Islamic_Revolution_Tv

Islamic_Revolution_Tv Assalam e Alkum
Subcribe to Support Islamic Revolution Tv
https://www.youtube.com/channel/UCY611QagWghm0rqnp4PmEZg?sub_confirmation=1

We rise as one
26/04/2026

We rise as one

2 likes. "We Rise As One | A Message of Strength |Muslim Unity Nasheed 🌍|Islamic Anthem 2026 | AiCoverbyZahra"

Feel the peace in the heart? 💚 hithit like now and don't forget to subscribe for more beautiful naat.
23/04/2026

Feel the peace in the heart? 💚 hithit like now and don't forget to subscribe for more beautiful naat.

15 likes, 12 comments. "Dil Main Noor e Nabi ﷺ ❤️ | AI Cover by Zahra | Heart Touching Naat 2026 | Emotional Naat"

https://youtu.be/d2ueSMFWYHw?si=pxnpi_SPzNQRiPVHSub for more videos
13/04/2026

https://youtu.be/d2ueSMFWYHw?si=pxnpi_SPzNQRiPVH

Sub for more videos

Ya Ali Madadi – A beautiful Islamic nasheed in a soulful Urdu female voice. This AI cover by Zahra brings a spiritual and emotional touch to this powerful ka...

22/09/2024

🛑جامعہ عروہ الوثقی کو صہیونی لابی کی طرف سے دھمکی کہ اگر غزہ کیلئے آواز اٹھاؤ گے تو دہشتگردی کے زمرے میں ڈالیں گے۔
🔹یاد رہے! پاکستان میں شیعہ اور سنی کی جانب سے غزہ کیلئے آواز اٹھانے کا سلسلہ مکمل بند ہو چکا ہے۔
ایسے میں پاکستانی عوام کو غزہ کیلئے تحریک کرنے اور پاکستانی قوم میں غزہ کو زندہ رکھنے کا سلسلہ صرف عروہ الوثقی کی جانب سے ہورہا ہے۔
لہذا دشمن کی نگاہیں اسی ادارے کی جانب ہے۔
یہیں سے مقاومت کا امتحان ہوتا ہے کہ کیا صہیونی لابی سے خوف کھا کر سکوت اختیار کرتے ہیں یا علم بیداری و تحریک بیداری غزہ کو جاری رکھتے ہیں۔
اگرچہ اہل پاکستان نے اس امتحان میں صفر نمبر لیا ہے۔ کیونکہ غزہ کا تذکرہ چھوڑ دیا ہے۔

https://chat.whatsapp.com/CuvagKFgkOjD8BMyafNj1C

انشاء اللہ تعالیٰ عالمی شہرت یافتہ قرآنی پروگرام (محفل) کے قراء کرام:استاد حاج حامد شاکر نژاد٫ قاری غلام رضا قاسمیان، قا...
15/09/2024

انشاء اللہ تعالیٰ
عالمی شہرت یافتہ قرآنی پروگرام (محفل) کے قراء کرام:
استاد حاج حامد شاکر نژاد٫
قاری غلام رضا قاسمیان،
قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی،
قاری احمد ابو القاسمی
اور محترمہ حافظہ ثنا و حدیث نظری
جامعہ عروہ الوثقی لاہور میں
12 ربیع الاول نماز ظہرین کے بعد *محفل انس با قرآن* میں تلاوت کلام مجید کریں گے.

27/08/2024

رسول اکرم صلی نے مختلف قوموں، قبیلوں اور زبانوں کے اختلافات و پہچان ختم کر کے صرف اُمت وجود دی۔۔جس پر صرف ایک رنگ یعنی اللہ کا رنگ تھا۔۔اُس اُمت نے دنیا پر غلبہ پایا۔اُس اُمت کی آئیڈیالوجی قرآن پر مبنی تھی۔لیکن آج وہی اُمت مختلف فرقوں، قوموں، زبانوں، علاقائیت میں تقسیم ہو گئی۔ بلکہ تقسیم کے بعد ان میں نفرت پیدا کی گئی اور نفرت دشمنی میں بدل کر قتل و غارتگری شروع ہو گئی۔۔اس دشمنی و قتل غارتگری کی بنیادی وجہ اُمت سازی (قرآن کا واجب حکم ہے کہ تم اُمت بنو نہ کہ فرقوں اور قبیلوں میں تقسیم ہو) کی بجائے کہیں بلوچ سازی، کہیں پشتون سازی، کہیں سندھی سازی ، کہیں پنجابی سازی، کہیں سرائیکی سازی کی تحریکی چل رہی ہیں۔۔

