سادات سماجی تحریک SST

سادات سماجی تحریک SST سادات سماجی تحریک پاکستان"
کاسب سے بڑا مقصد تمام سادات کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ایک دوسرے

علان تقرری ہزارہ ڈویژن سادات سماجی تحریک 📢
13/06/2026

علان تقرری ہزارہ ڈویژن سادات سماجی تحریک 📢

13/06/2026

سادات سماجی تحریک کے مرکزی رہنما جناب فرمان سید صاحب کے بھائی ڈاکٹر گفتار سید صاحب کا ڈینٹل کلینک اوگی میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس اے ون A1پلازہ بٹگرام روڈ اوگی میں افتتاح کی گئی

ڈاکٹر صاحب محنتی اور قابل ڈاکٹر ہیں سادات سماجی تحریک کے رجسٹرڈ ممبران کے لیے 20% ڈسکاؤنٹ ہو گا اور غریب لوگوں کے ساتھ بھی ہمیشہ رعایت کرتے آ رہے ہیں ان شاءالله اس کلینک میں بھی غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے گا اور سادات برادری کے غریب بھائیوں کے ساتھ حصوصی رعایت ہو گی

الله پاک ڈاکٹر صاحب کے کلینک میں برکت دے اور لوگوں کی خدمت کرنےکی توفیق دے آمین

رابطہ نمبر 03474368791

سادات سماجی تحریک کا نصب العین سماجی ترقی اور فکری قیادتقسط نمبر:۔5(گزشتہ سے پیوستہ)تاریخ:۔13/06/2026از قلم۔بندہ سید مکر...
13/06/2026

سادات سماجی تحریک کا نصب العین سماجی ترقی اور فکری قیادت
قسط نمبر:۔5(گزشتہ سے پیوستہ)
تاریخ:۔13/06/2026
از قلم۔بندہ سید مکرم شاہ خادم مرکزی علماء کونسل سادات سماجی تحریک پاکستان
اللہ رب العزت نے سادات کرام کو محض ایک خاندانی شرف ہی نہیں بخشا بلکہ انہیں معاشرے کی اصلاح اور فلاح کا ایک عظیم فریضہ بھی سونپا ہے تاریخ کے ہر دور میں سادات نے اپنی علمی بصیرت اور روحانی تربیت کے ذریعے بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھا راستہ دکھایا ہے موجودہ دور کے پیچیدہ مسائل اور چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ سادات برادری ایک بار پھر اپنی اس شاندار روایت کو زندہ کرے اور معاشرے میں ایک مثبت اور تعمیری تبدیلی کا ذریعہ بنے سادات سماجی تحریک کا قیام اسی عظیم مقصد کی تکمیل کا ایک عملی قدم ہے جو سادات کو ان کی فلاحی اور سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے تاکہ وہ ایک متحد اور باوقار قوت بن کر ابھر سکیں اور پوری امت کے لیے ایک روشن مثال بنیں۔
سادات سماجی تحریک کے دستور کے آرٹیکل دو کے اس دوسرے حصے میں تحریک کے سماجی اور فلاحی نصب العین کو نہایت جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے دستور کی اس شق کے مطابق یہ تحریک سادات کرام کی ہمہ جہت ترقی یعنی ان کی دینی اخلاقی تعلیمی تہذیبی اور قیادی صلاحیتوں کو نکھارنے کی سب سے بڑی حامی ہے معاشرے کی ترقی کا انحصار اس کے نوجوانوں اور خواتین پر ہوتا ہے اسی لیے تحریک نے بالخصوص نوجوانان سادات اور سادات خواتین کی تعلیم ان کی فکری اصلاح اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر ترین اقدامات اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے تحریک کا یہ واضح نصب العین ہے کہ وہ محض زبانی دعووں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دینی تعلیم کے فروغ پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع پیدا کرنے روزگار کی فراہمی اور دیگر رفاہی خدمات کے ذریعے ایک ایسی باوقار باکردار اور متحد سادات برادری کی تشکیل کرے گی جو ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔
کسی بھی بڑے اور متحرک معاشرے یا برادری میں اندرونی تنازعات کا پیدا ہونا ایک فطری امر ہے لیکن ان تنازعات کو حل کرنے کا طریقہ ہی اس برادری کے وقار کا تعین کرتا ہے سادات سماجی تحریک نے اس مقصد کے لیے اپنی شاندار اسلامی اور علاقائی روایات کو اپناتے ہوئے باہمی مشاورت اورشرعی تصفیہ کی عظیم روایت کو دوبارہ زندہ رکھنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ سادات برادری کے اندرونی معاملات اور اختلافات عدالتوں میں جانے کے بجائے گھر کے اندر ہی افہام و تفہیم اور شریعت کی روشنی میں خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں اس کے ساتھ ہی یہ تنظیم ریاستی اور حکومتی سطح پر سادات کے جائز مسائل اور ان کے حقوق کی بھرپور نمائندگی کرنے کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے تحریک کا یہ سفر اقامت دین اسلامی اخوت انسانی فلاح اور دستور پاکستان کی مکمل پاسداری کے عظیم اصولوں پر استوار ہے اور یہ انہی اصولوں کے سائے میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
ایک نظریاتی تحریک کی کامیابی کے لیے اس کی قیادت کا فکری طور پر مضبوط اور درست سمت پر ہونا انتہائی ضروری ہے اسی لیے دستور میں تحریک کا یہ اصولی اور اٹل مؤقف نہایت صراحت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے کہ سادات سماجی تحریک میں قیادت اور نمائندگی کا حق صرف اور صرف اسی فرد کو حاصل ہو سکتا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں اہل سنت والجماعت کے متفقہ عقائد و نظریات کا عقیدتا اور فکرا سچا پیروکار ہو فکری ہم آہنگی کے بغیر کوئی بھی تحریک اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی اس لیے یہ شرط تحریک کے ہر سطح پر موجود ہر مستقل یا وقتی عہدے دار اور ہر کارکن کے لیے یکساں طور پر لازم قرار دی گئی ہے تاکہ تحریک اپنی نظریاتی اساس پر مضبوطی سے قائم رہے اور کسی بھی قسم کے فکری انحراف کا شکار نہ ہو سکے۔
اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں نہایت عاجزی کے ساتھ دعا ہے کہ وہ سادات سماجی تحریک کو اس کے اس عظیم الشان سماجی اور فکری نصب العین میں شاندار کامیابی عطا فرمائے اللہ تعالی تحریک کے تمام وابستگان کو یہ توفیق بخشے کہ وہ نوجوان نسل اور خواتین کی تعلیم و تربیت تنازعات کے شرعی حل اور اہل سنت والجماعت کے روشن عقائد کے فروغ کے لیے دن رات محنت کر سکیں اور اس تحریک کو سادات کرام کی فلاح اور امت مسلمہ کے اتحاد کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصنف کی دیگر تصانیف وتالیفات اور مضامین پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے لے لئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
https://archive.org/details/?sort=-downloads
نوٹ:۔تحریک کے ہر فرد کی یہ اخلاقی اور تنظیمی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دستوری سلسلے کو دیگر ساتھیوں تک پہنچانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے تاکہ ہر وابستہ فرد تحریکی دستور اور اس کے اصولی ضوابط سے مکمل آگاہ ہو سکے۔

