AMN Golra Sharif

AMN Golra Sharif اسلام ، فقر و تصوف
سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ نظامیہ page i.d 689373844421950

انجمن مہریہ نصیریہ پھول نگر تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعق...
09/09/2026

انجمن مہریہ نصیریہ پھول نگر تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا رہائش گاہ و زیر انتظام محمد عرفان گولڑوی اللّٰہ دتہ گولڑوی محفل پاک میں حضور نصیر ملت کے لکھے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیے گئے اور علامہ محمد جمیل سعیدی صاحب نے خصوصی خطاب کیا محفل میں خصوصی شرکت شوکت علی گولڑوی سینیئر نائب صدر امن ضلع قصور نے کی زیر صدارت انعام اللّٰہ گولڑوی صدر امن پھول نگر دیگر شرکاء میں ڈاکٹر مرتضیٰ انور گولڑوی محمد رفیق گولڑوی محمد طاہر گولڑوی رانا نعیم جاوید گولڑوی بابا پیراں دتہ گولڑوی شامل ہیں اور اہلیان پھول نگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں درود و سلام کے نظرانے پیش کیے گئے اور لنگر شریف کا وسیع انتظام کیا جو کہ دوستوں کی خدمت میں با ادب پیش کیا گیا

انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ پرانی منڈی پتوکی کے زیر اہتمام محفل پاک کا اہتمام کیا گیا بسلسلہ ختم چہلم والدہ محترمہ علی حسن گ...
08/09/2026

انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ پرانی منڈی پتوکی کے زیر اہتمام محفل پاک کا اہتمام کیا گیا بسلسلہ ختم چہلم والدہ محترمہ علی حسن گولڑوی نائب صدر یونٹ پرانی منڈی پتوکی جس میں خصوصی شرکت محمد اشفاق گولڑوی صدر امن تحصیل پتوکی نے کی اور محفل پاک میں اہل علاقہ سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی آخر میں لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا

الحمدللہ انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ واں آدھن تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ...
08/09/2026

الحمدللہ انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ واں آدھن تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا زیر انتظام ورہائش گاہ محمد اسلم گولڑوی محفل پاک میں خصوصی شرکت محمد شعیب گولڑوی فنانس سیکرٹری امن ڈویژن لاہور اور محمد عدنان گولڑوی نائب صدر امن ضلع قصور نے کی اور اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی محفل پاک میں حضور نصیر ملت رحمتہ اللہ علیہ کے لکھے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیے گئے اور خصوصی خطاب کے بعد درود و سلام کے نظرانے پیش کیے گئے آخر میں لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا

07/09/2026
امن ڈویژن بہاولپورامن ضلع بہاولپورمورخہ 6 ستمبر 2026 بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے انجمن مہریہ نصیریہ ضلع بہاولپور کے آفس م...
07/09/2026

امن ڈویژن بہاولپور
امن ضلع بہاولپور
مورخہ 6 ستمبر 2026 بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے انجمن مہریہ نصیریہ ضلع بہاولپور کے آفس میں ضلع بہاولپور کی میٹنگ ملک سعید احمد جامی گولڑوی صدر امن ضلع بہاولپور کی زیر صدارت ہوئی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا میٹنگ میں ڈویژنل کابنیہ سے حاجی اکبر علی جامی گولڑوی ڈویژنل ڈائریکٹر امن ڈویژن بہاولپور، ناصر علی گولڑوی نصیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر امن ڈویژن بہاولپور، قاری محمد جاوید اقبال نصیروی جنرل سیکرٹری امن ڈویژن بہاولپور نے بطور مہمان شرکت کی میٹنگ میں ضلعی کابینہ تحصیل بہاولپور سٹی 1 ،تحصیل بہاولپور سٹی 2 یونین کونسل ڈیرہ بکھا، یونین کونسل سنجر، یونین کونسل 12 بی سی کے ارکان نے شرکت کی میٹنگ کا مقصد غیر فعال باڈی کو فعال کرنا آئندہ گولڑہ شریف میں انعقاد 28 ربیع الثانی کو ختم نبوت کانفرنس میں شرکت اور اسکے لیے پلان تیار کیا گیا اور آپس میں باہمی رابطہ فعال کیا جائے اور مرکز کے احکامات بتائے گئے سب نے یکجا ہو کر مرکز کے احکامات کو تسلیم کرنے اور اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

