Jamia Babul Uloom Al Islamia

Jamia Babul Uloom Al Islamia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Babul Uloom Al Islamia, Religious Center, Jamia Babul Uloom Al Islamia's Ghulfamabad Orangi town Karachi https://rb. gy/qoowbw, Karachi Lines.

07/09/2026

🌙 خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ — آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔
عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ آئیے اس عقیدے کو سمجھیں، اس کی حفاظت کریں اور اپنی آنے والی نسلوں تک اس کا پیغام پہنچائیں۔ 💚

ختمِ نبوت ﷺ — ایمان کی پہچان، محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا۔

#محمدﷺ #اسلام #قرآن #سنت

06/09/2026

طالب علم: عباس خان ولد سرفراز خان
شعبہ: تحفیظ القرآن
جامعہ باب العلوم الاسلامیہ
سورۃ النساء سے خوبصورت اقتباس
قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا وہ عظیم کلام ہے جو انسان کو عدل، تقویٰ، صبر اور حسنِ کردار کی تعلیم دیتا ہے۔ سورۃ النساء میں اللہ تعالیٰ نے حقوق العباد، انصاف اور باہمی ذمہ داریوں کی خوبصورت رہنمائی عطا فرمائی ہے۔ ہمارے یہ ننھے طلبہ اسی مقدس کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کرکے علم و ہدایت کے اس نور کو آگے بڑھانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں❤️

04/09/2026

طالب علم: عارف خان ولد ارشد خان بخاری
شعبہ: تحفیظ القرآن
جامعہ باب العلوم الاسلامیہ
سورۃ البقرۃ سے خوبصورت اقتباس
قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا وہ عظیم کلام ہے جو دلوں کو نور، زندگی کو مقصد اور انسان کو ہدایت عطا کرتا ہے۔ ہمارے یہ ننھے طلبہ اسی مقدس کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ❤️

14/08/2026

رہے سلامت میرا وطن ! 🇵🇰❤️
پاکستان زندہ باد
تقریب استقلالِ پاکستان 2026ء
جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ پاکستان

16/07/2026

اللہم لک الحمد ولک الشکر

سہ ماہی امتحان 1448ھ بمطابق 2026ء
شعبہ کتب ( الصف التمہیدی تا درجہ سادسہ )
شعبہ اسکول ( پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت)
166 طلباء کرام شریکِ امتحان ہیں ۔

جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی

03/06/2026

قربانی پروجیکٹ 2026ء اور چرمِ قربانی مہم میں خدمات سر انجام دینے والے طلباء کرام ، اساتذہ کرام اور عملہ کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں خدمات سر انجام دینے والوں کی نقدی کی صورت میں حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔

یقیناً عید جیسے اہم موقع پر اپنی ذاتی خوشیاں قربان کرکے ادارے کی خدمت کو ترجیح دینا بہت بڑی بات ہے ۔

رب العالمین تمام منتظمین اور خدمتگاروں کو خوب جزائے خیر نصیب کرے ۔ آمین

جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ پاکستان ۔

01/06/2026

خوشی کے دن خوشیاں تقسیم کرنا خوش مزاج اور خدمتگار لوگوں کا کام ہے ، الحمد للّٰہ ہماری زندگیاں دوسروں کو خوشیاں تقسیم کرنے میں گزر رہی ہیں ، اس پر ہم رب العالمین کے مشکور ہیں ، اور اس پر استقامت کیلئے دعاؤں کے خواستگار بھی ہیں ۔

ہمارے عید کے دو دن ایسے گزرے ہیں ۔
اللہم لک الحمد ولک الشکر
قربانی پروجیکٹ 2026ء
جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ پاکستان ۔

الحمد للہ رب العالمین، والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین، وعلیٰ آلہ واصحابہ اجمعین۔نہایت مسرت اور شکر کے جذبات...
21/05/2026

الحمد للہ رب العالمین، والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین، وعلیٰ آلہ واصحابہ اجمعین۔

