05/04/2024
بسم اللہ الرحمن الرحیم
احمدیہ مسلمہ جماعت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری شرعی نبی اور کامل آخری شریعت لانے والا نبی مانتے ہیں. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ باوجود آخری کامل شریعت کے وقت گزرنے کے ساتھ مسلمان اسلام کی سچی تعلیم سے دور چلے جائیں گے. اُن کو میری اصل اور سچی تعلیم پر اُس کی روح کے مطابق دوبارہ واپس لانے کے لئے میرا ہی ایک نمائندہ خدا تعالیٰ بھیجے گا. جس کا ایک لقب امام مہدی ہو گا اور ایک مسیح بن مریم ہوگا.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میرا تم کو یہ تاکیدی حُکم ہے کہ جب وہ میرا غلام آئے تُم نے اسکی بیعت کرنا ہے. اُسکی بیعت کرنا میری ہی بیعت ہوگی. وہ ایک ایسی جماعت بنائے گا جو میرے اور میرے صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہوگی.
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ سلام نے دعویٰ کیا کہ مجھے خدا نے وحی فرمائی کہ تُم وہ موعود امام و مسیح ہو. دُنیا کو سچے اسلام کی طرف بلاؤ. میں تیری تبلیغ کو خود دُنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا. میں تمہاری اسی طرح نصرت کرتا رہوں گا جیسے میرا وعدہ ہے قرآن پاک میں.
اسوقت ساری دُنیا کے سامنے پوری طرح ثابت ہوگیا ہے کہ خلافت احمدیہ کے سائے میں ساری دنیا میں اب جماعت احمدیہ مسلمہ ہی ہے جو اسلام کی پُرامن تعلیم کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشہیر کے زریعہ، قرآن پاک کو مختلف زبانوں میں تراجم کر کے پھیلانے کے زریعہ اور ساری انسانیت کی بغیر کسی مزہب و عقائد کی تفریق کے خدمات خلق کے زریعہ پھیلا رہی ہے.
سچے دل سے “ لبیک لبیک ، لبیک یا رسول اللہ” کہتے ہوئے امام مہدی کی جماعت میں شامل ہو کر اپنے اندر پاکیزہ تبدیلی لائیں . حقوق اللہ و حقوق العباد بجا لانے کی طرف خصوصی توجہ کریں خلیفہ وقت کے جمعہ و جلسہ سالانہ کے خطبات کو یوٹیوب پر باقاعدگی سے سُنیں.
مزید معلومات کے لئے:
www.AskAhmadiyyat.org
حضرت خلیفتہ وقت ایدہ اللہ کو دعاؤں کے لئے خط لکھتے رہیں. سب سے زیادہ انکو اپنی روزانہ کی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ انکی خلافت کے دور میں اسلام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے دلوں میں داخل کرے. ساری دُنیا خدائے واحد کو اور اُس کے رسول شفیع حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئے. دُنیا سے شرک کا خاتمہ ہو جائے. آمین
——————————————————-
پرسنل رہنمائی کے لئے مندرجہ زیل نمبر پر میسیج کریں( خود کال نہ کریں. ضرورت ہوئی تو یہ خود ہی کال کر لیں گے: جزاک اللہ
+1 (562) 215-1986
وٹس ایپ نمبر ہے….
عبدالستار ایدھی
اس ویب سائٹ کے ذریعہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ جماعت احمدیہ اور اس کے مقدس بانی پر جو اعتراضات کئے جاتے ہیں، ان کو مع جوابات کے پیش کردیا جائے تاکہ صاف دل والے اس علمی خزینہ ....