Islamic World 2.0

Islamic World 2.0 I this Page you find Islam Contant

04/09/2023

Islam me Husn e Mamlaat | Islamic World 2.0

28/03/2023

Prayer for breaking the fast | روزہ افطار کرنے کی دعا | Islamic World

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Don't forget to like our page
Subscribe our YouTube Channel and Press the Bell Icon
Follow on Instagram and TikTok

Islamic World 2.0

Dua:-

اَللّٰهُمَّ اِنَّی لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ

Urdu Translation:-

اے اللہ!میں نے تیری خاطر روزہ رکھا
اور تیرے اوپر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا
‏اورتیرے رزق سے اسے کھول رہا ہوں۔

English Translation:-

O Allah! I fasted for you and I believe in you
and I put my trust in You and
I break my fast with your sustenance.

26/03/2023

Intention to fast | روزہ رکھنے کی نیت | Islamic World

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Don't forget to like our page
Subscribe our YouTube Channel and Press the Bell Icon
Follow on Instagram and TikTok

Islamic World 2.0

Dua:-
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ

Urdu Translation:-

اورمیں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی.

English Translation:-

I Intend to keep the fast for month of Ramadan

Dua of the first decade of Ramadan | رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا | Islamic World♡ ㅤ   ❍ㅤ     ⎙      ⌲ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ...
24/03/2023

Dua of the first decade of Ramadan | رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا | Islamic World

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Post Design by
Muhammad Awais Asif Langah

23/03/2023

Dua of the first decade of Ramadan | رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا | Islamic World

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Don't forget to like our page
Subscribe our YouTube Channel and Press the Bell Icon
Follow on Instagram and TikTok

Islamic World 2.0

Dua:-
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

Urdu Translation:-
اے ہمارے رب مجھےبخش دے مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

English Translation:-

O! My Lord forgive and have Mercy and You are the Best of Merciful

جامع مسجد صابری محلہ شیخاں والا کمالیہ میں عید الفطر کی نماز آٹھ بجے ادا کی جائے گی
01/05/2022

جامع مسجد صابری محلہ شیخاں والا کمالیہ میں عید الفطر کی نماز آٹھ بجے ادا کی جائے گی

اللہ کس کی پردہ پوشی کرے گاانسان کی فطرت میں بھولنا ہے اس لیے غلطی کا سرزد ہوجانا ایک فطری عمل ہے۔ اجتماعی زندگی گزارتے ...
05/04/2022

اللہ کس کی پردہ پوشی کرے گا

انسان کی فطرت میں بھولنا ہے اس لیے غلطی کا سرزد ہوجانا ایک فطری عمل ہے۔ اجتماعی زندگی گزارتے ہوئے ہمیں اکثر ایک دوسرے کی خامیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم کسی مسلمان بھائی کی کوئی برائی دیکھیں تو اس کو چھپائیں لوگوں کو بیان کر کے گناہ کو پھیلانے کا سبب نہ بنیں کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا فرمان ہے: بیشک جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلے ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے (النور 19)

چونکہ تمام اہل اسلام کا آپس میں اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے اس لیے ایک مسلمان کی خوشی سے دوسرے کو بھی خوشی حاصل ہونی چاہیے اور اگر کسی ایک کو کوئی دکھ، رنج، الم یا پریشانی پیش آتی ہے تو اس کی تکلیف بھی تمام مسلمانوں کو محسوس ہونی چاہیے۔ اس کی ایک صورت مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرنا ہے۔ کیونکہ مسلمان بھائی کا پردہ فاش ہونے سے اسے اذیت ہوگی اور پردہ پوشی پر اسے خوشی ہو گی۔ اس پر بہت بڑا اجر بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت دونوں میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا (سنن ابن ماجہ 2544)

قیامت کے وہ لمحات کہ جب نامہ اعمال کو کھولا جارہا ہوگا ہر مومن کی یہ تمنا ہوگی کہ اس کے عیب لوگوں سے چھپے رہیں اور وہ سر محشر رسوائی سے بچ جائے۔ سو دنیا میں اگر اس نے اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کی ہو گی تو وہ روز محشر اللہ سبحانہ وتعالی اسے رسوائی سے بچا لے گا جو کہ یقینا اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو کسی مسلمان کو کسی ایسی جگہ میں ذلیل کرے گا جہاں اس کی بے عزتی کی جائے اور اس کی عزت میں کمی آئے تو اللہ اسے ایسی جگہ ذلیل کرے گا جہاں وہ اس کی مدد چاہے گا اور جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ میں مدد کرے گا جہاں اس کی عزت میں کمی آرہی ہو اور اس کی آبرو کو ضائع کیا جا رہا ہو تو اللہ اس کی ایسی جگہ پر مدد کرے گا جہاں پر اس کو اللہ کی مدد محبوب ہو گی (ابوداؤد 4884)

اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے کام کریں جو اپنی اور دوسروں کی پردہ پوشی کا سبب بنیں۔اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی عزت کی حفاظت کریں۔

اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں دوسروں کے رازوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں رسوائی سے بچ سکیں۔

وصلی الله على سيدنا محمد خاتم النبيين والنبأ العظيم وعلى آله وصحبه وازواجه وسلم اجمعين❤️❤️❤️

Islamic World 2.0

یوم وصال سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھاہدیہ کے طور پر فاتحہ شریفآج یوم وصال سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھا ہے اور سل...
05/04/2022

یوم وصال سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھا
ہدیہ کے طور پر فاتحہ شریف
آج یوم وصال سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھا ہے اور سلسلہ البرھانیہ کے مشائخ کی نصیحت ہے کہ اس دن فاتحہ شریف ہدیہ کے طور پر پیش کرنا ایک افضل عمل ہے.
فاتحہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھا کے لیے فاتحہ کی نیت کی جائے اور پھر "الفاتحہ" بول کر
1 دفعہ سورۃ فاتحہ اور 3 دفعہ سورۃ اخلاص
یا
3 دفعہ سورۃ فاتحہ اور 9 دفعہ سورۃ اخلاص
یا
11 دفعہ سورۃ فاتحہ اور 33 دفعہ سورۃ اخلاص
یا
33 دفعہ سورۃ فاتحہ اور 99 دفعہ سورۃ اخلاص
یا
100 دفعہ سورۃ فاتحہ اور 300 دفعہ سورۃ اخلاص
جتنا بھی حسب توفیق ممکن ہو سیدہ فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنھا کے لیے ہدیہ کی نیت سے پڑھ لیا جائے.
اللہ سبحانہ و تعالی قبول فرمائے. آمین

شان صحابہصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعظیم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کی تعظیم کرنے کا حک...
03/04/2022

شان صحابہ

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعظیم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کی تعظیم کرنے کا حکم دیا اور انہیں برا بھلا کہنے سے سختی سے منع فرمایا۔ کیونکہ یہی وہ خوش نصیب ہستیاں ہیں کہ جنہیں ایمان کی حالت میں اللہ کے حبیب ﷺ کی مبارک صحبت میسر آئی۔ اور اللہ نے ان کی نجات کا اعلان فرمایا۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو میرے صحابہ کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو، جس نے انہیں اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی اس نے اللہ کو اذیت دی۔ (ترمذی 3862)
سلسلہ برھانیہ کے شیخ طریقت امام اہل بیت سیدی فخر الدین الشیخ محمد عثمان عبدہ البرہانی نے صحابہ کرام سے متعلق عقیدہ کی خوبصورت انداز میں وضاحت فرمائی۔

آپ رضی اللہ عنہ نے امام طحاوی کے حوالے سے لکھا: ہم نبی کریم ﷺ کے صحابہ سے محبت کرتے ہیں۔ ہم ان کی محبت میں غلو نہیں کرتے اور نہ ہی ان میں سے کسی پر طعن و تشنیع کرتے ہیں۔ جو صحابہ کرام سے بغض رکھتا ہے تو ہم اس سے بغض رکھتے ہیں۔ صحابہ کرام سے "محبت" دین، ایمان اور احسان ہے اور صحابہ کرام سے "بغض" کفر، نفاق اور سرکشی ہے۔ (انتصار اولیاء الرحمن)

آج اس عقیدے کو اپنانے کی ضرورت ہے تا کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام کے بارے میں زبان درازی سے بچا جا سکے۔

اللہ ﷻ ہمیں صحابہ کرام سے محبت اور ان کی عزت و تکریم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وصلی الله على سيدنا محمد خاتم النبيين والنبأ العظيم وعلى آله وصحبه وازواجه وسلم اجمعين❤️❤️❤️

*کونسا رشتہ باقی رہے گا؟* اہلِ بیت اور آلِ رسول ﷺ کی فضیلت اور عظمت قرآن اور حدیث کی نصوص سے ثابت ہے۔ اسی بنا پر ان کا...
31/03/2022

*کونسا رشتہ باقی رہے گا؟*

اہلِ بیت اور آلِ رسول ﷺ کی فضیلت اور عظمت قرآن اور حدیث کی نصوص سے ثابت ہے۔ اسی بنا پر ان کا احترام کرنا اور ان سے محبت اور عقیدت رکھنا ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے اور ان سے بغض و عداوت رکھنا اور ان کو ادنیٰ درجہ میں بھی ایذا پہنچانا خدا اور رسول کی ناراضگی کا سبب ہے۔

