30/03/2026
Writing
عوامی لیڈران کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اقتدار سے باہر ہوتے ہوئے وہ عوام کے درد کو اپنا درد بنا کر پیش کرتے ہیں، مگر جیسے ہی اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہیں، وہی درد بھلا کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیتے ہیں۔ کل تک جو لوگ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ظلم، نااہلی اور چوری قرار دیتے تھے، آج وہی فیصلے بڑے فخر اور مجبوری کے نام پر نافذ کیے جا رہے ہیں۔
یہ دوہرا معیار صرف سیاست کی ناکامی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کا قتل ہے۔ جب اپوزیشن میں تھے تو ہر تقریر میں یہ جملہ گونجتا تھا کہ "جب پٹرول مہنگا ہو تو سمجھ جاؤ حکمران چور ہے"۔ آج وہی معیار کیوں بدل گیا؟ کیا اصول صرف اقتدار سے باہر رہنے تک محدود تھے؟ یا اقتدار میں آ کر عوام کی یادداشت کو کمزور سمجھ لیا گیا ہے؟
مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ آٹا، چینی، بجلی، گیس اور پٹرول سب کچھ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ مزدور کی دیہاڑی وہی ہے مگر اخراجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ سفید پوش طبقہ خاموشی سے پس رہا ہے اور غریب کے چولہے ٹھنڈے پڑتے جا رہے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ صحافی اور تجزیہ کار جو کل تک مہنگائی پر حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے، آج خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ نہ کوئی سوال، نہ کوئی احتساب۔ کیا سچ بولنے کا معیار بھی حکومت کے ساتھ بدل جاتا ہے؟
حکومتوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ وعدے، دعوے اور بیانات سب محفوظ ہیں۔ وقت بدلتا ہے اور کرسی بھی ہمیشہ نہیں رہتی۔ اگر آج عوام کی آواز کو دبایا گیا، تو کل یہی آواز ایک طوفان بن کر اٹھے گی۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، عوام کو ریلیف دیں، اور وہی معیار اپنائیں جو وہ اپوزیشن میں رہ کر دوسروں کے لیے مقرر کرتے تھے۔ ورنہ تاریخ ہمیشہ ایسے کرداروں کو دوغلا پن اور عوام دشمنی کے عنوان سے یاد رکھتی ہے۔'🌺💯 𝐅𝐎𝐋𝐋𝐎𝐖 𝐌𝐄👈 ✍️🥀
Ten Unknown Facts About
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.
2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.
3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.
4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.
5. Global
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s
#مریم #شھباز #شریف