Tranquil Heart

Tranquil Heart This page is related to discuss only religious concepts of different religion

13/04/2026

🔷️ شہادت امام جعفر صادقؑ 🔷️

نام: جعفر. کنیت: ابو عبداللہ. لقب: صادق۔
پدربزگوار: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام.
والدہ ماجدہ: ام فروہ.

ولادت: 17 ربیع الاول 82 ھ
حیات: 65 سال
مدت امامت: 34 سال 114ھ سے 148ھ تک۔

حاکمان وقت: ہشام بن عبد الملک ۔ولید بن یزید بن عبد الملک۔ یزید بن ولید۔ ابراہیم بن ولید ۔ مروان حمار۔ یہ خاندان نبو امیہ کے افراد۔ خاندان بنی عباس سے ۔ سفاح اور منصور دوانقی

اولاد:
سات فرزند اور تین دختر۔
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام، اسماعیل، عبد اللہ، محمد دیباج، اسحاق علی عریضی، عباس، ام فروہ، اسمائ، اور فاطمہ۔

شہادت : 15 شوال یا پھر 25 شوال 148 ھ۔
مدفن : جنت البقیع (مدینہ منورہ)

■ شہادت امام
منصور دوانیقی بنی عباس کے ظالم و جابر اور ستمگر حکمرانوں میں سے تھا۔ اور خلفائے بنی عباس میں بعدترین اور رذیل شخص تھا۔ امام صادقؑ پر زیادہ سے زیادہ سختیاں کرتا تھا۔ اپنے بدترین اور سخت جاسوس آپ پر مامور کردیئے تھے امامؑ کو اذیت دینے کے لئے، آزار پہنچانے کے لئے اور قتل کرنے کے لئے بارہا اپنے پاس بلایا چونکہ تقدیر میں نہ تھا لہٰذا وہ اپنی نا پاک نیت میں کامیاب نہ ہو پاتا تھا۔

حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کا بیان ہے:
ایک بار منصور نے میرے والد کو طلب کیا تا کہ وہ انھیں قتل کرے۔ اس کیلئے اس نے شمشیر اور بساط بھی آمادہ کر رکھی تھی۔ ربیع (جو منصور کے درباریوں میں سے تھا) کو اس بات کا حکم دیا کہ جب ''جعفرؑ بن محمدؑ'' میرے پاس آئیں اور میں ان سے گفتگو کرنے لگوں تو جس وقت میں ہاتھ کو ہاتھ پر ماروں اس وقت تم ان کی گردن اڑا دینا۔
امامؑ وارد ہوئے منصور کی نظر جیسے ہی امامؑ پر پڑی بے اختیار اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا اور امامؑ کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ میں نے آپ کو اس لئے بلایا ہے کہ تاکہ آپ کے قرضوں کو چکادوں۔ اس کیبعد خوش روئی سے امامؑ کے اعزاء و اقارب کے حالات دریافت کرکے ربیع کی طرف رخ کرکے کہنے لگا تین روز بعد امام کو ان کے اعزا و اقارب کے پاس پہنچا دینا۔

آخر منصور امام کو برداشت نہ کرسکا جن کی امامت کا آوازہ اور رہبری شہرہ ملتِ اسلامیہ کے گوشہ گوشہ میں تھا۔ شوال ۱۴۸ھ میں امامؑ کو زہر دیا۔ امامؑ نے 15 یا 25 شوال کو 65 برس کی عمر میں شہادت پائی. آپ کے جسم اطہر کو قبرستان بقیع میں امام محمد باقر علیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

امامؑ کی شہادت سے یقینا تاریخ انسانیت اور اسلام نے ایک ایسے گوہر آبدار کو ہاتھوں سے دیا ہے۔ اگر امامت کے سلسلے میں چھ امام اور نہ ہوتے تو یہ بات یقین سے کہی جاسکتی تھی کہ دنیا قیامت تک ایسا انسان پیدا کرنے سے عاجز ہے.

