Hum shiya suni ya wahabi nai hum musalman hain

Hum shiya suni ya wahabi nai hum musalman hain firqaa wariat not allowed

02/10/2022
29/07/2022

واہ مسلمانوں واہ روز محشر ابوبکر و عمر(رضی اللہ تعالٰی عنہ ) کو کیا منہ دکھاؤ گے 😔مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے ہر مولو...
05/03/2022

واہ مسلمانوں واہ روز محشر ابوبکر و عمر(رضی اللہ تعالٰی عنہ ) کو کیا منہ دکھاؤ گے 😔مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے ہر مولوی و ذاکر پے لعنت بے شمار 😓

19/02/2022

سوال۔ ..
(اللہ تعالی ) ایک
(کلمہ طیبہ ) ایک
ہمارے پیارے آ خری نبی (حضرت محمد صلی للہ علیہ وسلم ) ایک
کتابوں کی سردار ہماری کتاب (قرآن مجید) ایک
دین (اسلام ) کے تمام (رکن ) ایک
(آ ذان) اور (نماز )کے اوقات اور طریقہ )ایک

(نوٹ ) تمام احباب اصلاح فرمائیں
۔ (پھرکیوں ) دل جدا جدا
(پھر کیوں ) عبادت گاہ اپنی اپنی
(پھر کیوں) فرقہ پرستی کی بنا پر دلوں میں نفرتیں
(پھر کیوں) ہم توڑ رہیں ھیں مسلمانوں کو فرقوں میں

اپنی آنے والی نسلوں پر احسان کرو
فرقہ پرستی ختم کرو امت مسلمہ میں بدل دو خود کو تمام انسانوں کو
Respected: Ghulam Murtaza Joyia

24/11/2021

*تقسیم ہند سے پہلے پنجاب کے دل لاہور سے” پرتاب” نام کا ایک اخبار نکلا کرتا تھا جو کہ پرتاب نام کے ایک ہندو کا تھا وہی اس کا مالک بھی تھا اور چیف ایڈیٹر بھی ،*

*ایک دن پرتاب نے سرخی لگا دی : تمام مسلمان کافر ہیں ،*

*لاہور میں تہلکہ مچ گیا ،پرتاب کے دفتر کے باہر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا جو مرنے مارنے پر تیار تھا، نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر انگریز کمشنر نے پولیس طلب کر لی، مجمعے کو یقین دلایا گیا کہ انصاف ہو گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کمیٹی کے پچاس آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کٹوا دیا گیا۔ چالان پیش کیا گیا اور میجسٹریٹ نے جو کہ انگریز ہی تھا ،پرتاب سے پوچھا یہ اخبار آپ کا ہے ؟ جی میرا ہے!*

*اس میں جو یہ خبر چھپی ہے کہ مسلمان سارے کافر ہیں اپ کے علم اور اجازت سے چھپی ہے ؟*

*جی بالکل میں ہی اس اخبار کا مالک اور چیف ایڈیٹر ہوں تو میرے علم و اجازت کے بغیر کیسے چھپ سکتی ہے!*

*آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں؟*

*جی جب یہ جرم ہے ہی نہیں تو میں اس کا اعتراف کیسے کر سکتا ہوں، مجھے تو خود مسلمانوں نے ھی بتایا ہے جو میں نے چھاپ دیا ہے، صبح ہوتی ہے تو یہ لوگ سپیکر کھول کر شروع ہوتے ہیں کہ سامنے والی مسجد واالے کافر ہیں، وہ ظہر کے بعد شروع ہوتے ہیں تو عشاء تک ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ فلاں مسجد والے کافر ہیں اور اتنی قطعی دلیلیں دیتے ہیں کہ میں تو قائل ہوگیا کہ یہ واقعی کافر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عدالت بھی یقین کرنے پر مجبور ہو جائے گی بس اگلی تاریخ پر فلاں فلاں محلے کے فلاں فلاں مولوی صاحبان کو بھی بلا لیا جائے اور جن 50 آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کاٹا گیا ھے انہیں بھی اگلی پیشی پہ بلا لیا جائے تو معاملہ ایک ھی تاریخ میں حل ہو جائے گا ,*

