27/06/2026
اطاعت سے پہلے محبت کرو ورنہ اطاعت میں منافقت کا پہلو ہو سکتا ہے۔ کربلا میں امام عالی مقام علیہ السلام کو شہید کرنے والوں نے کہا کہ جلدی جلدی شہید کرو پھر ہم نے نماز بھی پڑھنی ہے۔ شہید کر کے وہ نماز پڑھنے چلے گئے۔ اور وہاں وہ نماز میں درود شریف پڑھیں گے، آل محمد علیہ السلام بھی کہیں گے اور نماز بھی پڑھیں گے۔ تو میرا خیال ہے کہ آپ لوگ نماز کو پہچانو کہ نماز ہے کیا چیز، کہیں آپ فارمولے کا نام نماز نہ رکھ لینا۔