Al-Nasr

Al-Nasr ال۔نصر ایک جامع تنظیم ہے
ہر مسلے کا ایک حل۔۔۔۔
سب سے پہلے اسلام
پھر پاکستان
اور پھر کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔۔

04/12/2021
Plese like our page for more!
04/12/2021

Plese like our page for more!

04/12/2021

میری خواہش پوری کریں گے ،،،!!!
کچھ دن پہلے میں ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑا اپنی بیگم کا انتظار کر رہا تھا کہ ایک بہت خوش پوش اور شستہ زبان بولنے والے صاحب نے میری گاڑی کی کا شیشہ کھٹکھٹایا۔ میں نے شیشہ نیچے کیا اور ان کی جانب سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ انھوں نے بہت محبت سے مجھ سے ہاتھ ملایا اور اپنا تعارف کروایا، I am Tayyab. کیا ہم آپ سے بات کر سکتے ہیں؟ میں گاڑی سے اترا اور ان کی جانب متوجہ ہوا اور کہا" جی فرمائیے".
طیب خان ہے میرا نام، میں 78 سال کا ہوں۔ میری کچھ خواہشیں ہیں۔ کیا آپ پوری کر دیں گے؟میں نے بھی کچھ ویسا ہی سوچا جیسے آپ سب نے لکھا ہے۔ میں بھی ان کو لیکچر دینے کے موڈ میں تھا کہ اللہ تعالیٰ سے مانگیں وغیرہ۔ مگر میں نے سوچا کہ یہ جو بھی ہے۔ سچا ہے یا مکار، اسے میرے پاس اللہ پاک نے ہی بھیجا ہے۔ تو کیوں نہ پہلے اس سے اس کی بات سن لوں۔ میں نے کہا جی میں کوشش کروں گا، آپ حکم فرمائیں۔ ان کے چہرے پر ایک حیرت اور خوشی کے ملے جلے اثرات ابھرے۔ انھوں نے کہا، کیا واقعی آپ کوشش کریں گے؟ میں نے انھیں یقین دلایا اور تحمل سے ان کی بات سننے کے لیے ان کی جانب متوجہ ہوا۔
میں ایک ٹیکسٹائل مل کا مالک تھا۔ پچھلے سیاسی دور میں بھتہ نہ دینے پر مجھے قتل کی دھمکیاں ملیں تو سب کچھ چھوڑ کر بنگلہ دیش چلا گیا اور وہاں گارمنٹس فیکٹری لگا لی۔ کچھ عرصہ تو سسٹم ٹھیک چلا مگر پھر مجھے میرے بنگالی پارٹنر نے دھوکہ دیا اور مجھے نہ صرف وہاں سے بھگا دیا بلکہ میرا سب کچھ کھا گیا۔ پاکستان واپس آیا تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا مل بند پڑی تھی اور سرمایہ کاری کے لئے کچھ بھی نہیں تھا۔ بڑے بیٹے نے مل اپنے نام کروائی اور مجھے گھر سے نکال دیا۔ مل کی جگہ اس نے کالونی بنا دی۔ میں کچھ عرصہ تو اپنی بہن کے ساتھ رہا مگر ان کے شوہر کو اچھا نہیں لگتا تھا اس لیے میں وہاں سے بھی نکل آیا۔ بیٹے سے ملا مگر اس نے ذلیل کرکے نکال دیا۔ پھر میں ایک مسجد میں گیا اور وہاں کے امام صاحب سے مسجد کی خدمت اور بچوں کو پڑھانے کی درخواست کی اور رہنے کے لیے جگہ مانگی تو وہ مان گئے۔ چار سال سے وہیں ہوں۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ بن ٹھن کر نکلوں اور کافی پی لوں۔ میں دن میں تین کپ کافی پیتا تھا۔ کافی کا مجھے جنون تھا۔ اب جب بھی کبھی ایک دو ماہ بعد دل کرتا ہے تو اپنی واحد پوشاک یہ کپڑے پہن کر یہاں آتا ہوں اور کسی ایک شخص کو جو مجھے اللہ والا دکھتا ہے میں کافی پلانے کی درخواست کرتا ہوں۔ مان جائے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور نہ مانے تو واپس چلا جاتا ہوں۔ کیا آپ مجھے کافی پلا سکتے ہیں؟
میں زمین سے جیسے چپک کر رہ گیا تھا۔ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ آنکھیں نم تھیں۔ میں نے ان کا ہاتھ تھاما اور بیگم کو فون کیا کہ وہ میرے فون پر ہی لوٹے کیونکہ میں ایک دوست کے ساتھ کافی پینے جا رہا ہوں۔ پاس ہی گلوریا جینز کے کیفے پر لے جا کر میں نے طیب صاحب کو ان کی پسند کی کافی اور کیک کھلایا۔ انھوں نے دو مگ پیئے۔ ہم نے مزید باتیں نہیں کی اور خاموشی سے کافی پینے کے بعد باہر نکل آئے۔ میں نے ان کو مسجد تک چھوڑنے اور ان کی کچھ مالی امداد کرنے کی اجازت چاہی تو بولے، تاثیر صاحب اب اور کوئی خواہش باقی نہیں رہی۔ اللہ پاک آپ کو بہت زیادہ عطاء فرمائے آمین۔ مجھ سے مصافحہ کیا اور چلے گئے۔
میں کھڑا ان کو جاتے ہوئے دیکھتا رہا اور وہ بغیر پیچھے مڑے بہت شان سے چلتے ہوئے میری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔
کسی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سوچا نہ کریں اور لیکچر نہ دیا کریں۔ یہ جو آپ کے در پر دستک دیتے ہیں اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ ان کی قدر کیا کریں۔ کیونکہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔
منقول
👑

