Mureed Murshid

Mureed Murshid پیغام۔مرشد: دوام وضو، دوام توبہ، دوام ذکر

01/02/2026

مرکزی جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ G-7/4 اسلام آباد میں سہ روزہ اعتکاف کے اختتامی جلسے کے موقع پر شمعِ تصوف کے پروانوں کی کثیر تعداد میں پُرجوش شرکت—روحانیت، اخوت اور ذکرِ الٰہی سے معمور ایک یادگار اجتماع۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کے اثرات کو ہم سب کی زندگیوں میں قبول فرمائے۔

مرکزی جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ G-7/4 اسلام آباد میں سہ روزہ اعتکاف کے اختتامی جلسے کے موقع پر شمعِ تصوف کے پروانوں کی کث...
01/02/2026

مرکزی جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ G-7/4 اسلام آباد میں سہ روزہ اعتکاف کے اختتامی جلسے کے موقع پر شمعِ تصوف کے پروانوں کی کثیر تعداد میں پُرجوش شرکت—روحانیت، اخوت اور ذکرِ الٰہی سے معمور ایک یادگار اجتماع۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کے اثرات کو ہم سب کی زندگیوں میں قبول فرمائے۔

:تقریب حلف برداری آج بروز اتوار نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پنجاب ڈویژن کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب جامع مسجد ...
11/01/2026

:تقریب حلف برداری
آج بروز اتوار نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پنجاب ڈویژن کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب جامع مسجد صوفیہ نورخشیہ کی سیون اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت قائد ملت صوفیہ نورخشیہ ،ولی مرشد مولانا رستم علی انجم صاحب نے کی۔ حلف برداری سے پہلے معزز مشاورتی کمیٹی کے ممبر محترم اکبر بھائی اور سلیم تصوفی صاحب نے درخواست دہندہ گان سے بائ لاز کے مطابق انٹریو لیا اور اہلیت کے بنیاد پر کابینہ تشکیل دیا۔بعد از نماز ظہر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جس کی میزبان سابق صدر این وائی ایف پنجاب ڈویژن جناب ایڈوکیٹ قیصر محمود صدیقی صاحب نے کی تلاوت کام پاک کی سعادت مولانا ابراہیم بیک نے جبکہ دانیال طالب علم نے بارگاہ رسالت مآب ص میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ایڈوکیٹ قیصر محمود نے سابقہ کارکردگی اور این وائی ایف کی زمہ داریوں پر روشنی ڈالی ،مشاورتی کونسل کے ممبر اور سلیکشن کمیٹی کے محترم اکبر بھائی نے کابینہ کابینہ کی تشکیل پر روشنی ڈالی اور مبارک باد پیش کی۔انجنئر حسین صاحب نے انجمن کی نمائندگی کی اور انجمن اور یوتھ کو منظم آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔آخر میں صدر تقریب مرشد کامل،قائد ملت صوفیہ نورخشیہ جناب مولانا رستم علی انجم صاحب نے نئی کابینہ کو مبارک اور نیک شگون کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو عزم مصمم اور جہد مسلسل کے ساتھ کوشاں رہنے کی تلقین فرمائی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ پروقار تقریب اپنی اختتام کو پہنچی ۔مرشد کامل نے اپنے ہاتھوں نئی کابینہ پنجاب ڈویژن سے حلف لیا ۔کابینہ کے معزز ممبران کی فہرست کچھ یوں ہے۔

صدر حسنین علی
نائب صدر آمان اللہ
جنرل سیکرٹری غلام نبی
ڈپٹی جنرل سیکریٹری صلاح الدین
فائنانس سیکرٹری عبدالسلام
ڈپٹی فائنانس محمد الیاس
انفارمیشن سیکرٹری نیاز علی
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری علی حسن
ایجوکیشن سیکریٹری نجم الدین جلالی
ڈپٹی ایجوکیشن سیکریٹری زاہد

اسلام آباد:خانقاہِ معلیٰ شاہ سید محمد نوربخشؒ کے نام سے اتفاق ریزیڈنشیاء، اسلام آباد میں ایک عظیم الشان خانقاہِ معلیٰ کی...
14/12/2025

اسلام آباد:
خانقاہِ معلیٰ شاہ سید محمد نوربخشؒ کے نام سے اتفاق ریزیڈنشیاء، اسلام آباد میں ایک عظیم الشان خانقاہِ معلیٰ کی سنگِ بنیاد آج بروز اتوار، 14 دسمبر 2025ء کو قائدِ ملتِ صوفیہ نوربخشیہ حضرت مولانا صوفی رستم علی انجم دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ مبارک سے رکھی گئی۔

اس روح پرور اور بابرکت تقریب میں شمعٔ تصوف کے پروانوں، مریدینِ باصفا اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی کہ یہ خانقاہ علم، معرفت، روحانی تربیت اور اخوتِ انسانی کا مرکز بنے اور معاشرے میں امن، محبت اور رواداری کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہو۔

