27/08/2026
اہلِ حدیث یوتھ فورس اسلام آباد(یونٹ العمری) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، قیادت، باہمی مشاورت اور آئندہ کے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں مستقبل کے پروگرامز کی تیاری، مختلف ذمہ داریوں کی تقسیم اور یونٹ کو مزید منظم و فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی اور دیگر ذمہ داران کے حوالے سے بھی ذمہ داریاں طے کرنے اور تمام ساتھیوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے پر زور دیا گیا۔