26/01/2026
جناب الحاج ملک حاجی تاج دین مرحوم و مغفور (سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان) کے ایصالِ ثواب کی بابرکت محفل دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان کے خوبصورت اقبال ہال میں منعقد ہوئی۔
محفل کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد فیض یافتہ حضور ضیاءُ الامت حضرت علامہ مولانا قبلہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس میں اخلاصِ نیت کی اہمیت پر ایمان افروز اور اصلاحی گفتگو فرمائی گئی۔
بعد ازاں اجتماعی دعا ہوئی، جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئ۔ اس روح پرور محفل می دارالعلوم کے معزز اساتذۂ کرام، طلباء اور معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین