Islam With Friends

Islam With Friends Ek lafz hai (MOHABBAT) isse kar k dekho tum tadap naa jao to kehna! Ek lafz hai (MUQADDAR) is se lad ke dekho tum haar na jao toh kehna!

Ek lafz hai (WAFA) Zamane mein nahin milti.. kahin dhoond pao to kehna! Ek lafz hai (AANSU) Dil mein chhupa kar dekho.

18/01/2026
ایک پاکستانی بھائی جو ابھی نوکری کی تلاش میں ہیں اس وقت دمام میں پنجیری بنا کر بیچ رہے ہیں۔ آپ ان سے پنجیری لے سکتے ہیں۔...
15/09/2025

ایک پاکستانی بھائی جو ابھی نوکری کی تلاش میں ہیں اس وقت دمام میں پنجیری بنا کر بیچ رہے ہیں۔ آپ ان سے پنجیری لے سکتے ہیں۔ اچھی بات ہے کہ انھوں نے مشکل وقت گزارنے کیلئے اپنے ہنر سے راستہ تلاش کیا۔ انکی حوصلہ افزائی کریں تفصیلات کمنٹ سیکشن میں دستیاب ہیں انسے پنجیری ضرور خریدیں

10/05/2025

کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔ رات ہوتے ہیں انڈیا بزدل کاروائی پر اتر آیا

01/02/2024

اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تووہ تمہیں (حق وباطل کی) تمیز عطاکردے گا، اور تمہاری بُرائیوں کاکفارہ کردے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اللہ فضلِ عظیم کامالک ہے۔

﴿سورۃ الانفال، ۲۹﴾

21/01/2024

اے لوگو! اگر تمہیں دوبارہ زندہ ہونے کے بارے میں کچھ شک ہے تو (ذرا سوچو کہ) ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر ایک جمے ہوئے خون سے، پھر ایک گوشت کے لوتھڑے سے جو (کبھی) پورا بن جاتا ہے، اور (کبھی) پورا نہیں بنتا، تاکہ ہم تمہارے لئے (تمہاری) حقیقت کھول کر بتادیں، اور ہم (تمہیں) ماؤں کے پیٹ میں جب تک چاہتے ہیں، ایک متعین مدّت تک ٹھہرائے رکھتے ہیں، پھر تمہیں ایک بچے کی شکل میں باہر لاتے ہیں، پھر (تمہیں پالتے ہیں) تاکہ تم اپنی بھرپور عمر تک پہنچ جاؤ، اور تم میں سے بعض وہ ہیں جو (پہلے ہی) دُنیا سے اٹھالئے جاتے ہیں، اور تمہی میں سے بعض وہ ہوتے ہیں جن کو بدترین عمر (یعنی انتہائی بڑھاپے) تک لوٹا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتے۔ اور تم دیکھتے ہو کہ زمین مرجھائی ہوئی پڑی ہے، پھر جب ہم اُس پر پانی برساتے ہیں تو وہ حرکت میں آتی ہے، اُس میں بڑھوتری ہوتی ہے، اور وہ ہر قسم کی خوشنما چیزیں اُگاتی ہے ۔

﴿سورۃ الحج،۵﴾

21/01/2024

انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا، مگر اُس پر ایک نگراں مقرّر ہوتا ہے، ہر وقت (لکھنے کے لئے) تیار! اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان!) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔

﴿سورۃ ق، ۱۸-۱۹﴾

20/01/2024

بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ (کسی بات کو واضح کرنے کے لئے) کوئی بھی مثال دے، چاہے وہ مچھر (جیسی معمولی چیز) کی ہو، یا کسی ایسی چیز کی جو مچھر سے بھی زیادہ (معمولی) ہو، اب جو لوگ مؤمن ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ایک حق بات ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آئی ہے۔ البتہ جو لوگ کافر ہیں، وہ یہی کہتے ہیں کہ بھلا اس (حقیر) مثال سے اللہ کا کیا مطلب ہے؟ (اس طرح) اللہ اس مثال سے بہت سے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کرتا ہے، اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے۔ (مگر) وہ گمراہ انہی کو کرتا ہے جو نافرمان ہیں۔

﴿سورۃ البقرۃ،۲۶﴾

20/01/2024

بھلا کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تمہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا، حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون لوگ جہاد کرتے ہیں، اور اللہ، اُس کے رسول اور مؤمنوں کے سوا کسی اور کو خصوصی رازدار نہیں بناتے؟ اور تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے۔

﴿سورۃ…

18/01/2024

اور (اے پیغمبرﷺ) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو ( آپ ان سے کہہ دیجیے کہ) میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں لہذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں، اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ راہ راست پر آجائیں۔

﴿سورۃ البقرۃ، ۱۸۶﴾

18/01/2024

﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

18/01/2024
دعا
16/01/2024

دعا

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam With Friends posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islam With Friends:

Share