علامہ اشرف الحامدی

علامہ اشرف الحامدی Official Page of Allama Ashraf Al Hamdi

06/02/2024

پریشانی دور کرنے کے لئے نبوی نسخہ
۷٣
حضرت ابو ہریرہ رضوالله تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ باہر نکلا اس طرح کہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں تھا آپ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جو بہت شکستہ حال اور پریشان تھا، آپ کسی نے پوچھا کہ تمہارا یہ حال کیسے ہو گیا؟ اس شخص نے عرض کیا کہ بیماری اور تنگدستی نے میرا یہ حال کر دیا ، آپ کی نے فرمایا میں تمہیں چند کلمات بتاتا ہوں، وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدستی جاتی رہے گی، وہ کلمات یہ ہیں:

تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكُ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذلَِّوَكَبرُهُ تَكْبِيرًا ."

ترجمہ: "میں اس زندہ ہستی پر بھروسہ کرتا ہوں جس پر کبھی موت طاری نہیں ہوگی ،

تمام خوبیاں اُس اللہ کے لئے ہیں جو نہ اولا د رکھتا ہے اور نہ اس کا کوئی سلطنت میں شریک ہے، اور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے، اور اس کی خوب بڑاٸیاں بیان کیا کیجئے ۔
اس کے کچھ عرصہ کے بعد آپ اس طرف تشریف لے گئے تو اُس کو اچھے حالف میں پایا، آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا، اس نے عرض کیا کہ جب سے آپ نے مجھے یہ کلمات بتاۓ تھے میں پابندی سے ان کلمات کو پڑھتا ہوں ۔( رواھ بخاری)

06/02/2024

مشاٸخ اور بزرگان دین نے {حسبنااللہ ونعم الوکیل}پڑھنےکے فواٸد میں لکھاہےکہ آیت کو ایک ھزار مرتبہ جزبہ ٕ ایمان اوریقین کامل کے ساتھ پڑھا جاۓ اور دعا مانگی جاۓ تو اللہ تعالی رد نہیں فرماتا۔

18/01/2024

ابن عساکر نے لکھا ہے کہ جبراٸیل علیہ السلام حضوراکرم صل اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لاۓ آپ صلاح اللہ علیہ وسلم اس وقت غمزدہ ۔سبب پوچھا تو ارشاد فرمایا حسن اور حسین کو نظر لگ گٸہے ۔فرمایا یہ سچائی کے قابل چیز ہے نظر واقعی لگتی ہے ۔آپنے یہ کلمات پڑھ کر انہیں پناہ میں کیوں نہ دیا ؟حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں ؟فرمایا یوں کہو،اللھم ذاالسطانِ العظیم والمنِ القدیم ذاالوجہ الکریمِ ولی الکلمات التامات والدعوات المستجابات عاف (بچےکا نام لیں)الحسن والحسین من انفس الجن واعین الانسرین۔“(تفسیر ابن کثیر جلد ٥ صفحہ ۔٤١٦)

علامات قیامت - حدیث نمبر۹حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ دو جہنمی گروہ ایسے جنکو میں نےنہ...
02/12/2023

علامات قیامت - حدیث نمبر۹
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ دو جہنمی گروہ ایسے جنکو میں نےنہیں دیکھا (بعد میں پیدا ہوں گے )ایک وہ گروہ جن کے ہاتھ میں بیل کی دم جیسے کوڑے ہوں گے وہ ان کوڑوں کے ساتھ لوگوں کو (نا حق )ماریں گے ،”٢“وہ عورتیں جو (کہنے کوتو)لباس پہنے ہوۓہوں گی لیکن (چونکہ لباس بہت باریک یا ستر کے لۓ ناکافی ہوگا اس لۓ وہ)در حقیقت برہنہ ہوں گی ،(لوگوں کو اپنے جسم کی نماٸش اور زیباٸش سے اپنی طرف )ماٸل کریں گی (اور خود بھی مردوں سے اخطلاط کی طرف )ماٸل ہوں گی ،ان کے سر (فیشن کی وجہ سے )بختی اونٹ کے کوہان جیسے ہوں گے ،یہ عورتیں نہ تو جنت میں داخل ہوں گی نہ جنت کی خوشبو ہی ان کو نصیب ہو گی حالاںکہ کہ جنت کی خوشبو دور دور سے آ رہی ہو گی
۔رواہ مسلم واحمد۔

علامات قیامت حدیث ”۸“(اس حدیث کا کچھ حصہ پہلے بیان ہو چکا ہے )رسول اللہ نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔بغیر طلب کۓ لوگ گواہیاں دیں گےاو...
30/11/2023

علامات قیامت حدیث ”۸“(اس حدیث کا کچھ حصہ پہلے بیان ہو چکا ہے )رسول اللہ نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔بغیر طلب کۓ لوگ گواہیاں دیں گےاور بغیر حلف اٹھواۓ حلف اٹھاٸیں گے اور کمینے باپ دادا کی اولاددنیاوی اعتبار سے سب سے زیادہ خوش نصیب بن جاٸیں گے جن کا نہ اللہ پر ایمان ہوگا او نہ رسول پر،
پھر ارشاد فرمایا ،ایک ایسی قوم آۓ گی جواپنی شرافت کی ڈینگیں مارے گی اور موٹے ہونےکو پسند کرے گی طلب کرنے سے پہلے کواہی دے گی ۔
رواہ طبرانی ابن ماجہ،بخاری ۔