اُمت کسے کہتے ہیں؟؟؟
اُمت: جس کی آئیڈیالوجی ایک ہو۔۔رہبر ایک ہو، راستہ ایک ہو، ہدف ایک ہو۔۔یہ طاقت صرف قرآن کے پاس ہے کہ مختلف قوموں، زبانوں میں تقسیم شدہ بلکہ دشمن دار قبیلوں کو ایک آئیڈیالوجی، ایک رہبر، ایک ہدف اور ایک راستہ پر گامزن کر دیا۔۔لیکن قرآن کے علاوہ باقی تمام آئیڈیالوجیز میں چاہئے قوم پرستی پر مبنی ہو، زبان پر مبنی ہو، حقوق پر مبنی ہو۔ یہ تمام آئیڈیالوجیز صرف تقسیم، نفرت، دشمنی، قتل و غارتگری پیدا کرتی ہیں۔۔۔پاکستان میں اج قرآن کے علاوہ باقی تمام آئیڈیالوجیز چاہئے فرقہ پرستی ہو، زبان پرستی ہو، قبیلہ پرستی، علاقہ پرستی ہو۔ پنپ رہی ہیں۔۔

اس لیے اج حقوق کے نام پر چلنے والی تمام تحریکیں کا انجام تقسیم، نفرت، دشمنی ہے۔۔ ان تحریکوں کا آخری ہدف و ٹارگٹ پاکستان عزیز کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کروانا ہے۔۔۔کیونکہ جب پنجابی بلوچی سے، بلوچی پنجابی سے، پشتون، سندھی سب ایک دوسرے سے نفرت کے بعد دشمن بن جائیں گے تو یہ سب کہیں گے کہ ہمیں الگ ہونا ہے۔۔۔

پس یہ مختلف قوموں، زبانوں اور علاقیت کی بنیاد پر چلنے والی تحریکیں فتنہ ہیں۔۔ان کو ابھی سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

راہ حل: قرآن کی آئیڈیالوجی اور رسول اکرم کو رہبر مانتے ہوئے پنجابی، بلوچی، پشتون، سندھی ایک اُمت بنے جس کا ایک راستہ ہو ایک ہدف ہو تو انشاء اللہ پاکستان دنیا میں عزیز ترین ملک ہو گا۔۔۔اقبال نے کہا تھا جنت کا باغ بنے گا پاکستان۔ لیکن شرط تم سب ایک اُمت بنو۔ یعنی قرآنی آئیڈیالوجی پر متحد ہو جاؤ۔۔۔
#فرقہ پرستی
#قومیت
#لسانیات
#علاقائیت

31/07/2024

🟥 *تکفیریت اور صہیونیت کا ایک ہی موقف*
اس وقت جبکہ پوری دنیا اسرائیل کو قاتل کہہ رہی ہے، اسرائیل کے خلاف اسماعیل ھنیہ کے قتل کا پرچہ کاٹ رہی ہے۔
خود ح۔ما۔س نے بھی اپنی رسمی بیان میں اسرائیل کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔
حتی شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی، نے بھی تکفیری پروپیگنڈا کا جواب دی ہے اور ایران کو اسلام کا مرکز قرار دی ہے۔

ایسے میں پاکستان میں تکفیریت، اسے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کا حربہ بناکر استعمال کررہی ہے۔