اس عظیم روحانی منصوبے کے آغاز پر تمام منتظمین اور خصوصی طور پر قائدِ ملتِ صوفیہ نوربخشیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ یہ خانقاہ دینِ اسلام اور تصوف کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرے۔

13/12/2025

ایک روزہ اعتکاف

اختتامی جلسہ
مسجد شاہ ہمدان بلتی کالونی علی پور

21/11/2025
مورخہ 2025-10ـ17 بروز جمعہ شاہ سید ہاسٹل سکردو میں تنظیم آئمہ مساجد ضلع سکردو کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع سکردو کے ت...
18/10/2025

مورخہ 2025-10ـ17 بروز جمعہ شاہ سید ہاسٹل سکردو میں تنظیم آئمہ مساجد ضلع سکردو کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع سکردو کے تمام ائمہ مساجد نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا احمد صاحب امام مسجد عباس ٹاؤن سکردو کو حاصل ہوئی تلاوت کلام پاک کے بعد تنظیم آئمہ مساجد کے سابق صدر قاری غلام رسول ربانی نے تنظیم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور سابقہ کابینہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اس کے بعد یکے بعد دیگرے سرپرست اعلیٰ علامہ عارف حسین صاحب ، مدرسہ شاہ ہمدان کے پرنسپل حضرت شیخ عبداللہ نوری صاحب ، محترم موسیٰ کلیم صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ شاہ ہمدان نے تنظیم کی اہمیت ، ائمہ مساجد کے درمیان تعاون ، ہم آہنگی ، ائمہ مساجد کی حقوق و فرائض مذھب حقہ کے لیئے درپیش موجودہ اور آئندہ کے چیلینجز پر اظہار خیال فرمایا ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر سابقہ کابینہ کو تحلیل کیا اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی حلف برداری تقریب انشاء اللہ بتاریخ 20 اکتوبر بروز پیر بوقت 00-4 بجے مدرسہ شاہ ہمدان میں ہوگا
نئے کابینہ کی تفصیل!
سرپرست اعلیٰ ۔۔۔ علامہ عارف حسین صاحب
مشیران خاص ۔۔۔۔ اساتذہ مدرسہ شاہ ہمدان
صدر ۔۔۔۔ کاچو فدا حسین صاحب
نائب صدر ۔۔ مفتی نوردین صاحب
جنرل سیکرٹری ۔۔۔ مولانا وقار انصاری صاحب
سیکرٹری نشر و اشاعت۔۔۔۔ مولانا محمد نذیر صاحب
خزانچی ۔۔۔ سید محمود شیگری صاحب
ناظم اجلاس ۔۔۔ قاری غلام رسول ربانی

صوفیہ نوربخشیہ کے لیے انتہائی پرخلوص اور بھائیوں جیسا دینی دوست مظاہر حسین سرموی کو فلی فنڈڈ اسکالر شپ  کے ساتھ چائینہ ک...
29/08/2025

صوفیہ نوربخشیہ کے لیے انتہائی پرخلوص اور بھائیوں جیسا دینی دوست مظاہر حسین سرموی کو فلی فنڈڈ اسکالر شپ کے ساتھ چائینہ کی نانجینگ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی (PhD) میں داخلہ ملنے پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ نے یہ یونیورسٹی کی انتہائی سخت ریکوئرمنٹ، پراسس اور انٹرویو مراحل کو پاس کرتے ہوے پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کیا۔ اس کے بعد مختلف یونیورسٹیز اور ملکوں کی طرف سے سی ایس سی اسکالرشپ کیلئے منتخب 40 ہزار ریسرچ طلبہ و طالبات میں سے اسکالر شپ حاصل کرنے والے 3-4 ہزار طالب علموں میں آپ کا نام شامل ہے۔
خوشی کی اس موقع مظاہر بھائی اور تمام فیملی ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Congratulations Mazahir and all his family members

07/07/2025

*قائدِ ملت مولانا رستم علی انجم کی بصیرت کو سلام!*

جس وقت معاشرے میں انتہا پسندی اور غلو بڑھ رہا تھا اور لوگ ذکر حسین علیہ السلام اور ماتم سے کنارہ کشی اختیار کر رہے تھے، عین اسی وقت صوفیہ نوربخشیہ کے قائد مولانا رستم علی انجم نے اپنی گہری بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کے موضوعات پر اپنے بیانات کے ذریعے لوگوں کو ذکر حسین علیہ السلام کے صوفیانہ انداز کی دعوت دی اور انہیں ایک متوازن اور میانہ روی کا راستہ دکھایا۔

04/04/2025

جامع مسجد علی المرتضی علی پور اسلام آباد سے خطبہ جمعہ

خطابت: جید عالم دین مولانا عبد الرشید حفظہ اللہ تعالیٰ

Address

Islamabad

Telephone

+923235207889

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mureed Murshid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mureed Murshid:

Share