NYF Punjab Division

NYF Punjab Division Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NYF Punjab Division, Religious organisation, Islamabad.

The only representative organization of Noorbakhshi Youth struggling for their spritual and intellectual grooming since. 1974

To strive for the protection of religious rights of Noorbakhshis.

23/03/2026
21/03/2026
عید الفطر 2026
20/03/2026

عید الفطر 2026

اختتامی جلسۂ اعتکاف  ایک روحانی و نورانی محفل مورخہ 17 مارچ 2026ء کو مسجد شاہ ہمدان صوفیہ نوربخشیہ، بلتی کالونی علی پور ...
18/03/2026

اختتامی جلسۂ اعتکاف ایک روحانی و نورانی محفل

مورخہ 17 مارچ 2026ء کو مسجد شاہ ہمدان صوفیہ نوربخشیہ، بلتی کالونی علی پور اسلام آباد میں سہ روزہ اعتکاف نشینی کے بابرکت موقع پر ایک نہایت روح پرور اور ایمان افروز اختتامی جلسہ منعقد ہوا۔ 🌙🤍

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک کی پُرسوز آواز سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ معروف نعت خواں محمد عتیق نے اپنے دلنشین اور سوز و گداز سے بھرپور انداز میں حاضرین کے قلوب کو منور کر دیا۔ 🕊️

اس بابرکت نشست کی صدارت
مولانا ایڈووکیٹ قیصر محمود صدیقی صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمان خصوصی ایم فل اسکالر مولانا صلاح الدین صاحب (ڈپٹی جنرل سیکرٹری NYF پنجاب ڈویژن)
اور اعزازی مہمان و میزبان
مولانا نعیم رحمانی بلغاری صاحب شریک ہوئے۔
نقابت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے محمود علی صاحب (نائب صدر NYF علی پور یونٹ) نے سرانجام دیے۔
مقررین نے اعتکاف کی فضیلت، روحانی برکات اور عملی اثرات پر جامع، مدلل اور دل میں اتر جانے والی گفتگو فرمائی، جس نے سامعین کے ایمان کو تازگی اور عزم کو نئی قوت عطا کی۔
دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ نورانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ ایک ایسی محفل جس کی روحانیت دیر تک دلوں میں مہکتی رہے گی۔
🤲 اللہ تعالیٰ تمام معتکفین کے اعتکاف کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمیں بار بار ایسی عبادات کی توفیق دے اور نوجوان نسل کو دینِ اسلام کی خدمت کے لیے منتخب فرمائے۔ آمین!
✍️ رپورٹر: علی حسن
(انفارمیشن سیکرٹری، نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پنجاب ڈویژ)

بھول جائیں گے ہر غم،مگر تیرا غم نہ بھولیں گے…رہبرِ شریعت، امن و اخوت کے داعی، اتحادِ بین المسلمین کے علمبردار، لاکھوں عل...
18/03/2026

بھول جائیں گے ہر غم،
مگر تیرا غم نہ بھولیں گے…

رہبرِ شریعت، امن و اخوت کے داعی، اتحادِ بین المسلمین کے علمبردار، لاکھوں علمائے دین و مفتیانِ کرام کے استاد، صوفیۂ نوربخشیہ کے عظیم محسن —
مترجم الفقہ الاحوط، مترجم اصولِ اعتقادیہ و دعوتِ صوفیہ، حضرت ابو العرفان علامہ محمد بشیرؒ براہ والے

17 مارچ 2015 کو آپ اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے، مگر آپ کی علمی، روحانی اور اصلاحی خدمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

آپ کی تعلیمات دلوں کو منور کرتی رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنی رہیں گی۔

آج کی بابرکت شب — لیلۃ البرات — کے موقع پر، آئیے ہم سب مل کر اس عظیم ہستی کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

NYF Punjab Division

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NYF Punjab Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share