خدا، فرشتے، صالح بندوں اور مؤمنین کا سلام ہو آپ کی روح پاک پر۔

■ آخری وصیت
ابو بصیر (جن کا شمار امامؑ کے عظیم صحابیوں میں ہوتا ہے) کا بیان ہے امامؑ کی شہادت کے بعد آپ کی زوجہ محترمہ ''ام حمیدہ'' کو تعزیت پیش کرنے امام کے گھر گیا. امامؑ کے سوگ میں ہم دونوں شدت سے روئے. اس وقت انھوں نے مجھ سے فرمایا:
اے ابو بصیر! اگر امام کی شہادت کے وقت ہوتے تو تعجب کرتے کیونکہ امام نے اپنی آنکھوں کو کھولا اور فرمایا:
میرے اعزاء و اقارب کو میرے پاس بلایا جائے. جب سب جمع ہوگئے تو امام نے سب کو ایک نظر دیکھا اور فرمایا:
''ان شفاعتنا لاتنال مستخفا بالصلوٰۃ''
ترجمہ:
ہم آئمہ کی شفاعت اس شخص کے شامل حال نہیں ہوگی جو نماز کو سبک (ہلکا) سمجھے گا۔(1)

■ اقوال امام
حضرت امام جعفر صادقؑ کے چند اقوال اس امید و آرزو کے ساتھ امامؑ کے یہ کلمات ہمارے دل نشیں ہو جائیں اور دلوں کو نور ملے، ایمان میں اضافہ ہو اور ہماری عملی زندگی کے لئے رہنما قرار پائیں۔

🌹 وجدت علم الناس کلھا فی اربع اولھا ان تعرف ربک ۔ و الثانی ان تعرف ما صنع بک والثالث ان تعرف ما اراد منک۔ و الرابع ان تعرف ما یخرجک من دینک۔(2)
ترجمہ:
میں نے تمام مفید علم و دانش کو چار چیزوں میں پایا:
1= اپنے پروردگا ر کی معرفت حاصل کرو.
2= یہ جانو کہ خدا نے تمھارے ساتھ کیا کیا ہے اور کیا کیا نعمتیں دی ہیں۔
3= یہ پہچانو کہ خدا کا تم سے مطالبہ کیا ہے، تمھاری ذمہ داری کیا ہے.
4= یہ معلوم کرو کونسی چیز تمھیں تمھارے دین سے خارج کردے گی۔

🌹 اربعۃ من اخلاق الانبیاء البر و السخاء و الصبر علی النائبۃ و القیام بحق المومن۔(3)
ترجمہ:
چار خصلتیں انبیاء کے اخلاق کی ہیں.
1= نیکی کرنا.
2= سخاوت.
3= مصیبت پر صبر کرنا.
4= مومن کے حقوق کی رعایت کرنا۔

🌹 ثلاثۃ لا تعرف الا فی ثلاث مواطن! لا یعرف الحلیم الا عند الغضب ولا الشجاع الا عند الحرب و لا اخ عند الحاجۃ۔(4)
ترجمہ:
تین آدمی تین جگہوں پر پہنچانے جاتے ہیں۔
حلیم اور بردبار غصہ کے وقت،
دلیر و شجاع جنگ کے وقت،
اور دوست و بھائی ضرورت کے وقت۔

📚 حوالہ جات
(1) وسائل الشیعہ، ج3، ص17۔
(2) ارشاد مفید ص265۔
(3) تحف العقول،

30/03/2026

‏یہ کلام ایک گھنٹہ پہلے رلیز کیا گیا ہے اور اب پورے سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائیرل ہو رہا ہے
‏"مرحبا مرحبا لشکر ابابیل"
‏"مرحبا مرحبا ذوالفقار و سجیل"

10/03/2026

History of 14 Masoomeen

10 رمضان المبارک شہادت ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا آپ صرف زوجۂ رسول صلی اللّه  علیہ وآلہ وسلم نہ تھیں...
27/02/2026

10 رمضان المبارک شہادت ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا

آپ صرف زوجۂ رسول صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم نہ تھیں، بلکہ رفیقِ رسالت، معینِ نبوت اور اولین مومنہ تھیں۔ آپ ص و سیدہ خدیجہ الکبریٰ س نے مولا امام علی ع کو بچپن میں اپنے گھر میں پالا پوسا بالآخر ملیکہ العرب کفار قریش کے محاصرے شعب ابی طالب میں بھوک کے باعث زہریلا پتہ کھانے سے شہید ہوگئی ۔

25/02/2026

Dua for 6th Ramadan

24/02/2026

Dua for 5th Ramadan دعاء اليوم السادس من شهر رمضان المبارك.

23/02/2026

دعاء اليوم الثالث من شهر رمضان المبارك
2nd Ramadan Dua

23/02/2026

دعاء اليوم الثاني من شهر رمضان المبارك
1st Ramadan dua

07/02/2026

تکفیری گروہ کو تم نے پالا، دھشتگردو کو تم نے پالا

23/01/2026

3rd shaban amad e Imam hussain as ゚viralシ

Address

F10 Markaz
Islamabad
04412

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tranquil Heart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share