Al-Quds Recitation

Al-Quds Recitation یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَى الْقِتَالِ

07/12/2023

‏صبر کے کنارے سے
راحتوں کی جنت تک
ہر قدم قیامت ہے
پھر بھی ان کی ہمت ہے
تھام کر جگر اپنا
غم کے اس سمندر میں
ڈوبتے ابھرتے ہیں
جو اہلِ حق ہوتے ہیں...

07/12/2023

{فَقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۚ-لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَفْسَكَ وَ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّكُفَّ بَاْسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-وَ اللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّ اَشَدُّ تَنْكِیْلًا}

{سورۂ النساء 84}

ترجمہ:
تو اے حبیبﷺ ! اللہ کی راہ میں جہاد کریں ۔ آپ کو آپ کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جائے گی اور مسلمانوں کو(جہاد کی) ترغیب دیتے رہو ۔ عنقریب اللہ کافروں کی طاقت روک دے گااور اللہ کی طاقت سب سے زیادہ مضبوط ہے اور اس کا عذاب سب سے زیادہ شدید ہے۔

شانِ نزول۔۔

اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ بدر صغریٰ (چھوٹا غزوہ بدر، اُس) کی جنگ جو ابوسفیان سے طے تھی جب اس کا وقت آپہنچا تو سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وہاں جانے کے لئے لوگوں کو دعوت دی، بعض لوگوں پر یہ گراں ہوا تواللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور اپنے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو حکم دیا کہ آپ جہاد نہ چھوڑیں اگرچہ تنہا ہوں اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ناصرو مددگار ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کا وعدہ سچا ہے۔ یہ حکم پا کر رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بدرصغریٰ کی جنگ کے لئے روانہ ہوئے اور صرف ستّر سوار ہمراہ تھے۔

(مدارک، النساء، تحت الآیۃ: ۸۴، ص۲۴۲)

مَنْ لَمْ يَغْزُ أَوْ يُجَهِّزْ غَازِيًا أَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ أَصَابَهُ اللهُ سُبْحَانَهُ بِ...
29/11/2023

مَنْ لَمْ يَغْزُ أَوْ يُجَهِّزْ غَازِيًا أَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ أَصَابَهُ اللهُ سُبْحَانَهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .

جس شخص نے نہ جہاد کیا، نہ کسی مجاہد کو تیار کیا نہ کسی مجاہد کے جانے کے بعد ان کے گھر والوں کی بہتر انداز میں کفالت کی، اللہ تعالیٰ اسے قیامت سے پہلے کسی (مصیبت یا حادثہ) میں مبتلا فرمائیں گے۔

( سنن ابن ماجہ : 2752 )

أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، ‏‏‏‏‏‏قِيلَ:‏‏‏‏ ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْجِ...
29/11/2023

أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، ‏‏‏‏‏‏قِيلَ:‏‏‏‏ ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قِيلَ:‏‏‏‏ ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:‏‏‏‏ حَجٌّ مَبْرُورٌ
( صحیح بخاری : 24 )

کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ کہا گیا : اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔

25/11/2023

{اِنْفِرُوْا خِفَاْفًا وَّ ثِقَالاً}

ابو رَاشِد اَلحِبْرَاْنِی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مِقْدَاد رَضِی اللّه عنہ کی زیارت کی، وه حِمَص (نامی شہر میں) کسی صَرَّاف کے چھوٹے صندوق پر بیٹھے ھوۓ تھے۔۔۔۔اور جہاد میں تشریف لے جانے کا اراده رکھتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ اللّه تعالیٰ نے آپکو معذور قرار دے دیا ہے،( پھر آپ اس بُڑھاپے میں جِہاد کی مُشقّت میں خود کو کیوں ڈال رہے ہیں؟) حضرت مِقْدَاد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ منافقوں کے راز کھولنے والی سورۀ (یعنی سورۂ تَوبہ) مجھے بیٹھنے نہیں دیتی۔(اس سورۀ میں) اللّه تعالیٰ کا ارشادَ گرامی ہے: { اِنْفِرُوْا خِفَاْفًا وَّ ثِقَالاً } (یعنی جس حال میں بھی ہو جہاد میں نکلو۔)

(تفسیر ابن جریر طبری)