رپورٹ
شعبہ نشرواشاعت امن ضلع بہاولپور

محمد جواد رضا قادری مہروی سیکرٹری نشرواشاعت امن ڈویژن بہاولپور 03087704294

ٹیم امن ڈویژن ڈیرہ غازیخان کا مورخہ 5/9/2026 کو ضلع کوٹ ادو میں وزٹ  اور ضلعی صدر ملک قاسم ہانس صاحب کو عمرہ کی ادائیگی ...
06/09/2026

ٹیم امن ڈویژن ڈیرہ غازیخان کا مورخہ 5/9/2026 کو ضلع کوٹ ادو میں وزٹ اور ضلعی صدر ملک قاسم ہانس صاحب کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد پیش کی اور سینئر نائب صدر عبد الرحیم صاحب اور صدر تحصیل کوٹ ادو ڈاکٹر رستم علی صاحب سے ملاقات کی تنظیمی حوالے سے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا الحمدللہ ضلع کوٹ ادو اب کارکردگی کے لحاظ سے ایک نمایاں پوزیشن حاصل رہا ہے اللہ تعالیٰ ان تمام عہدیداران کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین ثم آمین

منجانب ٹیم امن
ڈویژن ڈیرہ غازیخان

31 __8_ .2026الحمداللہ! امن تحصیل ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام دو سو سولہویں (216)  ویں ماہانہ ستارہویں شریف کی محفل پاک 17...
01/09/2026

31 __8_ .2026

الحمداللہ! امن تحصیل ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام دو سو سولہویں (216) ویں ماہانہ ستارہویں شریف کی محفل پاک 17 ربیع الاول شریف 1448 ہجری مورخہ 31 اگست 2026 بروز سوموار بعد از نماز عشاء بمقام مسجد بلال محلّہ یونین کونسل سیدوالا تحصیل ننکانہ صاحب میں انقعاد پذیر ہوئی. محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور نعت خوانوں نے حضور نصیر ملت کا کلام پڑھا اس کے بعد ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑھا گیا اور دعاے خیر کی گئی. اور قبلہ پیر سید مہر علی شاہ أپ کے والدین عزیزو اقارب قبلہ بابو جی لالہ جی صااحبان حضور نصیر ملت جلال الدین اور پیر مہر فریدالحق رح کے درجات کی بلندی انجمن مہریہ نصیرہ کے عہدداران کے لیے خصوصی دعا کی گی اس روحانی وجدانی محفل پاک میں کثیر تعداد میں مریدین، متوسلین، محبین نے شمولیت کی. محفل کے اختتام پہ وسیع لنگر غوثیہ مہریہ نصیریہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی.اللہ قبول کرے آمین دعا گو میاںظفر اقبال چشتی اینڈ

شعبہ نشرو اشاعت ٹیم امن تحصیل ننکانہ صاحب

پریس ریلیز 12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری بمطابق 26 اگست 2026 بروز بدھمرکزی سالانہ عظیم الشان فقید المثال جلوس جشن عید میل...
01/09/2026

