Islamic Diaries

Islamic Diaries "Welcome to Islamic Diaries, your spiritual haven. Nurture your faith and connect with the Ummah. Inspiration, guidance, and reflection for the modern Muslim."

09/11/2025

*سب سے پہلے توحید*

میرے مسلمان بھائی
سب سے پہلے توحید

اپنے بچوں کو توحید سکھاؤ اس سے پہلے کہ وہ لکڑی، پتھر لوہے کوچومنے لگیں ،
آستانوں، تعزیوں اور قبروں پر سجدہ کریں
اور مُردوں سے مدد مانگنے لگیں۔

انہیں سکھاؤ کہ دعا صرف اللہ ہی سے کی جاتی ہے۔
انہیں سکھاؤ کہ کامیابی صرف اللہ پر بھروسہ کرنے،
اس سے امید رکھنے اور اسباب اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
وہی اللہ ہی اسباب بنانے والا ہے،
کسی کے پاس کچھ نہیں. سارے اختیار اللہ ہی کے پاس ہیں

انہیں سکھاؤ کہ شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے،
کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں،
اور علاج و دوا محض اسباب ہیں۔اسباب اللہ ہی بناتا ہے

انہیں سکھاؤ کہ مستقبل اللہ کے علم میں ہے،
اور تمام فیصلے اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ کوئی نجومی، پیر کچھ نہیں جانتا، کوئی اس کے فیصلوں میں دخل دینے والا نہیں

انہیں سکھاؤ کہ ضرورتیں صرف اللہ سے مانگی جاتی ہیں،
اور خوف و مصیبت سے نجات صرف اللہ ہی دے سکتا ہے۔

انہیں سکھاؤ کہ تعلق اللہ سے جوڑو،
مدد اللہ سے مانگو،
نذر و نیاز اللہ کے لیے کرو،
مدد اللہ ہی سے حاصل کرو۔

اگر ان بزرگوں کے پاس کائنات میں کچھ اختیار ہوتا،
تو وہ پہلے خود اپنے آپ کو فائدہ پہنچاتے۔
کبھی انہیں نقصان نہ ہوتا،
ان کا کبھی ایکسیڈنٹ نہ ہوتا،
وہ کبھی بیمار نہ ہوتے،
وہ کبھی مجبور اور بے بس نہ ہوتے،
وہ کبھی دوسروں کے محتاج نہ ہوتے،

انہیں سکھاؤ کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ وفات پا گئے ہیں،
نہ ان کی ازواجِ مطہرات نے قبر میں ان سے کچھ مانگا،
نہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے،
حالانکہ وہ جنگوں میں شریک ہوئے،
طاعون، قحط اور بیماریوں سے آزمائے گئے،
مصیبتوں اور مسائل کا شکار ہوئے.
مگر
ان میں سے کسی نے اپنے رب کے سوا کسی سے مدد نہیں مانگی،
نہ کسی سے فریاد کی،
نہ کسی کے سامنے جھکے،
نہ کسی کے آگے روئے،
نہ اپنی آنسوؤں سے کسی اور کو راضی کرنے کی کوشش کی،
وہ سب صرف اللہ کے لیے جھکے، روئے اور دعا کی۔

اپنے بچوں کو خالص عقیدہ سکھاؤ،
اور انہیں شرکیہ بدعات کی خواہشات سے دور رکھو۔

اپنے بچوں کو توحید سکھاؤ!

واللہ!
مسلمان کبھی اپنا کھویا ہوا عروج واپس حاصل نہیں کر سکتے،
اور نہ ہی دنیا و آخرت کی سچی خوشی پا سکتے ہیں،
جب تک وہ پہلے اپنی عقیدۂ توحید کو واپس حاصل نہ کر لیں۔

واتم الاعلون ان کنتم مؤمنین

جو مال اللہ کی خوشنودی کے لیے خرچ کیا جاتا ہے، اسے قرآن میں اللہ کو قرض دینے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس عمل کو ...
08/11/2025

جو مال اللہ کی خوشنودی کے لیے خرچ کیا جاتا ہے، اسے قرآن میں اللہ کو قرض دینے سے تعبیر کیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس عمل کو قرض کہہ کر بندے کو یقین دلاتا ہے کہ یہ مال ضائع نہیں ہوگا، بلکہ اللہ اسے دنیا اور آخرت میں بڑھا کر واپس کرے گا

جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے قرضِ حسنہ دیتے ہیں، وہ صرف اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہیں اور لوگوں سے کسی بدلے یا تعریف کی توقع نہیں کرتے۔ یہ اخلاص اور ایمان کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن کہتا ہے:

“```إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَآءًۭ وَلَا شُكُورًا”
(سورۃ الدھر: 9)
ترجمہ: “ہم صرف اللہ کی رضا کے لیے دیتے ہیں، نہ بدلے کی خواہش ہے نہ شکرگزاری کی۔”
```

08/11/2025

عورت کی زندگی خوبصورت ہوتی ہے جب وہ جوان ہوتی ہے۔
اس کی شادی ہوتی ہے، ماں بنتی ہے۔۔
ماں بننے کی تھکن ، نیند خراب بال خراب۔
دانت خراب، کبھی تھکن میں نیم پاگل سی حالت۔۔

🗯️ سنگِ مرمر سا جسم بدلا۔ سوچ بدلی اور بدلے میں بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو سچ مچ ماں کو پاگل سمجھتے ہیں

👈اتنی قربانیوں کے بعد تو ﷲ پاک نے عورت کے قدموں تلے جنت رکھ دی،

🔅 اولاد اگر ماں کو پاگل سمجھے تو یہ تو بہت بدقسمتی والی بات ہے۔

🌹 والدین کی بڑھتی عمر کا احترام کریں اور خیال رکھیں نہ کہ انکی ضعیف حالت کا مزاق بنائیں، یہ تو مکافات عمل ہے آج جو کچھ ہم اپنے والدین کے ساتھ کرتے ہیں کل کو وہی سب ہمیں واپس ملنا ہے۔

Agree 👍

25/09/2025

کہتے ہیں ہر انسان کے اندر دو بھیڑیے ہوتے ہیں۔ ایک اچھائی کا دوسرا برائی کا۔ غالب وہی رہتا ہے جس کو ہم کھلاتے پلاتے ہیں۔۔
🌺🌎🕌🛐

*⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★*📱 *"ٹک ٹاک کی چمک اور بچوں کا بگڑتا ہوا مستقبل"*  ✍️ *تحریر: ایک فکر مند دل سے*آج کا بچ...
19/05/2025

*⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★*

📱 *"ٹک ٹاک کی چمک اور بچوں کا بگڑتا ہوا مستقبل"*
✍️ *تحریر: ایک فکر مند دل سے*

آج کا بچہ، جس کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے، وہ *موبائل فون تھامے کیمرے کے سامنے پرفارم کر رہا ہے۔*
جس کی آنکھوں میں *علم، بصیرت اور خدمت کا خواب* ہونا چاہیے، اس کی نظریں *لائیکس، ویوز اور فالوورز* پر جمی ہوئی ہیں۔

نہ یہ بچے خود کو پہچانتے ہیں،
نہ وقت کی قیمت جانتے ہیں،
بس ایک خواہش ہے کہ لوگ دیکھیں، تعریف کریں، اور واہ واہ کریں...!

📍 *لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا؟*
یہ "واہ واہ" کرنے والے کل کہیں اور ہوں گے،
اور ہمارا بچہ بے مقصدی، تنہائی، اور احساسِ کمتری کا شکار ہوگا۔

🎯 *یہ صرف ویڈیو نہیں، بلکہ ایک نسل کا مستقبل ہے جو ہم ضائع کر رہے ہیں۔*

👨‍👩‍👧‍👦 والدین، اساتذہ، اور باشعور افراد کو اب خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے۔
نوجوانوں کو محبت، رہنمائی اور شعور دینے کی ضرورت ہے۔