نہایت مسرت اور شکر کے جذبات کے ساتھ یہ امر اہلِ علم، متعلقینِ دارالافتاء اور عامۃ المسلمین کے لیے باعثِ سعادت ہے کہ ہمارے دارالافتاء کے فتاویٰ کی دو جلدیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مرتب ہوکر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ یہ محض علمی سرمایہ نہیں بلکہ دینی رہنمائی، شرعی بصیرت اور عوام وخواص کی اصلاح کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔
اس موقع پر ہم سب سے پہلے اللہ رب العزت کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں جس نے اس علمی خدمت کی توفیق عطا فرمائی اور اس کام کو تکمیل تک پہنچایا۔ پھر ان تمام اکابر علماء کرام، مفتیانِ عظام، محققین، معاونین اور کارکنانِ دارالافتاء کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اخلاص، محنت اور علمی دیانت کے ساتھ اس عظیم کام میں حصہ لیا۔ بالخصوص ہمارے ادارے کے مجلسِ شوریٰ کے رکن اور رئیس دارالافتاء مفتی فواد اللہ صاحب کتوزوی حفظہ اللہ تعالیٰ کی خدمات لائقِ تحسین ہیں جنہوں نے فتاویٰ کی ترتیب، مراجعت اور کمپوزنگ کے مراحل میں اپنی قیمتی صلاحیتیں صرف کیں ۔
اسی طرح اُن تمام مخیر حضرات، متعلقین اور معاونین کا بھی تہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی دعاؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی نے اس علمی سفر کو آسان بنایا ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو شرفِ قبول عطا فرمائے، اسے امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے، اور اس میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

فتاویٰ جامعہ باب العلوم الاسلامیہ
( علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ پاکستان )
برائے سوالات www.jbiifta.com / 03128116542
واٹس ایپ پر سوالات کیلئے درج ذیل گروپ لنک جوائن کرسکتے ہیں
https://chat.whatsapp.com/JFdJEJdZBUU8KMu7OQoQfm

20/05/2026

عطیہ قربانی فی حصہ 25,000 روپے
مکمل گائے 1,75,000 روپے ۔
آپ چاہیں تو مکمل جانور دے کر بھی گوشت کی تقسیم ہم سے کرواسکتے ہیں ۔

اجرکم علی اللہ
برائے رابطہ: 03128116542
زیر انتظام: جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی ۔

الحمد للّہ جامعہ باب العلوم الاسلامیہ گزشتہ کئی سالوں سے مستند علماء کرام کی زیرِ نگرانی تربیت یافتہ اور خدمتگار عملہ کی...
01/05/2026

الحمد للّہ جامعہ باب العلوم الاسلامیہ گزشتہ کئی سالوں سے مستند علماء کرام کی زیرِ نگرانی تربیت یافتہ اور خدمتگار عملہ کی مدد سے عیدِ قرباں کے موقع پر عطیہ قربانی کے ذریعے اورنگی ٹاؤن کے مضافات اور کراچی کے نواحی علاقوں میں سفید پوش ، مستحق اور ضرورت مند گھرانوں میں آپ کی قربانی کا گوشت تقسیم کر رہا ہے ، ان شاءاللہ امسال بھی بڑے پیمانے پر عطیہ قربانی پروجیکٹ کے ذریعے عیدِ قربان کے موقع پر نیکیوں بھرا یہ عمل جاری رہے گا ، عطیہ قربانی میں آپ کا ایک حصہ بھی کئی گھرانوں میں گوشت کی نعمت پہنچانے میں معاون ہوگا ۔
آپ چاہیں تو پورا جانور بھی بھیج کر ہمارے ذریعے سے تقسیم کروا سکتے ہیں۔

جزاکم اللہ خیرا کثیرا ۔
عطیہ قربانی پروجیکٹ 2026ء
زیر انتظام
جامعہ باب العلوم الاسلامیہ علیگڑھ سوسائٹی گلفام آباد اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ پاکستان ۔
0312-8116542
0310-1111542

Address

Jamia Babul Uloom Al Islamia's Ghulfamabad Orangi Town Karachi Https://rb. Gy/qoowbw
Karachi Lines

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Babul Uloom Al Islamia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share