حضرت ابو اَیُّوبْ اَنْصَارِی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اَبُو اَلْعَوَّام رحمتہ اللّه علیہ فرماتے ہیں کہ آپ نے ایک سال جہاد یعنی (قتال فی سبیل اللّه) کا ناغہ فرمایا، پھر آپ نے یہ آیت " اِنْفِرُوْا خِفَاْفًا وَّ ثِقَالاً " پڑھی تو فوراً جِہاد میں نکل کھڑے ھوۓ اور فرمانے لگے کہ اس آیت میں مجھے تو کوئی چُھوٹ نظر نہیں آتی۔

امام زُہْرِیْ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سَعِیْد بِن اَلْمُسَیَّبْ رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ جہاد کیلئے ایسی حالت میں تشریف لے گئے کہ اُن کی آنکھ کام نہیں کر رہی تھی، اُن سے کہا گیا کہ آپ تو بیمار ہیں، ( پس اس مجبوری اور معذوری کی وجہ سے گھر میں رہیں) یہ سُن کر فرمانے لگے: "اللّه تعالیٰ سے توبہ کرو، اللّه تعالیٰ نے ہَلکے اور بھاری سب کو نكلنے کا حکم دیا ہے، اگر میرے لئے میدان میں جا کر لڑنا ممکن نہ بھی ہوا تو مجاہدین کی تعداد بڑھاؤں گا اور اُن کے سامان کی بھی حفاظت کرونگا "۔

(کتاب الجہاد لابن مبارک رح)

#قرآننا #قرآنی #تلاوت

25/11/2023

یزید بن معاویہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : عبدالرحمٰن بن یزید رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے بتایا کہ ایک جہاد کے دوران ہم انگوروں کے ایک باغ سے گزرے، ہم نے اہنے ایک نوجوان ساتھی کوایک کپڑا دیا کہ اس میں انگور بھر کر لے آؤ۔ جب وہ باغ میں داخل ہواتو اس نے سونے کے پلنگ پر حورِ عین کو دیکھا، اس نے (کوئی غیر عورت سمجھ کر) اپنی نظریں جھکا لیں، پھر اس نے دوسری جانب دیکھا تو وہاں بھی ویسی ہی ایک عورت تھی، اس نے پھر نظریں جھکا لی، اس عورت نے کہا : تمہارے لئے مجھے دیکھنا حلال ہے اور تم اپنی حورِ عین بیویوں کو دیکھ رہے ہواور آج تم ہمارے پاس آنے والے ہو۔وہ نوجوان انگور لئے بغیر اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آگیا۔ہم نے اسے کہا: کیا ہوا، کیا تم ڈر گئے ہو؟ ہم نے دیکھا اس کے چہرے پر نور اور حسن پہلے سے بڑھا ہوا ہے، ہم نے اس سے پوچھا کہ انگور کیوں نہیں لائے ؟ وہ بلکل خاموش رہا، یہاں تک کہ ہم نے اسے قسم دے کر پوچھا ، تو اس نے پورا ماجرا سنا دیا۔ تھوڑی دیر بعد جب لڑائی کا اعلان ہوا تو وہ بہت جلدی دشمنوں کی طرف بڑھنے لگا، ہم نے ایک آدمی مقَّرر کیا کہ وہ اس کی سواری کو روکے رکھے ، تاکہ ہم تیار ہوکر اکھٹّے نکل سکیں، پھر ہم سب شہادت کی تمنّا کے ساتھ دشمن کی طرف بڑھے، وہ ہم میں سے سب سے آگے تھا اور اس دن وہی سب سے پہلے شہید ہوا۔
حوالہ : (کتاب الجہاد لابن مبارک رحمتہ اللّه علیہ)

#قرآننا #قرآنی #تلاوت

23/11/2023

لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا....🖤🥀

‏زنداں کی سلاخیں ٹوٹیں گی، قفلوں کو پریشاں دیکھیں گےہے دعویٰ ہمارا زنجیرو  ہم جشنِ بہاراں دیکھیں گے...ان شاء اللہ 🧡     ...
23/11/2023

‏زنداں کی سلاخیں ٹوٹیں گی، قفلوں کو پریشاں دیکھیں گے
ہے دعویٰ ہمارا زنجیرو ہم جشنِ بہاراں دیکھیں گے...
ان شاء اللہ 🧡

#قرآن #قرآنی #قرآننا #تلاوت #تلاوة #تلاوات #المصحف #ارح #

Address

Islamabad
22222

Telephone

+3264727172

Website

https://chat.whatsapp.com/Lf6GnbhHkNECgnaP2Lpo1C, https://chat.whatsap

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Quds Recitation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Al-Quds Recitation:

Share