20/07/2026
الحمد للہ
مولانا محمدامین انصاری روبہ صحت
آغا خان ہسپتال سے گھر منتقل
سردار عبدالرحیم جیسے لیڈر کا بہت شکریہ جو مسلسل فکر مند و رابطے میں رہے
کراچی(راہ انصار نیوز 20جولائی2026)فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر ،متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ ممتاز عالم دین مولانا محمدامین انصاری آغا خان ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، ڈاکٹروں نے چند دنوں تک مکمل آرام کی تاکید کی ہے اور ہر قسم کی ایکٹیویٹیز ملنے جلنے زیادہ بولنے سے احتراز کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا انصاری نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردا عبدالرحیم کا بے حد شکریہ ادا کیاہے جو مسلسل میری صحت کیلئے متفکر رہے، ہسپتال میں مسلسل رابطے میں رہے خیریت دریافت اور صحت و علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے، اور ہسپتال میں عیادت کیلئے آنے کی خواہش فرماتے رہے ، اللہ تعالیٰ ہمارے محترم سردار عبدالرحیم جیسے مخلص، شفیق، مہربان ، انسان دوست ، نڈر جرأت مند لیڈرکو بھی صحت و سلامتی کے ساتھ عمر دراز عطافرمائے ۔ مولانا انصاری نے فنکشنل لیگ سے وابستہ تمام محبین و مخلصین ساتھیوں، بھائیوں و کارکنوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے اپنی مکمل صحت یابی کیلئے مزید دعائوں کی درخواست کی ہے۔ مولانا انصاری نے مزید کہا ہے کہ میری خیریت و عیادت کیلئے آنے کی زحمت کرنے کے بجائے مجھے اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں۔