فروغِ ماتمِ شبیر ع

Directions

فروغِ ماتمِ شبیر ع مجالسِ عزاء و پُرسہ داری کی لائیو کوریج
#مقصدِ حیات فقط ماتمِ حُسینؑ

30/05/2026

مومنین سے شرکت کی استدعا ہے

26/05/2026

تاریخ یہ بات لکھتے ہوئے کانپ گئی کہ مکہ امام حسین ع کے لئے غیر محفوظ تھا۔۔۔

24/05/2026
24/05/2026

آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کسی کا جوان بیٹا وفات پا جائے تو تعزیت کے لئے آنے والے لوگ فوتگی والوں کے گھر کھڑے ہوکر سیلفیاں لے رہے ہوں؟

آپ نے کبھی دیکھا کہ جوان میت گھر میں پڑی ہو اور رشتہ دار اور دوست احباب پوچھ رہے ہوں کہ کھانے میں کیا بنایا ہے؟

آپ نے کبھی دیکھا کہ جب جنازہ اٹھایا جارہا ہو تو جنازے کے قریب جاکر دوست رشتہ دار اپنی فوٹو بنوا رہے ہوں؟

آپ نے کبھی دیکھا تعزیت کے لئے آنے والے عزیز و اقارب جب فوتگی والے گھر پہنچیں تو لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر سیلفیاں لے رہے ہوں؟

آپ نے کبھی دیکھا کہ فوتگی پر دو چار کیمرہ مین کو سپیشل بلایا جائے کہ آپ روتے ہوئے لوگوں کی تصویریں بنانا؟

آپ نے کبھی دیکھا کہ موت والے گھر میں مہمان فل میک اپ کرکے نئے کپڑے پہن کر آتے ہوں؟

ہر گز ایسا نہیں دیکھا ہوگا۔۔۔۔۔۔ عام انسانوں کے گھروں میں موت پر ایسا نہیں ہوتا ، جہاں ایک جنازہ ہو وہاں ایسا کرنا معیوب تر سمجھا جاتا ہے البتہ جہاں 72 جنازوں کا غم منایا جارہا ہو وہاں ایسا ہو رہا ہے۔۔

مجلس حسینؑ میں ایسا ہورہا ہے اور بغیر کسی روک ٹوک کے کیا جا رہاہے، ادھر ذاکر صاحب گاڑی سے اترتے ہیں ادھر چار پانچ کیمرہ مین آگے پیچھے سے فوٹو کھینچتے ہیں، چھ ساتھ ٹک ٹاکرز بھی اپنے موبائل لے کر ذاکر صاحب کے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں، اور بانیِ مجلس تو ہر ذاکر صاحب کے ساتھ سیلفی بنانا واجب سمجھتا ہے وہ چاہتا ہے کہ دنیا کو پتہ چلے کہ اس نے زہرا سلام اللہ علیھا کے بیٹوں کی صفِ ماتم بچھائی ہے اور خوب پیسہ خرچ کیا ہے، نامور ذاکرین بلائے ہیں اب رشتہ داروں میں اور علاقہ بھر میں دھوم نہ مچے تو پھر فائدہ کیا؟

نماز کے وقفہ میں مومنین مسجد میں کم اور لنگر خانے میں زیادہ پائے جاتے ہیں، ٹھیک ہے دور سے آئے مہمانوں نے کھانا تو کھانا ہی ہے مگر ہم تو نیاز کے لئے بالکل ہی نیازی بن چکے ہیں۔

اتنے لوگ امام بارگاہ میں نہیں ہوتے جتنے باہر تصاویر بنوانے والے موجود ہوتے ہیں، اب جیسے ہی ذاکر صاحب مصائب بیان کرنا شروع کرتے ہیں براہِ راست مجلس چلانے والوں کے کیمرہ مین عین اسی وقت پنڈال میں کھڑے ہوکر دھڑا دھڑ تصاویر بنانا شروع کردیتےہیں، اور جو ان کے اپنے جاننے والے لوگ ہوتے ہیں ان کی ذرہ قریب سے بناتے ہیں تاکہ بعد میں اسے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے تاکہ لوگ کہیں "جیو مولا کے عزادار"، پھر جیسے ہی تابوت برآمد ہوتا ہے پھر عزدارن میں سے کچھ لوگ مو

21/05/2026

زندہ باد عزادار مظلوم کربلا ع . سلامتی هی سلامتی
ماتم حسین ع عظیم عبادت هے
سب سنگت شرکت کرے

12/05/2026

بسم الله الرحمن الرحيم
صلواۃ بر محمدؐ و آلِ محمدؐ ع
انشاء اللہ بحکم شہنشاہ معظم بقیتہ اللہ الا عظم امام زمانہ عج للّٰہ فرجہ شریف
مومنین سے بروقت شرکت کی استدعا ہے

کتاب ۔۔ مختار آل محمد ص 31 حضرت امیر مختار کا ولی اللہ ہونا مثل مشہور ہے کہ ولی را ولی میشنا سد ولی کو ولی پہچانتا ہے حض...
20/04/2026

کتاب ۔۔ مختار آل محمد ص 31
حضرت امیر مختار کا ولی اللہ ہونا
مثل مشہور ہے کہ ولی را ولی میشنا سد ولی کو ولی پہچانتا ہے حضرت مختار کو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سراہنا امیر المومنین علیہ السلام کا اپنی آغوش میں کھلانا مولا حسن علیہ السلام کا آپ سے امداد حاصل کرنا مولا حسین علیہ السلام کا کربلا میں بار بار یاد کرنا مولا سجاد علیہ السلام کا آپ کو دعا دینا مولا محمد باقر علیہ السلام کا آپ کو کلمات خیر سے یاد کرنا مولا صادق آل محمد کا خدمات کو سراہنا یہ بتاتا ہے کہ حضرت مختار ولی اللہ تھے اور یہ حضرات ان کے مراتب جلیلہ سے واقف اور باخبر تھے اس کے علاوہ روایات میں ان کو لفظ ولی اللہ سے یاد کیا گیا ہے حضرت شیخ مفید علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب مزار میں ان کی جو زیارت تحریر فرمائی ہے اس میں ایک جملہ یہ ہے السلام علیک ایھا الولی سلام ہو تم پر اے ولی ناصح نور الابصار ص19 اس طرح وہ مکتوب جو رسول خدا نے حضرت مختار کے نام بذریعہ امیر المومنین ارسال فرمایا ہے اور جسے ایک شخص غیبی نے حضرت مختار تک پہنچایا اس سلسلہ میں بھی تواریخ میں یہ مرقوم ہے کہ اس آنے والے نے حضرت مختار کو جن لفظوں اور جملوں سے مخاطب کیا وہ یہ ہیں السلام علیک یا ولی اللہ اے اللہ کے ولی آپ پر میرا سلام ہو روضتہ الصفا ج 3 صفحہ 75۔

18/04/2026

جن کے پرورش کرنے سے ایک محمدﷺ بنیں اور دوسرے علیؑ
۲۹ شوال جشنِ ظہور حضرت ابوطالب ع بن عبدالمطلبؑ مبارک۔

17/04/2026

جن کے پرورش کرنے سے ایک محمدﷺ بنیں اور دوسرے علیؑ
۲۹ شوال ظاہری آمد باسعادت ابوطالب عمران بن عبدالمطلبؑ مبارک۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فروغِ ماتمِ شبیر ع posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share