15/03/2025
اچھے تعلقات میں چالاکی ایک بڑی خامی ہے۔ الفاظ کو گھمانا ہر کوئی جانتا ہے، لیکن ہر موقع پر ایسا کرنا مناسب نہیں ہوتا۔ بعض اوقات نقصان اٹھا لینا بھی بہتر ہوتا ہے کیونکہ سمجھداری ہر جگہ کام نہیں آتی۔ ہر انسان کسی کے بغیر جی سکتا ہے، مگر اچھے تعلقات ہی زندگی کی حقیقی خوبصورتی ہیں۔ ہمیں اپنے قریبی رشتوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ اس دنیا میں اگرچہ خودغرضی عام ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سنبھال کر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ دولت اور مقام وقتی چیزیں ہیں، جو ایک دن اپنی وقعت کھو دیتی ہیں، اور جب انسان پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے تو اسے صرف خالی تعلقات نظر آتے ہیں۔ تب جا کر اسے احساس ہوتا ہے کہ اصل کامیابی اور ناکامی کا مفہوم کیا ہے۔