Sufi صُوفی

Sufi صُوفی اللہ محمدﷺ اولیاء
- اسرار و رموز
- معرفت
- حقیقت
- ذکر
- ف? Good character and awareness of God. That’s all Sufism is. And nothing more. What is Sufism?

(کہہ دو: (ہم) اللہ کے رنگ (میں رنگے گئے ہیں) اور کس کا رنگ اللہ کے رنگ سے بہتر ہے_ (الْبَقَرَة)

What is Sufism? Love and affection. It is the cure for hatred and vengeance. The heart attaining tranquility–
which is the root of religion. Concentrating your mind,
which is the religion of Ahmad (pbuh). Contemplation that travels to the Divine throne. It is a far-seeing gaze. Sufism is keeping one’s

distance from imagination and supposition. Sufism is found in certainty. Surrendering one’s soul to the care of the inviolability of religion;
this is Sufism. Sufism is the path of faith and affirmation of unity;
this is the incorruptible religion. Sufism is the smooth and illuminated path. It is the way to the most exalted paradise. I have heard that the ecstasy of the wearers of wool
comes from finding the taste of religion.

19/10/2021
18/08/2021

حسنین کریمین رضی اﷲ عنہما
ہے مرتبہ بلند حسنؓ کا، حسینؓ کا
کرنوں کے پھول آپ ہی باغِ نبیؐ کے ہیں
عالی نسب ہیں، آپ کا ہمسر نہیں کوئی
نورِ نظر یہ زہراؓ و مولا علیؓ کے ہیں

بچے وہ خوش نصیب تھے اس کائنات میں
کانوں میں جن کے آپؐ نے آ کر اذان دی
بختِ رسا پہ رشک فرشتے کریں تو کم
آقاؐ نے چوسنے کو بھی اپنی زبان دی

دونوں پہ مصطفےٰؐ و خدا کا ہے یہ کرم
حکمت حسنؓ کی ہے تو سخاوت حسینؓ کی
آقا حضورؐ نے ہے نوازا انہیں بہت
کیا عزمِ آہنی ہے شہادت حسینؓ کی

کیونکر نہ ان کو اپنا وسیلہ میں مان لوں
جن کے لبوں کا بوسہ لیا ہے حضورؐ نے
علم و عمل میں ان کی میں اب کیا مثال دوں
مصحف کا نور جن کو دیا ہے حضورؐ نے

خورشیدِ امن آپ حسنؓ، ہیں جہان میں
پرچم مرے حضورؐ کا لہرایا آپ نے
شمشیرِ بے نیام ہیں ابنِ علیؓ، حسینؓ
سورج یزیدیوں کا ہے گہنایا آپ نے

قرباں جائیں فہم و فراست پہ یا حسینؓ
اُمت کو اتحاد کا پیغام دے گئے
اللہ نے چاند چہرہ کیا آپ کو عطا
دُنیا کو امنِ دائمی کا جام دے گئے

پڑھتا رہوں گا عمر بھر چہرہ حسینؓ کا
وہ جو ہیں سر زمینِ عرب کے بھی شہسوار
صدقے میں جن کے حرفِ صداقت ملا ہمیں
ان پر مرے قلم کی ہوں رعنائیاں نثار

گرمی سے تپ رہا تھا جب میدانِ کربلا
وہ تشنہ لب نبیؐ کا نواسہ نکل پڑا
پیرِ فلک کی آنکھ سے آنسو ٹپک پڑے
مقتل میں خون بکھرا تھا آلِ رسولؐ کا

نیزے پہ سر تھا میرے نبیؐ کے حسینؓ کا
تاریخِ انقلاب کو کیسے مٹاؤ گے
تاریخ کر رہی ہے انہیں آج بھی سلام
محشر کے دن حضورؐ کو کیا منہ دکھاؤ گے

میں اُمتی ہوں سیدِ ساداتؐ کا، حسینؔ!
ادنیٰ سا اک غلام ہوں آلِ رسولؐ کا
لکھتا ہوں پنجتن کے قصیدے ورق ورق
ہر پھول انتخاب ہے شاخِ بتولؓ کا

24/04/2021

Address

Islamabad

Telephone

+923009662268

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sufi صُوفی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Sufi صُوفی:

Share