⭕درحقیقت اسرائیل یہی چاہتا تھا۔ اسرائیل شہید اسماعیل ہنیہ کو قطر یا ترکیہ میں بھی شہید کرسکتا تھا۔
جبکہ قطر میں امریکی سب سے بڑا فوجی اڈا ہے، اسرائیل کا بھی نفوذ ہے۔ اسی طرح ترکیہ بھی اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ حتی اسرائیل کے تمام فوجی مشقیں، ترکیہ میں ہوتی ہے۔ وہاں پر اسرائیلی فوجی اڈے ہیں۔
یعنی اسرائیل کو قطر اور ترکیہ میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنا آسان تر تھا۔
لیکن اسرائیل نے اس قتل کیلئے ایرانی سرزمین کا انتخاب کیا تاکہ اس کے ذریعے کئی اہداف حاصل کرے۔
1۔ شیعہ سنی وحدت کا خاتمہ ہوں۔
2۔ ایران کو ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دے یا ایرانی نئے صدر کو اس کا ذمہ دار قرار دے۔
3۔ فلسطین اور ایران میں تعلقات کو ختم کرے۔
4۔ اس وقت اسرائیل پر حملے کے بعد، پوری دنیا آہستہ آہستہ ایران کی طرف حرکت کررہی تھی، امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لارہی تھی۔
110 ممالک کے نمائندوں کے سامنے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے درحقیقت ان 110 ممالک اور باقی ممالک کو پیغام بھیجا ہے کہ یہ کام تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔
لہذا پوری دنیا کے حکام کو ڈرا کر دوبارہ سیاسی و سفارتی طور پر ایران کو تنہا کرنا۔
5۔ ح۔ما۔س اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرانا اور ح۔ما۔س کو تنہا کرنا۔
6۔ مقاومتی گروہوں میں ناامیدی ایجاد کرنا اور ان کو یہ پیغام دینا کہ جب ایران خود اپنا دفاع نہیں کر سکتا تو کیسے، باقی مقاومتی گروہوں کا کیا کرسکتا ہے۔

⭕ان اہداف کو پورا کرنے کیلئے میڈیا استعمال ہورہا ہے۔ اس میں سب سے بڑھ چڑھ کر کام عرب تکفیری گروہ اور پاکستانی تکفیری گروہ ہے۔
جو کھل کر صہیونی مدد کرنے میں مصروف ہے۔
https://chat.whatsapp.com/L1wxPT4leZgFshO5mTYwKy

پاکستانی عوام اپنے عزیز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے استقبال کیلئے آمادہ رہیں، استاد محترم سید جواد نقوی تحریک بیدا...
20/04/2024

پاکستانی عوام اپنے عزیز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے استقبال کیلئے آمادہ رہیں، استاد محترم سید جواد نقوی

تحریک بیداری امت مصطفی کے صدر استاد محترم سید جواد نقوی نے آج خطبہ جمعہ میں کہا کہ 22 اپریل کو پاکستان میں ایرانی صدر آ رہے ہیں اور اسرائیل پر کاری ضرب لگانے کے بعد پہلا دورہ پاکستان کا کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس لیے پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اس عزیز مہمان کا فقید المثال استقبال کریں جنہوں نے پوری دنیا میں مسلمانوں کے دلوں کو شاد کیا اور ٹھنڈک پہنچائی ہے۔

استاد سید جواد نقوی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کیلئے مناسب سکیورٹی کے اہتمام کے ساتھ ان کا عوام سے خطاب کروانے کی اجازت دی جائے اور پاکستانی عوام کو یہ موقع دیا جائے کہ وہ اسرائیل پر کاری ضرب لگانے والوں کیلئے اپنے محبت کے جذبات سامنے رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کا قد بڑھے گا، اگر ابھی تک فلسطین کے معاملہ پر کوتاہی برتی ہے تو ابھی اسے دھونے کا وقت ہے کہ فلسطین کے حامیوں کا بے مثال استقبال کر کے امریکہ و اسرائیل کو پیغام دے دیں کہ ہم فلسطین کے حامیوں کے ساتھ ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف ہیں۔ استاد محترم سید جواد نقوی نے تمام پاکستانیوں شیعہ و سنی سب کو اس عزیز مہمان کے استقبال کیلئے آمادہ رہنے کا بھی کہا۔

بعثت خبر
19 اپریل 2024

https://chat.whatsapp.com/C3l4zffXjM84L8YUTdMhOi

04/04/2024

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سات افراد کی نماز جنازہ پڑھا دی ہے

بعثت خبر
5اپریل 2024

https://chat.whatsapp.com/I0ms9kFqypEDtFNaMQqccS

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic_Revolution_Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share