01/11/2025
ایک بادشاہ کا غلام گھوڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا۔ سامنے ایک بزرگ آگئے ۔ انہو ں نے اس مغرور غلام سے کہا : یہ اکڑ خانی تو اچھی نہیں ۔
غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا ,
” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں “ اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں۔ جب اسے بھو ک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہو ں ۔ کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں ۔“
اس پر بزرگ نے پوچھا
اور جب تم سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ؟
غلام نے جواب دیا۔
” اس صورت میں مجھے کوڑے لگتے ہیں۔ “
اس پر بزر گ بولے ۔
” تب تم سے زیادہ مجھے اکڑنا چاہیے ۔“
غلا م نے حیران ہو کر پو چھا۔
وہ کیسے ؟ بزر گ بو
لے۔ میں ایسے بادشاہ کا غلام ہوں کہ جب میں بھوکا ہوتا ہوں تو وہ مجھے کھلاتا ہے ۔ جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفاء دیتا ہے ۔ جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے ۔ “ جب مجھ سے غلطی ہوجائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے ۔ یہ سن کر ا س مغرور غلام نے کہا تب تو مجھے بھی اس کا غلام بنا دیں ۔ بزرگ فوراً بولے ۔
بس تو پھر اللّٰه کا ہو جا ۔
ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا ...
*مزید ایسی پوسٹ حاصل کرنے کے لیے اس چینل کو فالو کریں*
QURAN Plus Academy
Whatsapp: 0337 2485190