اِدارَۂ مَسجِدِ اَبو اَیُّوب اَنصاریؓ

Directions

اِدارَۂ مَسجِدِ اَبو اَیُّوب اَنصاریؓ جامعہ ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ

08/09/2026

جامعہ ابوایوب انصاری کے طالبعلم قاری فرحان خوبصورت انداز میں حدیث بیان کررہے ہیں

04/09/2026

الحمدللہ...جامعہ ابوایوب انصاری میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا معیار اور شعبہ کمپیوٹر اہم کردار ادا کررہے ❤️
(JAA Media) Jamiya abbu ayoub ansari

03/09/2026

جامعہ ابوایوب انصاری کے ننھے طالبعلم اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت سنارہے ہیں


02/09/2026

سنئے جامعہ ابوایوب انصاری کے ننھے طالبعلم کو❤️

29/08/2026

جامعہ ابوایوب انصاری کے شعبہ تجوید کے طالبعلم(قاری ذیشان) جامعہ ہذا کا مختصر تعارف کروارہے ہیں
(JAA) Jamiya Abbu Ayoub Ansari❤️

15/08/2026

الحمدللہ! جامعہ ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

اس بابرکت اور یادگار تقریب میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی، صحافی برادری، بالخصوص محترم ملک حارون سگو صاحب،محترم جناب زہد شریف رانا اور صدر انجمن تاجران محترم رانا خالد صاحب کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر جامعہ کی تقریب میں شرکت فرمائی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

ہم تمام صحافی بھائیوں کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے پروگرام کی میڈیا کوریج کرکے جامعہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

آپ تمام معزز مہمانان کی آمد ہمارے لیے باعثِ عزت و خوشی ہے۔ آپ کی شرکت سے طلبہ کے حوصلے بلند ہوئے اور ان کے اندر مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ دین، وطن اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
جامعہ ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

30/07/2026

🌙 ادارہ مسجد ابوایوب انصاری — دین و دنیا کی تعلیم کا حسین امتزاج 🌙

ضلع بھکر، تحصیل کلورکوٹ میں قائم ادارہ مسجد ابوایوب انصاری، حضرت مولانا مفتی عمران احمد صاحب کی زیرِ سرپرستی دینِ اسلام کی خدمت اور نئی نسل کی بہترین تربیت میں مصروفِ عمل ہے، جبکہ ادارے کے انتظامی و تعلیمی امور محترم مولانا مفتی فیضان احمد صاحب سنبھال رہے ہیں۔

الحمدللہ! مختصر عرصے میں ادارے میں تقریباً 70 مسافر طلبہ زیرِ تعلیم و رہائش ہیں، جن کے کھانے، رہائش، تعلیم، لباس، علاج، بجلی اور دیگر ضروری اخراجات ادارہ آپ اہلِ خیر کے تعاون سے پورے کر رہا ہے۔

📚 یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی بھرپور اہتمام ہے۔ نرسری سے میٹرک تک تعلیم، کمپیوٹر لیب اور مختلف آئی ٹی کورسز کے ساتھ طلبہ کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے کھیلوں کا میدان بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

🏗️ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث نئی تعلیمی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے، جس پر تقریباً 15 لاکھ روپے خرچ متوقع ہے۔

یہ عمارت ان شاء اللہ قرآن کے طلبہ، حفاظ، قراء اور علماء کے مستقبل کو سنوارنے کا ذریعہ بنے گی۔

🤲 آپ بھی اس عظیم دینی و تعلیمی مشن میں اپنا حصہ شامل کریں۔
آپ کا تعاون کسی طالب علم کی تعلیم، رہائش اور مستقبل سنوارنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

📞 رابطہ برائے تعاون:
محترم مولانا مفتی فیضان احمد صاحب
📱 0300-8909596

آپ کا تعاون — کسی طالب علم کا مستقبل!
آپ کی مدد — دین کی خدمت میں ایک قدم! 🌹

اللہ تعالیٰ تمام معاونین کے تعاون کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲

Address

Kallur Kot Town

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اِدارَۂ مَسجِدِ اَبو اَیُّوب اَنصاریؓ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share