28/11/2021

زندگی کے کچھ ازیت ناک لمحے
Feel the post
1۔ جب آپ نے کوئی غلطی کی ہی نہیں ہو مگر آپ پر تُہمت لگ جائے.
2۔جب آپ کے زندگی میں رقیب آجائے.
3۔ جب آپ کا من پسند انسان آپکو نظر انداز کرے.
4۔جب آپ کو محسوس ہوجائے کہ میرا رب مجھ سے ناراض ہیں۔
5۔ جب آپ کی کوئی غلطی یا گناہ رُسوا ہوجائے۔
6۔جب آپ کی کوئی ضرورت آپ کو بندوں کا محتاج کردے۔
7۔جب آپ بے بس ہوجائے۔
8۔جب آپ کا ناخن اُنگلیوں سے الگ ہوجائے۔
9۔جب کسی کا بچہ پیدا ہونے والا ہو (only for female )۔
10. جب آپ کے کان یا دانت میں درد ہو۔
11 ۔ بے ادبی معاف جب کسی کی سینے میں درد ہو۔
(only for female)
12۔جب گناہ گار سے روح نکل رہی ہو۔
13۔جب آپ سے چھوٹا آپ سے ادبی کرے۔
14۔ جب آپ کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچے۔
15۔جب آپ کا کوئی اپنا جوانی میں انتقال۔ ہوجائے( خصوصً والدین)۔
16۔جب آپ کو کوئی دھوکہ دے دیں۔
نوٹ۔آپ کے نظر میں کیا رہ گیا ہیں؟۔
اور ان میں سے ابھی تک کونسی چیز کا آپ نے سامنا کیا ہے؟

