Masjid wa Imam Bargah Bait-tur-Rzza Bhutta Colony Jampur

Masjid wa Imam Bargah Bait-tur-Rzza Bhutta Colony Jampur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Masjid wa Imam Bargah Bait-tur-Rzza Bhutta Colony Jampur, Religious organisation, Jampur.

اراکین انجمن غلامان محمد و آل محمد ص و انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع کی طرف سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آی...
27/05/2026

اراکین انجمن غلامان محمد و آل محمد ص و انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع کی طرف سے
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی شریکہ حیات کی وفات پر تعزیتی پیغام

“یا اللہ! اس بابرکت ستائیسویں رمضان المبارک اور شبِ قدر کے صدقے ہمارے ادارے مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع جام پور کے با...
17/03/2026

“یا اللہ! اس بابرکت ستائیسویں رمضان المبارک اور شبِ قدر کے صدقے ہمارے ادارے مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع جام پور کے بانی جنہوں نے بنیاد رکھی محترم مرحوم و مغفور حاجی زوار ضمیر حسین خان بھٹہ ولد خادم حسین خان بھٹہ کی کامل مغفرت فرما۔
یا رب! ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان پر اپنی رحمتوں اور نور کی بارش فرما، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا اللہ! ان کے درجات بلند فرما اور ہمیں بھی ان کے لیے صدقۂ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌙

التماس سورہ فاتحہ برائے بلندی درجات
حاجی زوار ضمیر حسین خان بھٹہ مرحوم و مغفور

شب نزول قرآن27 رمضان المبارک کی شب عظیم الشان سالانہ ختم القرآن مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع بھٹہ کالونی جام پور میں م...
17/03/2026

شب نزول قرآن
27 رمضان المبارک کی شب
عظیم الشان سالانہ ختم القرآن
مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع بھٹہ کالونی جام پور میں منعقد کیا گیا
جس میں مولانا رحمت علی کھوسہ صاحب نے ختم شریف کی سعادت حاصل کی

جٹ عقیل احمد خان بھٹہ صاحب سیاسی و سماجی رہنما نے مولانا صاحب کی دستاربندی کی اور شیعہ علماء کونسل کے ضلعی نائب صدر جٹ نعیم عباس خان بھٹہ صاحب بھی موجود تھے۔
مومنین نمازیوں نے بڑی کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
بھٹہ برادران کی طرف سے افطاری کا خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔

منجانب: اراکین انجمن غلامان محمد و آل محمد ص و انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع جام پور و فاطمیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جام پور پاکستان
#جامپور #نزول #قرانكريم

انشاء اللہسالانہ قدیمی روایتی 3 روزہ مجالس عزا18 ، 19 ، 20 رمضان المبارک بسلسلہ شہادت امیر المومنین ، مولائے کائنات حضرت...
11/03/2026

انشاء اللہ
سالانہ قدیمی روایتی 3 روزہ مجالس عزا
18 ، 19 ، 20 رمضان المبارک
بسلسلہ شہادت امیر المومنین ، مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام
بمقام ؛ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع جامپور
جس میں مقامی علماء و ذاکرین کے علاؤہ
دیگر علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب فرمائیں گے۔
بعد از مجلس عزا افطاری کا خاص اہتمام ہوگا

خادمین فرش عزا: بھٹہ برادران و اراکین انجمن غلامان محمد و آل محمد ص و انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع و فاطمیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جام پور
#جامپور #امیرالمومنین #شہادت

سالانہ قدیمی خمسہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت مخدومہ کونین دختر رسول خدا ص حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا 28 جمادی الاو...
16/11/2025

سالانہ قدیمی خمسہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت مخدومہ کونین دختر رسول خدا ص حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
28 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی
بمقام: مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع بھٹہ کالونی جام پور
برائے بلندی درجات: بانی مسجد و امام بارگاہ ہذا حاجی زوار ضمیر حسین خان بھٹہ مرحوم و مغفور

بوقت: فورآ بعد از نمازِ مغربین
خطابت: نوجوان خطیب جناب حافظ حسن قدیر خان صاحب
بعد ازاں مجالس عزا نوحہ خوانی اور ماتم داری مقامی ماتمی انجمنیں کریں گی

گدائے در سیدہ فاطمہ زہرا س:
بھٹہ برادران و اراکین انجمن غلامان محمد و آل محمد ص و انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ بیت الرضا ع جام پور پاکستان

Address

Jampur
816101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masjid wa Imam Bargah Bait-tur-Rzza Bhutta Colony Jampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share