اہلِ بیت مرکز طہارت بھی ہیں اور محافظِ رسالت و نبوت بھی، ان کی زندگی میں رحمت و برکت بھی ہے اور انہیں رب کائنات نے مستحقِ درود و سلام بھی قرار دیا ہے جس کا واضح ثبوت نمار میں ملتا ہے۔ نماز درود پاک کے بغیر نا مکمل ہے اور درود پاک میں اہل بیت کا ذکر بھی فرما دیا ہے۔

یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کو اللہ سبحانہ وتعالی نے جہاں دنیا میں اتنا مقام عطا فرمایا وہیں قیامت کے دن میں خصوصی شرف عطا فرمایا۔نبی کریمﷺ نے فرمایا: میرے نسب اور رشتہ کے سوا قیامت کے دن ہر نسب اور رشتہ منقطع ہو جائے گا۔(مستدرک للحاکم 4684) تو معلوم ہوا جو ان ہستیوں سے اپنی نسبت قائم کر لیتا ہے۔بروز حشر وہ بھی ان کا ساتھ ہو گا۔

اللہ سبحانہ و تعالی ہمٰیں اہل بیت کی سچی محبت اور نسبت عطا فرمائے۔آمین

وصلي الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم أجمعين ❤️❤️❤️


Islamic World 2.0

*عزیز لوگ* تمام اہل ایمان کی کامیابی اور نجات کا انحصار اہل بیت سے محبت اور تعلق پر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے...
30/03/2022

*عزیز لوگ*

تمام اہل ایمان کی کامیابی اور نجات کا انحصار اہل بیت سے محبت اور تعلق پر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے اہل بیت کی مثال تمہارے درمیان کشتیِ نوح کی طرح ہے جو اس میں سوار ہو گا وہ نجات پا جائے گا اور جس نے انہیں چھوڑ دیا وہ غرق ہو جائے گا (مستدرک للحاکم 4720)

ان کی محبت ایمان کا حصہ ہے بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جن سے خود نبی کریمﷺ نے سب سے بڑھ کر محبت کی آپ ﷺ نے فرمایا: میرے عزیز ترین لوگ جن سے میں محبت رکھتا ہوں میرے اہل بیت ہیں۔(ترمذی 3904)

یہی وہ ہستیاں ہیں جن کی محبت سے ہی ہم نبی کریم ﷺ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے آپ ﷺ اہل بیت کی محبت کی تاکید فرمایا کرتے تھے۔ ارشاد فرمایا: اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے اور اللہ کی خاطر مجھ سے محبت کرو اور میری خاطر میرے اہل بیت سے محبت کرو (ترمذی 3789)

اللہ سبحانہ وتعالی ہمٰن ان نفوس قدسیہ کی محبت اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صلی الله على سيدنا محمد خاتم النبيين والنبأ العظيم وعلى آله وصحبه وازواجه وسلم اجمعين❤️❤️❤️
Islamic World 2.0

حیاء اور ایمان کا تعلقدین اسلام میں حیا کو نمایاں مقام حاصل ہے اور رسول اللہ ﷺ نے امت کو اس کی نہایت تاکید فرمائی ہے۔ آپ...
29/03/2022

حیاء اور ایمان کا تعلق

دین اسلام میں حیا کو نمایاں مقام حاصل ہے اور رسول اللہ ﷺ نے امت کو اس کی نہایت تاکید فرمائی ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: حیا صرف اور صرف خیر ہی کا باعث ہے اور ایک روایت میں ہے کہ حیا ساری کی ساری خیر ہی ہے (بخاری 6117) اور نبی کریم ﷺ نے حیا کو دین اسلام کا امتیازی وصف قرار دیتے ہوئے فرمایا: ہر دین کی خاص عادت ہوتی ہے اور اسلام کی عادت حیا ہے (شعب الایمان 7455)

اللہ کے حبیبﷺ نے حیاء اور ایمان کا باہمی تعلق بیان کرتے ہوئے فرمایا:حیاء اور ایمان ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی اٹھ جائے تودوسرا خود بخود اٹھ جاتا ہے(شعب الایمان 7467)

اگر ہم اپنے ایمان کی بقاء چاہتے ہیں تو حیاء کو لازم کرنا ہو گا۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں حیا اپنانے اور بے حیائی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وصلی الله على سيدنا محمد خاتم النبيين والنبأ العظيم وعلى آله وصحبه وازواجه وسلم اجمعين ❤️ ❤️ ❤️
Islamic World 2.0

Address

Kamalia

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic World 2.0 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islamic World 2.0:

Share