22/11/2021

ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ، ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ، ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﺳﮯ ﺟﮭﮕﮍﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ، ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮈﮔﻤﮕﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺗﻢ ﮐﻦ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﯿﮑﻮﻥ ﭘﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺫﺍﻥ ﻓﺠﺮ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻃﻠﻮﻉ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﺗﮏ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﺭﮦ ﮐﺮﻭ۔ ﺩﯾﮑﮭﻮ! ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﺑﺪﻟﺘﺎ ﮨﮯ، ﺩﯾﮑﮭﻮ! ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﭩﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﮐﻮ، ﺩﯾﮑﮭﻮ ! ﻭﮦ ﮐﻦ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﺍ ﻋﺎﻟﻢ ﻓﯿﮑﻮﻥ ﮐﯽ ﺗﺸﺮﯾﺢ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺭﺏ ﻗﺎﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺭﺏ ﻗﺎﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺭﺏ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺎﻟﮏ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﭩﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻍ ﺩﮬﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ؟ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﮔﮭﭩﯿﺎ ﺳﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻃﻮﯾﻞ ﺳﺠﺪﮮ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮯ؟ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﺫﻟﯿﻞ ﺳﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﮐﻦ ﮐﯽ ﻣﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ۔ ﺗﻢﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔۔؟ ﻭﮦ ﻧﺎ ﺍﮨﻞ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﭘﮧ ﮐﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﺎ ۔۔ﺳﻮﭼﻮ ! ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺁﻣﯿﻦ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺟﻮ ﺗﻢ ﻣﺎﻧﮓ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺑﺪﺩﻋﺎ ﺑﻨﺎ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ؟ ﺗﻢ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ؟ ﺍﺱ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻥ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﻋﺎ ﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﭽﺎﺋﮯ ﮔﺎ ؟ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﭺ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ؟ ﻭﮦ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ ﻣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﺐ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻗﺮﺽ ﺩو۔ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻟﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺭﻭﻝ ﺩﮮ ﮔﺎ؟ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻨﮩﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﺎ؟ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﺱ ﭘﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮ، ﯾﻮﺳﻒ ﮐﻮ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﺑﮭﺎﺋﯿﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯﻧﮑﺎﻻ ۔۔ ﯾﻌﻘﻮﺏ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻨﺎﺋﯽ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ۔۔۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﭘﮭﻞ ﮐﯿﺴﮯ ﺩﯾﺎ؟ ﺟﺐ ﯾﻮﺳﻒ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺷﺎﮦِ ﻣﺼﺮ ﺗﮭﮯ ۔۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺼﻠﺤﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻢ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﻮﻧﺲ ﮐﻮ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮐﮭﺎ ۔۔۔ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻧﺒﯽ ﺗﮭﮯ ۔۔۔ ﻧﺒﯽ ﺑﮭﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﮯ ﮔﺌﮯ۔۔۔ ﺗﻢ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﻮ۔ ﺗﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺁﺯﻣﺎﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﺎ ؟ ﻭﮦ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ﮔﺎ ؟ﻧﮩﯿﮟ ! ﻭﮦ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺁﺯﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ﺑﺲ ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﻮ۔ ﻭﮦ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺷﮑﺮ ﮐﺮﻭ , ﻭﮦ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻭ، ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﮧ ﻧﮧ ﺟﺎﺅ، ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﮧ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﺭﺍﺕ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﻗﺒﻀﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺻﺒﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﯽ۔۔۔

22/11/2021

زندگی میں کام آنے والی باتیں

:نمبر 1:-اگر کوئی آپ سے مشترکہ کاروبار کرنا چاہے تواس کےساتھ ایک پلیٹ میں کھانا کھاو اورمشاہدہ کرو کہ وہ کھانے کی بہتر چیز خود زیادہ کھاتا ہے یا تمھیں زیادہ کھلانا پسند کرتا ہے ۔دوسری صورت ہو تو کاروبار کرو جبکہ پہلی صورت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کاروبار میں تم سے زیادہ لینے کی کوشش کریگا ۔

