آپ نے جو خدمات کی ہیں وہ واقعی میں قابلِ دید ہے،، آپ ہروقت اپنے دل میں قوم کا درد لیکر چلا کرتے تھے،،، بلکہ آپکی زندگی کا سب سے اہم پہلو جو تھا کہ بس مینے تادم حیات محافظ ختمِ نبوت کا نوکر بن کر رہنا ہے،، بلکہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود فرمایا کہ یہ عمل میرا سب سے بڑا وسیلہ نجات و شفاعت ہوگا،،

اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاء ہے کہ ربِّ کریم حضرت کی بے حساب مغفرت فرمائے،، اور جو آپنے اُمتِ مسلمہ کی خدمات کی ہے اللہ تعالیٰ اسی خدمات کو آپکی نجات کا ذریعہ بنائے،، اور آپکے صدقے ہم تمام کی بے حساب مغفرت فرمائے،،

آمین ثم آمین یارب العالمین🤲🏻

✍🏻..محمد سہیل نظامی 📗
بتاریخ .. ۱۲/۱۲/۲۱..ء

05/12/2021

کیا گستاخِ رسول یا مرتکبِ توہینِ مذھب والے کو ہم خد سزا دے سکتے ہیں... ؟ علمائے اھلسنت مولانا الیاس عطار قادری اور مفتی محمد اکمل قادری.
(نوٹ یے بیانات حالیہ نہیں کئی سال پرانے ہیں بلکہ علمائے اھلسنت کا شروع سے یہی موقف ہے)

جامعتہ المدینہ گلستان جوہر کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر فارغ التحصیل،جامعات المدینہ للبنین و للبنات میں مختلف ذمداریو...
24/11/2021

جامعتہ المدینہ گلستان جوہر کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر فارغ التحصیل،جامعات المدینہ للبنین و للبنات میں مختلف ذمداریوں پر (مثلاً تدریس و نظامت اور شعبةالامتحان وغیرہ ) فرائض منصبی ادا کرنے والے۔۔۔
*علامہ و مولانا مبشر عباس مدنی* طویل علالت کے بعد
انتقال فرما گئے ہیں۔۔انا للہ وانا الیہ راجعون.
"کچھ سال قبل مرحوم کے گردے فیل ہو گئے تھے اس کی وجہ شوگر کا کنٹرول نہ ہونا یا کنٹرول نہ کرنا بنا ۔
مرحوم نے جامعۃ المدینہ کے شعبہ امتحانات میں اپنی خدمات انجام دیں ۔
مرحوم کا قیام لاہور میں تھا لیکن اصل میں پیر محل کے رہنے والے تھے ہوشیاری بالکل نہیں تھی اس لئے بہت آزمائش بھری زندگی گزاری پھر چند سال قبل گردے فیل ہونے اور ڈائیلیسسز پر آنے کے بعد ان کی زندگی میں مزید پریشانیوں کا اضافہ ہو گیا تھا ۔نوکری پر جانے جیسی صحت نہیں تھی بیماری کے بعد بے روزگاری ایک نئی مصیبت بن کران کے سامنے تھی
لیکن دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ، مجلس طبی علاج ۔مجلس اجیر خیر خواہی فنڈ نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔لاہور کے مقامی ذمہ داران کا بھی تعاون رہا ،مجھ سے بھی گاہے بگاہے رابطہ میں رہتے تھے کئی مواقع پر ان کی مشکل دور کرنے کی کوشش کی ۔
لیکن جوان بندے کی بیماری اور بے بسی دیکھ کر ہمیشہ دکھ ہوتا تھاکہ وہ مبشر جو ہمیشہ ہماری کلاس میں سب کو ہنساتا رہا اس کے چہرے پر آج کل مسکراہٹ غائب ہے۔
امیر اہل سنت نے بھی کئی مواقع پر ان کو صبر استقامت اور عیادت کے مسیجز کیے
اللہ تعالی ان کی بیماری اور بے بسی کو ان کے گناہوں کا کفارہ بنائے اور ان کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے ۔آمین
ایک بار سورہ فاتحہ 3 بار سورہ اخلاص اول آخر درود پاک پڑھ کر ایصال ثواب کرنے کی التجا ہے۔
(تحریر کا اکثر حصہ مفتی علی اصغر حفظہ اللہ کی تحریر سے اخذ کیا گیا)

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahlesunnat Sawad E Aazam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share