پریس ریلیز
12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری بمطابق 26 اگست 2026 بروز بدھ
مرکزی سالانہ عظیم الشان فقید المثال جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺ
*زیراہتمام* امن علماء کونسل پاکستان و آزاد کشمیر ضلع اوکاڑہ ڈویژن ساھیوال و علماء اہل سنت ، انجمن مہریہ نصیریہ بنگلہ گوگیرا اوکاڑا
جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول صبح 9 بجے مرکز اھلسنت و مرکز عشق و محبت علوم اسلامیہ کی عظیم درسگاہ دارالعلوم رحمانیہ چشتیہ بنگلہ گوگیرہ اوکاڑہ سے نکالا گیا۔
زیر قیادت۔ *استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا پیر الطاف الرحمٰن چشتی گولڑوی صاحب ناظم اعلیٰ امن علماء کونسل ڈویژن ساھیوال*
زیر انتظام : صاحبزادہ سیف الرحمن چشتی نظامی و صاحبزادہ حضرت علامہ مولانا محمد احمد علی رضا چشتی قادری صاحبان نے بڑے منظم انداز کے ساتھ انتظامات کی نگرانی فرمائی۔
خصوصی شرکت : حضرت علامہ مولانا محمد عرفان شاکر چشتی گولڑوی جنرل سیکرٹری امن علماء کونسل ڈویژن ساھیوال۔حضرت علامہ محمد اورنگزیب سیالوی جنرل سیکرٹری امن علماء کونسل ضلع اوکاڑا۔ حضرت مولانا حافظ محمد ناصر عباس چشتی رابطہ سیکرٹری امن علماء کونسل ضلع اوکاڑا صاحبزادہ والا شان حضرت علامہ مولانا محمد احمد علی رضا چشتی قادری ناظم اعلی امن علماء کونسل تحصیل دیپال پور اوکاڑا ۔ علامہ مولانا محمد احسان فرید چشتی ناظم اعلی امن علماء کونسل تحصیل اوکاڑا ۔ مھمان خصوصی : پیر طریقت حضرت پیر سید حسین علی شاہ صاحب بخاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر کی معزز ترین مذھبی ،سیاسی ، سماجی ، فلاحی ، اور صحافی شخصیات کی بڑی تعداد کے ساتھ عوام اھلسنت نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت فرمائی ۔
جلوس سابقہ روایتی راستوں سے گزرتا ھوا ساھیوال موڑ پر پہنچا جہاں پر علامہ مولانا صابر حسین قادری صاحب اور ان کی پوری ٹیم ملک برادران نے شاندار استقبال کیا۔
حسب روایت وھاں پر محفل پاک کا اھتمام کیا گیا اور خطابات ھوئے ۔
عوامی اجتماع سے خطاب فرماتے ہوئے حضرت علامہ مولانا الطاف الرحمن چشتی گولڑوی صاحب نے فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور عقیدہ ختم نبوت اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور مرکز عشق و محبت استانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف سے وابستہ رہنے اور افکار و نظریات سیدی اعلی حضرت گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ اور تعلیمات نصیر ملت رحمۃ اللہ علیہ پر کار بند رہنے کی تلقین فرمائی اور اپ نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کے ساتھ ہی سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت و رسالت کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اب قیامت تک بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود تعلیمات مصطفی اور اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے ۔
ان کے علاوہ صاحبزادہ علامہ مولانا محمد احمد علی رضا چشتی صاحب اور علامہ محمد عرفان شاکر صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔
اس کے بعد یہ جلوس اپنی حسب روایت دربار عالیہ حضرت سید شیر محمد گیلانی قادری رحمت اللہ علیہ استانہ عالیہ فتح پور شریف پہنچا جہاں پر حضرت پیر سید محمد اویس دستگیر گیلانی صاحب نے جلوس کا شاندار استقبال فرمایا اور دربار شریف پر حاضری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
اختتام پر ملک و ملت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حضرت علامہ مولانا الطاف الرحمان چشتی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی ۔
*بصد شکریہ* اس جلوس میں ضلعی انتظامیہ بلدیہ گو گیرہ اوکاڑا کی ٹیموں اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کا صفائی اور ستھرائی اور ایس ایچ او تھانہ گوگیرا کا سکیورٹی پلان اور موثر ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بھی شکریہ ادا کیا گیا
جاری کر دہ۔ *حضرت علامہ مولانا محمد عرفان شاکر چشتی گولڑوی جنرل سیکرٹری امن علامہ کونسل ڈویژن ساہیوال*نشرواشاعت سکیرٹری صدی احمد مہروی قادری

انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ پرانی منڈی پتوکی کے زیر اہتمام محفل پاک بسلسلہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام...
01/09/2026

انجمن مہریہ نصیریہ یونٹ پرانی منڈی پتوکی کے زیر اہتمام محفل پاک بسلسلہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت محمد اشفاق گولڑوی صدر امن تحصیل پتوکی اور محمد عدنان گولڑوی نائب صدر امن ضلع قصور نے کی محفل کی صدارت محمد یاسر گولڑوی صدر یونٹ پرانی منڈی پتوکی نے کی محفل پاک میں اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی محفل کے اختتام پر لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا

امن ڈوثزن ساہیوال امن ضلع اوکاڑہامن تحصیل اوکاڑہ انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیرٔ رجسڑڈیوسی نمبر 4گوگیرہ تحصیل اوکاڑہکے زیر اہ...
31/08/2026

امن ڈوثزن ساہیوال
امن ضلع اوکاڑہ
امن تحصیل اوکاڑہ

انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیرٔ رجسڑڈ
یوسی نمبر 4گوگیرہ تحصیل اوکاڑہکے زیر اہتمام
ولادت باسعادت
جشن عید میلاد النبی ﷺ
کی خوشی میں سبیل کا اہتمام کیا گیا

سرکار کی آمد مرحبا
اہل اسلام نے بھرپور شرکت
زیر نگرانی یوسی صدر اور ان کی پوری ٹیم
مشن حضور نصیر ملت جاری ریے گا

امن ڈوثزن ساہیوال
نشرواشاعت سیکرٹری صدی احمد مہروی قادری

Address

Sector E-11
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMN Golra Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share