انہیں بتانا ہوگا کہ:

> "اصل کامیابی لائیکس میں نہیں، بلکہ اپنی *صلاحیتوں کو انسانیت کے لیے استعمال* کرنے میں ہے۔"

📘 ہمیں انہیں بتانا ہوگا کہ:
- کیمرے کے آگے کی دنیا عارضی ہے،
- لیکن کتابوں، خدمت، اور علم کے ذریعے جو مقام حاصل ہوتا ہے، وہ *ہمیشہ* باقی رہتا ہے۔

29/04/2025

I received 50 reactions and comments on my posts last week! Thank you everyone for your support! 🎉

10/04/2025

*📖 `آج کـــــی تـــلاوت قــــرآن !!!`*

`رســــول الـــلّٰـــه ﷺ نے فرمایا :`
قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے اصحاب ( یعنی قرآن پڑھنے اور عمل کرنے والوں ) کا سفارشی بن کر آئےگا۔
> ﴿صحيح مسلم : 1874﴾💖✨

دنیا و آخرت میں قرآن بہترین ساتھی اور سفارشی ہے اس کو ہر روز کھول کر اوپر سے دیکھ کر پڑھیں چاہے ایک آیت ہی ہو۔۔۔💫

جب آپ  نماز کے لئے کھڑے ہو تو تو صرف اسی رب پر فوکس کیا کریں بھول جاہیں کہ آپ کے اردگرد کیا ہو رہا ہے....اپنے دل کو کو ب...
10/04/2025

جب آپ نماز کے لئے کھڑے ہو تو تو صرف اسی رب پر فوکس کیا کریں بھول جاہیں کہ آپ کے اردگرد کیا ہو رہا ہے....اپنے دل کو کو بار باریہ یاد کروائیں کہ آپ کا رب جو کہ رب العالمین ہے......آپ کوبہت غور سے سن رہا ہے.... اس کی محبت کا یہ عالم ہی تو ہے کہ وہ اپنے بندے کو توجہ سے سنتا ہے آپ بھی اس رب کو ذہن میں رکھیے یہ یاد کروائے کہ میں اپنے رب سے ملاقات کر رہی ہوں اور وہ میری ایک ایک حرکت کا جائزہ لے رہا ہے .اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں جب ہمارے سامنے کوئی بڑی عظیم الشان پرسنلٹی ہو اور وہ آپکو دیکھ رہی ہوتی ہے تو ہم اپنے آپ کو محتاط کیے ہوتے ہیں کہ ہماری کوئی حرکت ا سے بری نہ لگ جائے وہ تو رب العالمین ہےہم کیوں پھر اس نماز کی ملاقات میں اس سے غافل ہو جاتے ہیں؟
🍃🔅🍃🔅🍃🔅🍃

سیدھی لکڑی پر بوجھ زیادہ ہوتا ہے۔۔۔ٹیڑھی لکڑی بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتی۔۔۔بالکل اسی طرح اہل حق پر آزمائش سخت ہوتی  ہ...
10/04/2025

سیدھی لکڑی پر بوجھ زیادہ ہوتا ہے۔۔۔ٹیڑھی لکڑی بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتی۔۔۔بالکل اسی طرح اہل حق پر آزمائش سخت ہوتی ہے۔۔۔۔اگر فیملی میں آپ کی عادتیں اچھی ہیں اور اچھائی ہی کی جانب آپکی طبعیت مائل ہے تو کچھ بعید نہیں کہ آپکو ستایا جائے، پریشان کیا جائے ۔۔۔برداشت کا امتحان لیا جائے ۔۔۔اگر ایسا ہو تو الله تعالیٰ کی رضا کے لئے صبر کیجیے۔۔۔۔صبر وہ۔۔۔۔۔۔۔۔جس کی خبر نا ہو کسی کو یقین کیجیے۔۔۔الله ہماری شہہ رگ سے زیادہ قریب ہے۔۔وہ ہمیں آزماتا ہے۔۔۔وہ دیکھ رہا ہے، سن رہا ہے۔۔۔۔کسی لمحے ہم سے یا ہماری نیت سے بے خبر نہیں رہتا۔۔پھر اس پر ملنے والے انعامات کی بارشیں دیکھیے۔۔۔

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
10/04/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

21/01/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

Address

Jhang City
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share