سادات سماجی تحریک رہنما احتر حسین شاہ کے چاچا سید عارف شاہ اور سید عبدالجبار شاہ کے مامو اور سید ذاکر حسین شاہ کے والد س...
13/06/2026

سادات سماجی تحریک رہنما احتر حسین شاہ کے چاچا سید عارف شاہ اور سید عبدالجبار شاہ کے مامو اور سید ذاکر حسین شاہ کے والد سید ظاہر حسین شاہ انتقال فرما گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ، 13 جون 2026، بوقت 4:00 بجے بعد نمازِ ظہر، گاوں میران میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین

13/06/2026
13/06/2026

*اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ذاکر شاہ کے والد۔ احتر حسین شاہ کےچچا اور عبدالجبار شاہ عارف شاہ کے مامو سید ظاہر حسین شاہ وفات پا گئے نماز جنازہ آج 4بجے میران گاوں میں ادا کی
جائے گی الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے آمین

کراچی ضلع کورنگی سادات سماجی تحریک کے سینئر رہنما سید ضامن شاہ صاحب کی والدہ مرحومہ انتقال ہوگیا ہے ۔
13/06/2026

کراچی ضلع کورنگی سادات سماجی تحریک کے سینئر رہنما سید ضامن شاہ صاحب کی والدہ مرحومہ انتقال ہوگیا ہے ۔

12/06/2026

سادات سماجی تحریک پاکستان بلوچستان کے نائب صدر سید عبد الرؤف شاہ غرشین کی سربراہی میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ،،،
جس میں سیرت مصطفے' صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم بیان کی گئی اور نعت خواں حضرات نے آقا دو جہاں علیہ الصلواۃ والسلام کی شان میں مدح سرائی کی ۔۔۔
اس موقع پر لندن سے خصوصی طور پر تشریف آوری ہوئی جگر گوشہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی ،،،
اس پرنور اور درود و سلام کی برکتوں سے مزین محفل میں سادات سماجی تحریک بلوچستان پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل سید الطاف شاہ الحسینی بخاری اور فنانس سیکرٹری سید گوہر شاہ غرشین سمیت کثیر تعداد میں سادات کرام نے شرکت فرمائی ،،،
آخر میں سید عبدالرؤف شاہ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا ۔۔
خادم سادات: سید الطاف شاہ الحسینی البخاری

کراچی میں سید زبیر شاہ صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سادات سماجی تحریک صوبہ سندھ و کراچی کے ممبران کی شرکت۔سادات...
12/06/2026

کراچی میں سید زبیر شاہ صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سادات سماجی تحریک صوبہ سندھ و کراچی کے ممبران کی شرکت۔سادات سماجی تحریک کے مرکزی رہنما پیر سالم شاہ الحسینی کی بتیجی گل حسن شاہ صاحب کی بانجھی سید زبیر شاہ صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں
سادات سماجی تحریک صوبہ سندھ کے صدر سید عرفان شاہ کاظمی صاحب جنرل سیکرٹری سید نعیم شاہ صاحب، صوبائی مالیات سیکرٹری سید مزمل حسین شاہ صاحب، ویلفیئر سیکرٹری مولانا ظہیر شاہ صاحب، کراچی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سید رومان شاہ صاحب، صوبائی نائب صدر سید محبت شاہ صاحب اور ضلع سینٹرل کے صدر محترم جناب سید مختار شاہ صاحب سینر ممبر یاور سید صاحب سمیت کثیر تعداد میں سادات نے سید زبیر شاہ صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر سید عرفان شاہ کاظمی نے بانیٔ تحریک سید لعل بادشاہ الحسینی رحمۃ الله علیہ کی جانب سے قرآنِ پاک کا تحفہ پیش کیا اور نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
نشرو اشاعت سادات سماجی تحریک سندھ

اللہ تعالیٰ اس رشتۂ ازدواج کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سادات سماجی تحریک SST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to سادات سماجی تحریک SST:

Share