14/08/2026
14 اگست — جشنِ آزادی
یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر جامعہ انوار الصحابہ کے شعبہ الانوار اسکول سسٹم کے طلباء کی بھرپور شرکت کے ساتھ ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوتِ قرآنِ پاک، ملی نغموں، تقاریر اور کوئز سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
طلباء نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔
یہ پروگرام نہ صرف طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ ان کے دلوں میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا جذبہ بھی مزید اُجاگر کیا۔
آخر میں استاد الحدیث حضرت مولانا حیدر علی صاحب نے تقریر جو نصیحت سے بھر پور تھی اس پروگرام کا اختتام دعاء کے ساتھ ہوا
Editor Edrees Khan
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