Imambargah Zainabia S.A Bhuttianwala Kabirwala

Imambargah Zainabia S.A Bhuttianwala Kabirwala Bargah e Imam (A.S)

مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ...
11/03/2026

مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ

ہم انتظامیہ اور اداروں کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے یومِ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام برپا کرنے میں حق شناسائی کی اور اس پر قدغن و قفل لگانے والے شر پسندوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔ بارگاہ کے حقیقی وارثؑ کو ان کی جد کا روحانیت سے بھرپور پرسہ پیش کیا گیا۔ اللہ سب شاملِ عمل کو ان کے کردار و عمل کے مطابق اجر عطا فرماۓ اور اس فرشُ عزا کو محفوظ فرماۓ۔ آمین

11/03/2026

التماسِ دعا

وصیت امیرالمومنین امام علی ع:جب امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کو ابن ملجم مل-عون ضربت لگا چکا تو آپ (ع)...
11/03/2026

وصیت امیرالمومنین امام علی ع:

جب امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کو ابن ملجم مل-عون ضربت لگا چکا تو آپ (ع) نے امام حسن (ع) اور امام حسین (ع) کو ایک وصیت فرمائی اگرچہ ظاہری طور پر یہ وصیت آپ (ع) نے اپنے دونوں بیٹوں کو کی ہے لیکن اس وصیت پہ عمل کرنا تمام شیعان امیر المومنین پہ واجب ہے اس وصیت میں آپ (ع) نے فرمایا:

اُوْصِیْکُمَا بِتَقْوَی اللّٰہِ۔

میں تم دونوں کو خدا سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔

وَاِنْ لَا تَبْغِیَاالدُّنْیَا وَاِنْ بَغَتْکُمَا۔

اور دیکہو دنیا کی طرف مائل نہ ہونا خواہ وہ تمہاری طرف مائل کیوں نہ ہو۔

وَلَا تَأَسَفًا عَلیٰ شَیْ ءٍ مِنْھَا زُوِیَ عَنْکُمَا۔

اور دنیا کی جس چیز سے تم کو روک لیاجائے اس پر افسوس نہ کرنا۔

وَقُوْلَا بِالْحَقِّ۔

اور جو بھی کہنا حق کہنا۔

وَاعْمَلَا لِلْاَجْرِ۔

اور جو کچھ کرنا ثواب کے لئے کرنا۔

وَکُوْنَا لِلظَالِمِ خَصْمًا وَلِلمَظْلُوْمِ عَوْنًا۔

ظالم کے مخالف اور مظلوم کے مددگار رہنا۔

اُوْصِیْکُمَا وَجَمِیْعَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَنْ بَلَغَہُ کِتَابِیْ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَنَظْمِ اَمْرِکُمْ۔

میں تم دونوں کو اوربقیہ اپنی تمام اولادوں اور، اپنے تمام اهل وعیال کواور ان تمام افراد کو کہ جن تک یہ میرانوشتہ پہنچے، اُن سب کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امور کو منظم رکھنا۔

وَصَلَاحِ ذَاتِ بَیْنِکُمْ۔ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ جَدَّکُمَاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ یَقُوْلُ:صَلَاحُ ذَاتِ الْبَیْنِ اَفْضَلُ مِنْ عَامَۃِ الصَّلٰوۃِ وَالصِّیَامِ۔

اورباہمی تعلقات کو استوار رکھنا، کیونکہ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے هوےسنا ہے کہ:آپس کی کشیدگیوں کومٹانا عام نماز روزے سے افضل ہے۔

اللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْاَیْتَامِ، فَلاَ تُغِبُّوْاأَفْوَاہَہُمْ وَلَا یَضِیْعُوْا بِحَضْرَتِکُمْ۔
خدارا خدارا
یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا که کہیں ان پر فاقے کی نوبت نہ آئے اور تمہاری موجود گی میں وه ضائع نہ هو جائیں

اللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ جِیْرَانِکُمْ، فَاِنَّھُمْ وَصِیَّۃُ نَبِیِّکُمْ، مَازَالَ یُوْصِیْ بِھِمْ، حَتَّی ظََنَنَّا أَنَّہُ سَیُوَرِّثُھُمْ۔

خدارا خدا را . اپنے ہمسایوں کا خیال رکہنا کہ ان کے بارے میں تمہارے نبی نے وصیت کی اور اتنی شدیدتاکید فرمائی ہےکہ یہ گمان ہونے لگا تها کہ کہیں آپ ؐاُنھیں بھی میراث پانے والوں میں سے قرار نہ دے دیں

اللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْقُرْاٰنِ، لَا یَسْبِقُکُمْ بِالْعَمَلِ بِہٖ غَیْرُکُمْ۔

خدارا خدارا قرآن کا خیال رکھنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جائیں۔

اللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الصَّلوٰةِ، فَاِنَّھَاعَمُودُ دِیْنِکُمْ۔

خدارا خدارا نماز کی ادائیگی میں پابند رهنا اس لئے کہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔

اللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ بیْتِ رَبِّکُمْ، لَا تُخْلُوْہُ مَابَقِیْتُمْ۔

خدارا خدارا اپنے رب کے گھر کا خیال رکھنا، جب تک کہ تم زندہ ہو اسے خالی نہ چھوڑنا۔

فَاِنَّہُ اِنْ تُرِکَ لَمْ تُناظَرُوْا۔

کیونکہ اگر اسے خالی چھوڑ دیا توپھر عذاب سےمہلت نہ ملے گی۔

اللّٰہَ اللّٰہَ فِی الْجِہَادِ بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ وَاَلْسِنَتِکُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ۔

خدارا خدارا راہِ خدا میں اپنی جان. مال.اور زبان کے ذریعے جہاد سے دریغ نہ کرنا

وَعَلَیْکُمْ بِالتَّوَاصُلِ وَالتَّبَاذُلِ، وَاِیَّاکُمْ وَالتَّدَابُرَوَالتَّقَاطُعَ۔

تم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھناا ور ایک دوسرے کی اعانت کرنا اورخبردار ایک دوسرے سے قطع تعلق سے پرہیز کرنا۔

لَا تَتْْرُکُواالْاَمْرَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّہْیَ عَنِ الْمُنْکَرِ، فَیُوَلَّیٰ عَلَیْکُمْ شِرَارُکُمْ، ثُمَّ تَدْعُوْنَ فَلَا یُسْتَجَابُ لَکُمْ۔

دیکھو!امربالمعروف اور نہی عن المنکرکو ترک نہ کرنا، ورنہ بد کردار تم پر مسلّط ہوجائیں گے اور پھر اگر تم دعا مانگوگے تب بھی وہ قبول نہ ہوگی۔

یَا بَنِیْ عَبْدِالْمُطَّلِبِ! لَا اُلْفِیَنَّکُمْ تَخُوْضُوْنَ دِمَآءَ الْمُسْلِمِیْنَ، خَوْضًا تَقُوْلُوْنَ: قُتِلَ اَمِیْرُالْمُؤْمِنِیْنَ۔

اے عبدالمطلب کے بیٹو! ایسا نہ ہو کہ تم، امیرالمو منین قتل ہوگئے، امیر المومنین قتل ہوگئے کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگو۔

أَلاَ لاَ تَقْتُلُنَّ بِیْ اِلَّا قَاتِلِیْ۔

دیکھو! میرےقتل کے بدلے صرف میرے قاتل ہی قتل کیاجائے۔

اُنْظُرُوْااِذَاأَ نَامُتُّ مِنْ ضَرْبَتِہِ ہٰذِہٖ، فَاضْرِبُوْہُ ضَرْبَۃً بِضَرْبَۃٍ، وَلَا تُمَثِّلُ بِالرَّجُلِ، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہُ (صَلّی اللّٰہ عَلیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ) یَقُوْلُ: ”
اِیَّاکُمْ وَالْمُثْلَۃَ وَلَوْبِالْکَلْبِ الْعَقُوْرِ۔

دیکھو! اگر میں اس ضرب سے مر جاؤں، تو تم اس کےسر پر ایک ضرب کے بدلے میں اسے ایک ہی ضرب لگانا، اور اس شخص کے ہاتھ پیرنہ کاٹنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ: خبردار کسی کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا، خواہ وہ کاٹنے والا کتّا ہی کیوں نہ ہو۔

نہج البلاغہ مکتوب (47) وصیت ترجمہ مرحوم مفتی جعفر حسین

اللّٰهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ السَّلَامُ
يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ

11/03/2026

برآمدگی تابوت مولا امیر کائنات ع😭💔

نمازِ مغربین کی ادائیگی کے بعد نمازِ عشق کے لئے فرشِ عزا تیار ہے۔ مجلس کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ وقت کے امامؑ کو ان کی جدؑ ...
10/03/2026

