Darbar e Aliya Qadriya Tumair Sharif Islamabad

Darbar e Aliya Qadriya Tumair Sharif Islamabad Official Page Of Darbar.. To Introduce about Sultan Ul Aarifeen Molana Qazi Saeen Muhammad Ashraf Badshah, Tumair Sharif Federal Area Islamabad.

12/07/2025
20/09/2024

جلسہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں قاضی محمد قاسم رحمتہ اللہ علیہ کو یاد کیا گیا

آج برسی ہے حضرت مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کیدعا ہے کہ اللہ رب العزّت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرم...
18/07/2024

آج برسی ہے حضرت مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی
دعا ہے کہ اللہ رب العزّت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضرت مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ سلطان العارفین حضرت مولانا سائیں محمد اشرف سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بھائ تھے۔ آپ نے ساری زندگی سائیں محمد اشرف سرکار کی سرپرستی فرمائ، بعد از وفات دربار شریف کی تعمیر کرائ اور ہر سال 4 جولائ عرس کا آغاز فرمایا۔ حضرت سائیں محمد اشرف سرکار کی وفات 1939 سے لے کر اپنی وفات 18 جولائ 1960 تک آپ عرس کا اہتمام بھی فرماتے رہے اور تمیر شریف کی جامع مسجد میں امامت و خطابت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہے۔

16/07/2024

بات کرنے سے قبیلے کا پتہ چلتا ہے۔

کسی زمانے میں ایک بادشاہ نے ایک قیدی کو کسی وجہ سے پھانسی کا حکم دیا اور جب قید خانے میں سے قیدی کو لایا گیا تو اس سے مرنے سے پہلے آخری خواہش پوچھی گئی قیدی نے کہا میں کیونکہ ایک اچھے گھرانے سے ہوں لہذا مجھے اعلی نسلی گھوڑوں سے پھانسی لگایا جائے
(اس زمانے میں پھانسی کے تخت پر چڑھا کر گھوڑوں سے بندھ کر گھوڑوں کو دوڑیا جاتا تھا اس طرح پھانسی کی سزا ہوتی تھی)خیر گھوڑوں کو لایا گیا تو قیدی بول اٹھا ان میں ایک تو نسلی ہے پر ایک نسلی نہیں ہے لہذا میری آخری خواہش مکمل نہیں ہوئی
بادشاہ نے گھوڑوں کے مالک کو بلوایا اور پوچھا کیا یہ بات سچ ہے گھوڑوں کے مالک نے جواب دیا بلکل ایک بلکل اصلی نسل کا لیکن دوسرا میں گدھے کا ملاپ شامل ہے بادشاہ نے حیران ہو کر قیدی سے پوچھا تمہیں کیسے یہ بات پتہ چلی کہ ایک گھوڑا نسلی ہے اور ایک نسلی نہیں
قیدی نے کہا جو نسلی ہے وہ بڑے آرام سے کھڑا تھا جبکہ جو ملاپ گدھے کا ہے وہ گدھے کی طرح کبھی ادھر ٹانگ مار کبھی منہ پھیر کبھی اچھل کر کبھی بیٹھ جا جس سے مجھے علم ہوا بادشاہ قیدی کی دانائی اور سوچ سے بڑا متاثر ہوا اور قیدی کی پھانسی منسوخ کر کے اپنے وزیر سے کہا اس کی ایک روٹی میں اضافہ کر دیا جائے
کچھ دن بعد بادشاہ کے دربار میں ایک سنار دو ہیرے لے کر حاضر ہوا اور بادشاہ کو کہا اگر آپ کی رعایا میں سے کوئی یہ بتا دے کہ ان میں کون سا ہیرا اصلی اور کون سا نقلی اور اس اصلی اور نقلی میں فرق بتا دے تو میں آپ کو دونوں ہیرے انعام میں دے دوں گا
بہت سے لوگوں سے پوچھا مگر کوئی مکمل جانچ نہ کر سکا بادشاہ کے دماغ میں قیدی کا خیال آیا بادشاہ نے اس کو دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا سپاہی قید خانے میں سے قیدی کو لے کر حاضر ہوئے اور قیدی کو ہیرے جانچ پڑتال کے لیے دئیے گئے قیدی نے کچھ ہی لمحوں میں بتا دیا کہ ایک اصلی اور دوسرا نقلی ہے بادشاہ نے پوچھا تمہیں کیسے پتہ چلا ؟
قیدی نے کہا کہ اصلی ہیرا رگڑنے سے کبھی گرم نہیں ہوتا جبکہ نقلی ہیرا رگڑنے سے گرم ہو جاتا ہے سنار نے وہ دونوں ہیرے بادشاہ کو انعام میں دے دئیے اور چلتا بنا
بادشاہ قیدی کی دانائی اور سوچ پر بہت زیادہ خوش ہوا اور سپاہیوں سے ایک اور روٹی بڑھانے کا حکم دیا دوپہر کو جب سپاہی قیدی کو ایک اور روٹی اضافے کے ساتھ دینے آئے تو قیدی نے کہا بادشاہ بھی کسی لانگڑی کا بیٹا ہے سپاہیوں نے قیدی کی یہ بات بادشاہ تک پہنچا دی بادشاہ کو غصہ آیا اور سپاہیوں سے قیدی کو دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا
اور قیدی سے اس بات کی وضاحت مانگی گئی قیدی نے بادشاہ کو کہا اپنے خاندان کے بارے میں کسی سے پتہ کروا لو
بادشاہ کی سلطنت میں سب سے ادھیڑ عمر شخص کو ڈھونڈا گیا اور اس سے بادشاہ کے آباوواجداد کے بارے میں پوچھا گیا ادھیڑ عمر شخص نے بتایا کہ یہاں اس بادشاہ سے پہلے اس کا باپ بادشاہ تھا لیکن وہ بادشاہ بننے سے پہلے لانگڑی تھا کیونکہ اس بادشاہ سے پہلے ایک بادشاہ تھا اس کا اپنا کوئی بیٹا نہ تھا اس بادشاہ نے اعلان کیا تھا کوئی ایسا شخص جو میری رعایا کو بھوکا نہ مرنے دے تو آپ کا باپ لانگڑی تھا اس دربار کا اس نے حامی بھری کہ میں رعایا کو بھوک سے نہیں مرنے دوں گا اس طرح بادشاہ سلامت آپ کے باپ کو سلطنت دی گئی تھی
بادشاہ نے قیدی سے پوچھا تمہیں کیسے پتہ چلا کہ میں لانگڑی کا بیٹا ہوں
قیدی نے کہا کہ میں نے جتنے حکمت اور دانائی کی باتیں تمہیں بتاتا تم بجائے مجھے آزادی دینے یا ہیرے جواہرات دینے کی بجائے میری روٹی میں اضافہ کر دیتے تھے اگر تمہاری جگہ پر کوئی خاندانی شخص ہوتا وہ مجھے ضرور کوئی ہیرے جواہرات دیتا اور مجھے قید خانے سے رہا کرتا لیکن تیری حرکتیں تیری نسل کا پتا بتاتی ہیں

