02/07/2021
توجه فرمائیں
محرم الحرام کے دن قریب آتے ہی کچھ پاکستان امن دشمن لوگ جان بوجھ کے اھلبیت علیھم السلام کی شان میں گستاخی کررھے ھیں تاکہ دوسرے طرف سے انھی کے مشن کو آگے بڑھانے، انھیں کے چھپے ھوئے منافق بھائی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا سوچیں۔
یہ دونوں گروپس نا صحابہ کرام کے اور نا ہی اھلبیت علیھم السلام کے ھمدرد و عاشق ھیں بلکہ دشمنان صحابہ اور اھلبیت علیھم السلام ھیں
مومنین کرام سے انکو پھچاننے کی استدعا ھے تاکہ رسول اکرم ص کے نواسے کا کما حقہ پر امن غم مناکے اجر رسالت ادا کرنے کی کوشش کی جائے ۔۔۔ والسلام مع الاکرام
علامہ ڈاکٹر رضا مھدی حکمتی
پرنسپل باقرالعلوم اسلامک انسٹیٹیوٹ جیکب آباد