*اگلی پیشی پر تمام متعلقہ مولویوں کو جو کہ صبح شام دوسرے فرقے کے لوگوں کو مدلل طور پر کافر قرار دیتے تھے اور پرتاب نے جن کا نام دیا تھا، باری باری کٹہرے میں طلب کیا گیا۔ مجمعے میں سے تمام افراد کو کہا گیا کہ دیوبندی ، اہل حدیث اور بریلوی الگ الگ کھڑے ہوں!*

*بریلوی مولوی سے قرآن ہر حلف لیا گیا ،جس کے بعد پرتاب کے وکیل نے اس سے پوچھا کہ دیوبندوں اور اھل حدیثوں کے بارے میں وہ قرآن و سنت کی روشنی میں کیا کہے گا ؟*

*مولوی نے کہا کہ یہ دونوں توہینِ رسالت کے مرتکب اور بدترین کافر ہیں, پھر اس نے دیوبندیوں اور اہلِ حدیثوں کے بزرگوں کے اقوال کا حوالہ دیا اور چند احادیث اور آیات سے ان کو کافر ثابت کر کے فارغ ہو گیا، جج نے پرتاب کے وکیل کے کہنے پر اہل حدیثوں اور دیوبندیوں سے کہا کہ وہ باہر تشریف لے جائیں!*

*اس کے بعد دیوبندی اور اہلِ حدیث مولویوں کو یکے بعد دیگرے حلف لے کر گواہی کے لئے کہا گیا، دونوں نے بریلویوں کو مشرک ثابت کیا اور پھر شرک کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث کا حوالہ دیا،*

*پھر تینوں کو ایک ساتھ بلوایا اور کہا آپ تینوں​ کا شیعہ کے متعلق کیا خیال ہے ؟*
*تینوں نے مشترکہ طور پر کہا جناب ہم تینوں اس بات پر متفق ہیں کہ شیعہ ہماری نظر میں پکے کافر ہیں ،*

*پھر مجسٹریٹ نے سب کو عدالت سے باھر بھیج دیا ،*

*اس کے بعد پرتاب کے وکیل نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحب آپ نے خود سن لیا کہ یہ سب ایک دوسرے کو کافر سمجھتے اور ببانگ دھل کہتے بھی ہیں اور کافر ہوکر عدالت سے نکل بھی گئے ہیں' اب عدالت میں جو لوگ بچتے ہیں ان میں سے مدعیوں کے وکیل صاحب بھی ان تینوں فرقوں میں سے کسی ایک فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں' لہذا یہ بھی کافروں میں سے ہی ہیں' باقی جو مسلمان بچا ہے اسے طلب کر لیجئے تا کہ کیس آگے چلے؟*

*مجسٹریٹ نے کیس خارج کر دیا اور پرتاب کو باعزت بری کردیا اور پرتاب اخبار کو بھی دوبارہ بحال کر دیا ،*

*یہ دھندا تقسیم ہند کے ستر سال بعد بھی جاری وساری ہے!*

اگر تم لوگ اپنے آپ کو اللّٰہ تعالیٰ سے بڑا سمجھتے ہو اور اس کا مقابلہ کر سکتے ہو تو پھر بے شک مسلمانوں میں انتشار پھیلائ...
06/08/2021

اگر تم لوگ اپنے آپ کو اللّٰہ تعالیٰ سے بڑا سمجھتے ہو اور اس کا مقابلہ کر سکتے ہو تو پھر بے شک مسلمانوں میں انتشار پھیلائو انہیں آپس میں لڑائو اپنے بھائیوں کو قتل کرو۔
اور اگر تو اللّٰہ سے ڈرتے ہو اور اس کی فرمانبرداری کرنا چاہتے ہو اور اس کے عذاب سے بچنا چاہتے ہو تو پھر آپس میں صلح رحمی رکھو ایسی پسٹیں ایسی باتیں اور ایسے کام کرنے سے گریز کرو جس سے مسلمانوں میں انتشار پیدا ہونے کا خطرہ ہو
ان واضح قرآن کی آیات پڑھ کر بھی اگر کوئی شخص مسلمانوں کو آپس میں لڑوائے گا تو پھر وہ اپنا زمہ دار خود ہو گا
Agr kisi ko iss post sy kisi kisam ka iktalaf ha tu muja contact kara
M Maaz Arshad

04/08/2021

Kya tha deen a islam or kya bana diya gaya ha 😭😭😭

Address

Jalalpur Nau

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum shiya suni ya wahabi nai hum musalman hain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share