نمازِ مغربین کی ادائیگی کے بعد نمازِ عشق کے لئے فرشِ عزا تیار ہے۔ مجلس کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ وقت کے امامؑ کو ان کی جدؑ کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔ عزوجل اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔
نسل در نسل جاروب کش درِ اہلیبیتؑ

بِسمِ رَبِّ الشُهَداءِ وَ الصِّدّیقین وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِپرسہِ امام المتقینؑ بوقت 8 بجے شرو...
10/03/2026

بِسمِ رَبِّ الشُهَداءِ وَ الصِّدّیقین وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ

پرسہِ امام المتقینؑ بوقت 8 بجے شروع ہو گا۔ بر وقت شرکت فرما کر شریکِ فرشِ عزا ہوں

کبھی مولا علی علیہ السّلام کی شہادت پر غور کیا جائے تو انسان ششدر رہ جاتا ہے۔امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی شہاد...
09/03/2026

کبھی مولا علی علیہ السّلام کی شہادت پر غور کیا جائے تو انسان ششدر رہ جاتا ہے۔

امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی شہادت بقولِ مشہور بروزِ جُمعہ ہوئی جو ایّام کا سردار ہے۔
ماہِ رمَضان میں ہوئی جو مہینوں کا سردار ہے۔
ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں ہوئی جو رمضان کے عشروں کا سردار ہے۔
اکیسویں شب ہوئی جو نہ صرف طاق رات بلکہ ممکنہ طور پر لیلتہ القدر ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
ضربتِ باعثِ شہادت حالتِ نماز میں ہوئی جو تمام اعمالِ عبادت میں سب سے افضل ہے۔
نمازِ فجر میں ہوئی جس کا قُرآن میں خصوصی ذکر ہے کہ یہ نماز نفس پر بھاری ہے۔
حالتِ سجدہ میں لگی جو نماز کے تمام ارکان میں سب سے افضل ہے۔
بعدِ ضربت پہلا جُملہ جو آپ ع نے ادا فرمایا “ربِّ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا”۔

اللّہ اللّہ نجانے یہ اُس کا کیسا عبد تھا کہ جس کی ایک شہادت کو اللّہ نے اس قدر اعزازات سے نواز دیا کہ اسکی مثال ملنا مُشکل ہے۔

کسے را میسر نہ شُد ایں سعادت
بہ کعبہ ولادت، بہ مسجد شہادت

شریکِ فرشِ عزا ہو کر امامِ وقت (عج) کو پرسہ دیں۔
09/03/2026

شریکِ فرشِ عزا ہو کر امامِ وقت (عج) کو پرسہ دیں۔

09/03/2026

تم اب کے بعد قیامت میں مجھکو دیکھو گے
یہ آخری ھے زمیں پر کلامِ وَجهُ اللہ

ضربتِ امیرامومنین علی ابنِ علی علیہ السلام

قَد قُتِیل ﺃَﻣِﻴﺮِ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦؑ, تھدمت واللہ ارکان الھدیٰ "مومنوں کے امام قتل ہوگے , خدا کی قسم ہدایت کےستون منہدم ہو گے"

اللّهُــمّ الْعَــــــنْ قَتَـــــــــلَةَ أَمِــــيرِ الْمُـــــؤْمِنِين

ﻓُﺰْﺕُ ﻭَ ﺭَﺏِّ ﺍﻟْﮑَﻌْﺒَﮧ


15 رمضان المبارکجشنِ آمد سبطِ رسول جگر گوشہ بتول کریمِ اھلِ بیت سید و سردار آقا و مولا امام حسن المجتبیٰ علیہ السّلام مب...
04/03/2026

15 رمضان المبارک

جشنِ آمد سبطِ رسول جگر گوشہ بتول کریمِ اھلِ بیت سید و سردار آقا و مولا امام حسن المجتبیٰ علیہ السّلام مبارک ہو 💐😍

السّلام علیک یا کریم اھلبیت علیھم السّلام

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْناگر زندگی کا اختتام موت پر ہی ھے تو اسکا بہترین انتخاب شہادت ہے۔ (امام حسین علی...
01/03/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

اگر زندگی کا اختتام موت پر ہی ھے تو اسکا بہترین انتخاب شہادت ہے۔
(امام حسین علیہ السّلام)

Address

Kabirwala
58250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imambargah Zainabia S.A Bhuttianwala Kabirwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category