نمبر 2:-اگر کوئی آپ سے دوستی کرنا چاہے تو اسکے ساتھ ایک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر اگر اس نے اپنے کو کرایہ سے بچایا کسی بھی طریقے سے تو اس کامطلب ہے کہ وہ آپ سے فائدہ لیناچاہتاہے دوستی کے قابل نہیں۔

نمبر 3:-اگر کوئی تم سے رشتہ جوڑنا چاہے تو اسکی کسی چیز کو معمولی نقصان پہنچاو ۔مثلاً اسکے جوتے پر سالن گرانا یاموبائل فون کو میز کے انتہائی کنارے پر رکھنا یا اس کے عینک کو چھیڑنا اگر اس نےاپنی چیز کی قیمتی ہونے کاچرچا کیا تو رشتہ مت جوڑنا کیوں کہ اس کو رشتے سے زیادہ پیسہ پسند ہے ۔

نمبر 4:-اگر آپ کاروبار کرتے ہیں اور کوئی آپ سے اُدھار مانگتا ہے تو اسکو قیمت بہت زیادہ بتانا اگر اسنے قیمت کم کرنے کی کوئی کوشش نہ کی تو ادھار نہ دینا کیونکہ اس کو ادائیگی نہیں کرنی ہے اسلیے قیمت سے دلچسپی نہیں ۔

نمبر 5:-اگر کوئی اپنی ہر دوسری تیسری بات پر قسم اٹھاتا ہو ۔تو اسکی بات میں ضرور جھوٹ ہوگی وہ قسمیں اسلیے اٹھاتا ہے کہ اس کو اپنی جھوٹ سچ ثابت کر نا ہو تا ہے۔

نمبر 6:-اگر تمھارا کوئی دوست تم سے اپنی کوئی برائی چھپاتا ہے تو اپ اس کو مت بولیں کہ تم کو سب کچھ معلوم ہے اگر تم نے ایسا کیا تو پھر وہ اس برائی کو تمھارے سامنے بھی کریگا ۔

نمبر 7:-بچوں کو برے کام سے منع کرتے وقت جن، بلا، یاجانور سے نہ ڈرانا کیوں کہ جب وہ سمجھ جاتے ہیں کہ وہ چیزیں فرضی تھے تو وہ برائی واپس شروع کریگی۔بلکہ اللہ سے یا جہنم سے ڈرانا کیونکہ اس کی تصور تمام عمر ہوتا ہے ۔

نمبر 8:-بچوں کی ہر غلطی پر سزا نہ دینا کیونکہ اس سے اس کی ذہنیت ایسی بن جاتی ہے کہ بڑے ہوکر ہر غلطی کرنے والے سے لڑیگا ۔پھر ساری عمر جھگڑوں میں گزریگی ۔

نمبر 9:-اپنے ماں باپ سے اپنے بچوں کے سامنے بہت محتاط رہنا کیونکہ جو انداز تم اپناتے ہو وہی کل تمھاری اولادِ اپنائیگی ۔

نمبر10:-معاشرے میں جس کا کوئی کام برا لگے وہ خود نہ کرنا ۔🌺🌺🌺🌸🌸🌸
منقول

11/11/2021

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایات کرتے ہیں
کہ رسولﷺ نے فرمایا:
"تمھارے پاس فرشتے رات اور دن کو باری باری آتے ہیں۔ وہ ( آنے اور جانے والے فرشتے )نماز فجر
اور نماز عصر میں جمع ہوتے ہیں۔ جو فرشتے رات کو تمھارے پاس رہے وہ آسمان پر جاتے ہیں تو
ان کا رب ان سے پوچھتا ہے ، حالانکہ وہ اپنے بندوں کا حال خوب جانتا ہے :"تم نے میرے بندوں
کو کس حال میں چھوڑا ؟" وہ کہتے ہیں : ہم نے انھیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے
تھے اور ہم ان کے پاس اس حال میں گئے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے ۔"

Address

Jhelum

Telephone

+923444594557

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Nasr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Al-Nasr:

Share