خير.

خير. "خیر" ڈیزائن کے ساتھ قرآن پاک اور احادیث شريف کی اشاعت کے لیے ایک بہترين چینل,

🔖 عجوه كھجور کے فوائد 🔸️ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہر دن ص...
18/05/2026

🔖 عجوه كھجور کے فوائد

🔸️ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے ہر دن صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالیں ، اسے اس دن نہ زہر نقصان پہنچا سکے گا اور نہ جادو ۔

📜 صحیح البخاری 5445

•————••————•

عنْ سَعْد بن أبي وقاص، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ
تَصَبَّحَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً، لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ ".رواه البخاري ومسلم

🔸️ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا اپنے کسی دینی بھائی سے ملاقا...
17/05/2026

🔸️ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا اپنے کسی دینی بھائی سے ملاقات کی، اس کو ایک پکارنے والا پکار کر کہتا ہے: ”تو خوش رہے، تیرا چلنا مبارک ہو اور تو نے جنت میں اپنا ٹھکانہ بنا لیا“۔

📜اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔

•————••————•

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «مَنْ عَادَ مَرِيضًا أَو زَارَ أَخًا لَهُ فِي الله، نَادَاهُ مُنَادٍ: بِأَنْ طِبْتَ، وَطَابَ مَمْشَاكَ، وَتَبَوَّأتَ مِنَ الجَنَّةِ مَنْزِلاً».
رواه ابن ماجه

15/05/2026
🔸️ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جب جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے پاس بیٹھے ہو...
15/05/2026

🔸️ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جب جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے پاس بیٹھے ہوئے آدمی سے کہو کہ "خاموش ہو جاؤ" تو (ایسا کہہ کر) تم نے خود ایک لغو حرکت کی“۔

📜متفق علیہ

•————••————•

عن أبي هُريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا قلتَ لصاحبك: أَنْصِتْ يوم الجمعة والإمام يَخْطُبُ، فقد لَغَوْتَ».
متفق عليه

🔖 کثرتِ سجدہ بلندی کی طرف لے جاتا ہے۔🔸️ رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام ثوبان سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہ...
11/05/2026

🔖 کثرتِ سجدہ بلندی کی طرف لے جاتا ہے۔

🔸️ رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام ثوبان سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوۓ سنا کہ ۔ تم اللہ کے حضور کثرت سے سجدے کیا کرو کیونکہ تم اللہ کے لیے جو بھی سجدہ کرو گے اللہ اس کے نتیجے میں تمہارا درجہ ضرور بلند کرے گا اور تمہارا کوئی گناہ معاف کر دے گا۔‘‘

📜صحيح مسلم 1093/488

•————••————•

عَنْ ثَوبَان مَولَى رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال: سمعتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: " عَلَيْكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ لِلَّهِ، فَإِنَّكَ لَا تَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَكَ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً، وَحَطَّ عَنْكَ بِهَا خَطِيئَةً " رواه مسلم

🔸️بوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : ایک شخص نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، جن کے ساتھ میں صلہ رحم...
09/05/2026

🔸️بوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :

ایک شخص نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، جن کے ساتھ میں صلہ رحمی کرتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع رحمی کرتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ بھلائی کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ برا رویہ رکھتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ تحمل سے کام لیتا ہوں جب کہ وہ میرے ساتھ جہالت سے پیش آتے ہیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم ویسے ہی ہو، جیسا تم نے بتایا ہے، تو گویا تم انھیں گرم گرم راکھ کھلا رہے ہو اور جب تک تم اس حالت پر رہو گے، اللہ کی طرف سے تمھارے ساتھ ایک مددگار متعین رہے گا“۔

📜اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

•————••————•

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رجلاً قال: يا رسول الله، إن لي قَرابَة أصِلهم ويقطعوني، وأحسن إليهم ويُسيئُون إليَّ، وأحْلَمُ عنهم ويجهلون عليَّ، فقال: «لئن كنت كما قلت، فكأنما تُسِفُّهُمْ الْمَلَّ، ولا يزال معك من الله ظهير عليهم ما دمت على ذلك».
رواه مسلم

🔸️عائشہ رضی الله عنها سے روایت ہے کہ:نبی ﷺ رات میں تیرہ رکعت پڑھا کرتے تھے جس میں وتر اور فجر کی دو رکعتیں (یعنی سنتِ فج...
07/05/2026

🔸️عائشہ رضی الله عنها سے روایت ہے کہ:

نبی ﷺ رات میں تیرہ رکعت پڑھا کرتے تھے جس میں وتر اور فجر کی دو رکعتیں (یعنی سنتِ فجر) بھی شامل ہوتی تھیں۔

📜متفق علیہ

•————••————•

عن عائشة رضي الله عنها ، قالت: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة منها الوِتر، وركعتا الفجر».
متفق عليه

🔖سلام کرنے کے آداب  🔸️حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "چھوٹا بڑے کو سلام ...
07/05/2026

🔖سلام کرنے کے آداب

🔸️حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "چھوٹا بڑے کو سلام کرے، گزرنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے اور چھوٹی جماعت بڑی جماعت کو پہلے سلام کرے۔"

📜 صحیح البخاری. 6231

•————••————•

عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ، وَالْمَارُّ عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ ". رواه البخاري ومسلم

🔖 مسلمانوں کے لیے ان کی عدم موجودگی میں دعا کرنے کی فضیلت🔸️نبی ﷺ نے فرمایا  :’’ مسلمان کی اپنے بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پ...
02/05/2026

🔖 مسلمانوں کے لیے ان کی عدم موجودگی میں دعا کرنے کی فضیلت

🔸️نبی ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان کی اپنے بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے کی گئی دعا مستجاب ہوتی ہے ، اس کے سر کے قریب ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے ، وہ جب بھی اپنے بھائی کے لیے دعائے خیر کرتا ہے تو مقرر کیا ہوا فرشتہ اس پر کہتا ہے : آمین ، اور تمہیں بھی اسی کے مانند عطا ہو ۔‘‘

📜صحیح مسلم 2733/6929

•————••————•

قالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَعْوَةُ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ مُسْتَجَابَةٌ، عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ مُوَكَّلٌ، كُلَّمَا دَعَا لِأَخِيهِ بِخَيْرٍ قَالَ الْمَلَكُ الْمُوَكَّلُ بِهِ : آمِينَ، وَلَكَ بِمِثْلٍ ". رواه مسلم

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خير. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share