: انسان اپنی شہرت پیسے شکل سے نہیں بلکہ اپنی حرکتوں سے اپنی نسل کا پتا بتادیتا ہے۔،

مسجدالنبوی شریف میں چندہ کا کوٸی بکس نہیں مسجدالنبوی ﷺ کے اخراجات کے لیے ایک بڑا حصہ فندق وقف عثمان بن عفان کے کرایہ اور...
25/06/2024

مسجدالنبوی شریف میں چندہ کا کوٸی بکس نہیں
مسجدالنبوی ﷺ کے اخراجات کے لیے ایک بڑا حصہ فندق وقف عثمان بن عفان کے کرایہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے کھجور کے باغوں سے ادا ہوتا ہے

گر شرم و حیا پر کوئی دیوان لکھے گا
مجھ کو ہے یقیں سیرتِ عثمان لکھے گا

تاریخ میں امّت پہ جو احسان لکھے گا
مجھ کو ہے یقیں دولتِ عثمان لکھے گا

جب دستِ نبی پاک بنا ہاتھ غنی کا
تاریخ میں ہے بیعتِ رضوان لکھے گا

قرآں کی حفاظت کا کہیں ذکر چھڑے گا
عثمان کو وہ جامح قرآن لکھے گا

جو نسخہ ء قرآن ترے ہاتھ میں پہنچا
ہم پر ہے یہ عثمان کا احسان لکھے گا

خالو کی حفاظت کے لیئے دیکھ زمانے
❤حسنین کریمین کو حفظان لکھے گا

کیا خوب نبی پاک سے کرتا ہے وفا وہ
آقا پہ ہوا دیکھ لو قربان لکھے گا

یاروں نبی پاک کے دو نور وہ لینے
دو بار بنا دولہا ذوالنورین لکھے گا

مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ دعا ہے کہ اللہ رب العزّت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضرت مولانا ق...
24/06/2024

مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ
دعا ہے کہ اللہ رب العزّت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضرت مولانا قاضی محمد اکبر صاحب رحمتہ اللہ علیہ سلطان العارفین حضرت مولانا سائیں محمد اشرف سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بھائ تھے۔ آپ نے ساری زندگی سائیں محمد اشرف سرکار کی سرپرستی فرمائ، بعد از وفات دربار شریف کی تعمیر کرائ اور ہر سال 4 جولائ عرس کا آغاز فرمایا۔ حضرت سائیں محمد اشرف سرکار کی وفات 1939 سے لے کر اپنی وفات 18 جولائ 1960 تک آپ عرس کا اہتمام بھی فرماتے رہے اور تمیر شریف کی جامع مسجد میں امامت و خطابت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہے۔

19/06/2024
19/06/2024

جو پیر مریدوں کی عورتوں سے پردہ نہ کرے اور نہ ان کو حکم دے وہ پیر بیعت نہیں کر سکتا اور نہ امامت کر سکتا ہے۔
اول سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ تمیر شریف حضرت مولانا قاضی محمد اکبر صاحب کی ایک کتاب میں لکھی ہوئی عبارت

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darbar e Aliya Qadriya Tumair Sharif Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share