23/08/2022
*◼️بسمہ تعالیٰ◼*
🏴 *ایامِ شہادت سیدُ الساجدین (ع)*🏴
*🔘حضرت امام علی زین العابدین (علیہ السلام)* کا دربار یزید میں خطبہ (حصہ اول)🔘
◾ *امام زین العابدین (علیہ السلام)* نے خطبہ دینے کا ارادہ کیا تو یزید نے روک دیا لیکن دربار میں موجود لوگوں نے اصرار کیا کہ دینے دے خطبہ یہ بیمار ضعیف ناتواں عزیزوں کی لاشوں کا مارا کیا کچھ بولے گا، تو یزید نے حامی بھر لی
پھر *امام (علیہ السلام)* منبر پر تشریف لے گئے اور یہ خطبہ ارشاد فرمایا:◾
⚫ *بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ*
لوگو! *خدا* نے همیں چھ امتیازات اور سات فضیلتوں سے نوازا هے۔
*همارے چھ امتیازات علم، حلم، بخشش، سخاوت، فصاحت، شجاعت اور مؤمنین کے دل میں ودیعت کردہ محبت سے عبارت هیں۔*
*هماری سات فضیلتیں یہ هیں:*
1⃣ *خدا* کے برگزیدہ پیغمبر *حضرت محمد (ص)* هم سے هیں۔
2⃣ *صدیق، شیرِ خدا اور شیرِ رسول خدا (ص) حضرت علی (ع) هم سے هیں۔*
3⃣ *حضرت حمزہ سیدالشہداء (ع)* هم سے هیں۔
4⃣ *جعفر طیار (ع)* هم سے هیں،
5⃣ اس امت کے دو سبط *حسن و حسین (ع)* هم سے هیں۔
6⃣ *زهره بتول (س)* هم سے هیں اور
7⃣ *مہدیِ امت (عج)* هم سے هیں۔
▪لوگو! جو مجھے جانتا هے سو جانتا هے اور جو مجھے نہیں جانتا میں اپنے خاندان اور آباء و اجداد کو متعارف کروا کر اپنا تعارف کراتا هوں۔
لوگو! میں مکہ و مِنٰی کا بیٹا هوں، میں زمزم و صفا کا بیٹا هوں، میں اُس بزرگ کا بیٹا هوں جس نے حجر الاسود کو اپنی عبا کے پلو سے اٹھا کر اپنے مقام پر نصب کیا، میں بہترینِ عالم کا بیٹا هوں، میں اُس عظیم هستی کا بیٹا هوں جس نے احرام باندھا اور طواف کیا اور سعی بجا لائے، میں بہترین طواف کرنے والوں اور بہترین لبیک کہنے والوں کا بیٹا هوں،
میں اُس بزرگ کا بیٹا هوں جو براق پر سوار هوئے، میں اُن کا بیٹا هوں جنہوں نے معراج کی شب مسجد الحرام سے مسجد الاقصٰی کی طرف سیر کی میں اُس هستی کا بیٹا هوں جن کو *جیرائیلؑ* سدرۃَ المنتہٰی تک لے گئے، میں اُن کا بیٹا هوں جو زیادہ قریب هوئے اور زیادہ قریب هوئے تو وہ تھے دو کمان یا اس سے کم تر کے فاصلے پر (اور وہ *پروردگار* کے مقامِ قُرب پر فائز هوئے)
میں هوں اُس صفات والا کا بیٹا جنہوں نے آسمان کے فرشتوں کے همراہ نماز ادا کی، میں هوں بیٹا اُس *رسول (ص)* کا جس کو *خدائےِ بزرگ و برتر* نے وحی بھیجی، *میں محمد مصطفی (ص)* اور *علی مرتضی (ع)* کا بیٹا هوں۔
میں اُس شخصیت کا بیٹا هوں جس نے مشرکین اور *الله* کے نافرمانوں کی ناک خاک میں رگڑ دی حتی کہ کفار و مشرکین نے کلمہ توحید کا اقرار کیا، میں اُس عظیم مجاہد کا بیٹا هوں جنہوں نے *رسول اللہ (ص)* کے سامنے اور آپ (ص) کی رکاب میں دو تلواروں اور دو نیزوں سے جہاد کیا اور دو بار هجرت کی اور دو بار *رسول الله (ص)* کے ہاتھ پر بیعت کی، بدر و حنین میں کفار کے خلاف شجاعانہ جہاد کیا اور لمحہ بھر کفر نہیں برتا۔
میں اُس پیشوا *(علیؑ)* کا بیٹا هوں جو مؤمنین میں سب سے زيادہ نیک و صالح، *انبیاء (علیہم السلام)* کے وارث، ملحدین کا قلع قمع کرنے والے، مسلمانوں کے امیر، مجاہدوں کے روشن چراغ، عبادت کرنے والوں کی زینت، خوف خدا سے گریہ و بکاء کرنے والوں کے تاج، اور سب سے زیادہ صبر و استقامت کرنے والے اور *آل یسین (یعنی آل محمد ع)* میں سب زیادہ قیام و عبادت کرنے والے والے هیں۔ *میرے داد امیرالمؤمنین (ع)* وہ هيں جن کو *جبرائیلؑ* کی تائید و حمایت اور *میکائیلؑ* کی مدد و نصرت حاصل هے۔۔۔!!!⚫
📚 ابن شہر آشوب، مناقب، نجف، حیدریہ، ۱۳۷۶ ق، ج۱، ص۲۹۰
*ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟْﺤُﺴَﯿْﻦِ ﻭَ ﻋَﻠﻰ ﻋَﻠِﻰِّ ﺑْﻦِ ﺍﻟْﺤُﺴَﯿْﻦِ ﻭَ ﻋَﻠﻰ ﺍَﻭْﻻﺩِ ﺍﻟْﺤُﺴَﯿْﻦِ وَ ﻋَﻠﻰ ﺍَﺻْﺤﺎﺏِ ﺍﻟْﺤُﺴَﯿْﻦِ*
*اَلَلٌھُم العَن قَتَلَتِ الحُسَین (ع) وَ اُولَادِ الحُسَین (ع) وَ اَصحَابہِ الحُسَین (ع)*
*اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحمَّــدٍؐ ﻭَّآلِؑ مُحمَّــدٍؐ ﻭَّﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَجَھُم وَ سَھِّلْ مَخْرَجَھُم*
✍🏻 *ســربازِ امــام 🍁*