28/11/2023

علامات قیامت (حدیث،٥)
رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا”قرب قیامت کی ایک نشانی یہ ہے کہ چاند پہلے دیکھ لیا جاے گا اور (پہلی تاریخ کے چاند کو ) کہا جاے گا کہ یہ دوسری تاریخ کا ہے اور مسجدوں کو گزر گاہ بنا لیا جاے گا اور ناگہانی موت عام ہو جاے گی ۔رواہ طبرانی،وابن ابی شیبہ ۔

21/11/2023

علامات قیامت (حدیث نمبر٤) رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کا ش میں جان لیتاکہ میرے بعد میری امت کا کیاحال ہوکا(اور انکو کیا کچھ دیکھنا پڑے گا )جب ان کے مرداکڑ کر چلا کریں گے اور ان کی عورتیں(سربازار)اتراتی پھریں گی اور کاشمیں جان لیتا جب میری امت کی قسمیں ہو جاٸیں گی ایک قسم تو وہ ہوگی جہ اللہ کے راستے میں سینہ سپر ہوں گے اور ایک قسم وہ ہو گی جو غیر اللہ ہی کے لے سب کچھ کریں گے ۔
رواہ ابن عساکر،وسیوطی الجامع الصغیر،کنزالعمال)

حدیث ۷ علامات قیامت ۔؛رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اس امت کااول حصہ بہترین لوگوں کا ہے اور پچھلا حصہ بد ت...
19/11/2023

حدیث ۷ علامات قیامت ۔؛رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اس امت کااول حصہ بہترین لوگوں کا ہے اور پچھلا حصہ بد ترین لوگوں کا ہوگا؛جن کے درمیان باہمی اختلافات وانتشار کار فرما ہوگا،پس جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کی موت اس حالت پر آنی چاہیے کہ وہ لوگوں سے وہی سلوک کرتا ہو جسے وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے ۔(رواہ طبرانی فی معجم کبیر )

علامات قیامت (حدیث ۳)رسول اللہ نے فرمایا”لوگوں پرایک ایسا زمانہ آے گاجس میں آدمی کو مجبور کیا جاے گاکہ یا تو احمق(ملا)کہ...
18/11/2023

علامات قیامت (حدیث ۳)
رسول اللہ نے فرمایا”لوگوں پرایک ایسا زمانہ آے گاجس میں آدمی کو مجبور کیا جاے گاکہ یا تو احمق(ملا)کہلاےیا بدکاری کو اختیار کرے پس جو شخص یہ زمانہ پاے اسے چاہہے کہ بدکاری اختیار کنے کے بجاے ”نکو“کہلانے کو پسند کرے۔
(رواہ،احمد،امام عبدالرزاق،وامام حاکم )

علامات قیامت - حدیث نمبر۶ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ،لوگوں پر بہت سال ایسے آٸیں گے جن میں دھوکا ہی دھوکا ہو...
17/11/2023

علامات قیامت - حدیث نمبر۶

رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

،لوگوں پر بہت سال ایسے آٸیں گے جن میں دھوکا ہی دھوکا ہوگا اس وقت جھوٹے کو سچا سمجھا جاۓگا اور سچے کو جھوٹا ، بددیانت کو امانت دارتصور کیا جاےگا اور امانت دارکو بددیانت اوررویبضہ (گرے پڑے،نااہل لوگ،بےوقوف،یافاسق لوگ ) قوم کی نماٸندگی کریں گے
عرض کیا گیا رویبضہ سے کیا مراد ہے؟
فرمایا نااہل اور بے قیمت آدمی جو عام لوگوں کے اہم معاملات میں راے زنی کر ے۔
(رواہ احمد وابن ماجہ)

علامات قیامت - حدیث نمبر۵ ام المومنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھا ...
15/11/2023

علامات قیامت - حدیث نمبر۵

ام المومنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنھا سے
روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھا گیا کہ ہم ایسی حالت میں بھی ہلاک ہو سکتے ہیں جب کہ ہمارے درمیان نیک لوگ موجود ہوں گے؟
فرمایا ہاں!جب (گناہوں کی) گندگی زیادہ ہو جاۓگی

رواہ بخاری ومسلم وابن ماجہ

15/11/2023

علامات قیامت (حدیث نمبر ٥)
رسول اللہ نے فرمایا ،لوگوں پر بہت سال ایسے آٸیں گے جن میں دھوکا ہی دھوکا ہوگا اس وقت جھوٹے کو سچا سمجھا جاےگا اور سچے کو جھوٹا بددیانت کو امانت دارتصور کیا جاےگا اور امانت دارکو بددیانت اوررویبضہ(گرے پڑے،نااہل لوگ،بےوقوف،یافاسق لوگ )قوم کی نماٸندگی کریں گےعرض کیا گیا رویبضہ سے کیا مراد ہے؟فرمایا نااہل اور بے قیمت آدمی جو عام لوگوں کے اہم معاملات میں راے زنی کر ے۔(رواہ احمد وابن ماجہ)

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علامہ اشرف الحامدی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share