27/08/2026
*مدرسہ و مسجد فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ*
*الفاروق محلہ، جیکب آباد
یہ مٹی نہیں، یہ *جنت کا ٹکڑا* ہے۔
یہ دیواریں نہیں، یہ *ایمان کی قلعے* ہیں۔
یہ *مدرسہ و مسجد فاروقِ اعظم* کوئی عمارت نہیں،
یہ *امتِ محمدیہ ﷺ کی نرسری* ہے
یہاں جب فجر کی نماز کے بعد معصوم آوازیں بلند ہوتی ہیں...
"اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ" ۔
الحمدللہ! اس مبارک درسگاہ میں اس وقت
*70 سے زائد ننھے حافظ اور 40 سے زائد قرآن کی شہزادیاں*
اللہ کے کلام کا جام پی رہی ہیں۔
ان کے ہونٹوں پر قرآن ہے، سینوں میں نور ہے، اور آنکھوں میں جنت کا خواب ہے۔
*2 جاں نثار اساتذہ کرام* محبت سے ان کی انگلی پکڑ کر
نہ صرف "اقراء" سکھا رہے ہیں،
بلکہ "صدق، امانت، حیا، اور سیرتِ نبوی ﷺ" کا درس بھی دے رہے ہیں۔
کیونکہ ہم جانتے ہیں... قرآن کے ساتھ کردار نہ ہو تو تعلیم ادھوری ہے۔
یہ ادارہ آپ کا ہے۔ یہ چراغ آپ سے جلتا ہے۔
آپ کی ایک دعا، ایک تعاون،
قیامت تک یہاں ہر حرف کے بدلے آپ کے لیے اجر جاری رہے گا۔
*ہمارے لبوں کی التجاء:*
یا ارحم الراحمین!
*مدرسہ و مسجد فاروقِ اعظم* کو اپنی خاص رحمتوں کا سایہ عطا فرما۔
اسے *قیامت کی صبح تک آباد، شاد اور برکتوں سے معمور* رکھ۔
اس کے ہر طالب علم کو حافظ، قاری، عالم اور ولی بنا دے۔
اس کے ہر مہربان کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین 🤲
متولی: محمد خان بھراٹی
03441305415