10/04/2026
جوانوں کو امام علیؑ کی ایک وصیت
یہ ہے کہ وہ اپنے اندر عزتِ نفس اور بزرگواری کی روح پیدا کریں ۔اس سلسلے میں آپ فرماتے ہیں :
أکرِم نَفسک عَن کُلِّ دَنیَّةٍ وَاِن ساقَتکَ اِلی الرَّغائب فَاِنَّک لَن تَعتاضَ بِما تَبذُلُ مِن نَفِسک عِوضاً ولا تکُن عبدَ غَیرک و قد جعلکَ اﷲ حُراً
اپنے نفس کو ہر قسم کی بے مائیگی اور پستی سے بلند تر رکھو'خواہ یہ پست و حقیر ہونا تمہیں پسندیدہ اشیا تک پہنچا ہی کیوں نہ دے۔ کیونکہ تم جو عزتِ نفس گنوائو گے اسکا کوئی بدل نہیں مل سکتا۔اور خبردار! کسی کے غلام نہ بن جانا 'اللہ نے تمہیں آزاد قرار دیا ہے ۔
نہج البلاغہ۔مکتوب٣١