مجلس علماء امامیہ پاکستان

مجلس علماء امامیہ پاکستان مجلس علماء امامیہ پاکستان ادارہ الباقر برائے تعلیم،تح?

04/11/2022
مجلس علماء امامیہ پاکستان ضلع منڈی بہاؤالدین کے اراکین کی سہ ماہی علمی و تربیتی نشت۔ علماء کی ذمہ داریاں، مساجد کی آباد ...
31/10/2022

مجلس علماء امامیہ پاکستان ضلع منڈی بہاؤالدین کے اراکین کی سہ ماہی علمی و تربیتی نشت۔
علماء کی ذمہ داریاں، مساجد کی آباد کاری اور باہمی گفتگو میں روز مرہ درپیش فقہی مسائل پر تفصیلی مباحثہ

مجلس علماءامامیہ پاکستان ضلع چنیوٹ اراکین کی ورکشاپ  سہ ماہی ورکشاپ میں ضلع بھر کے اراکین نے بھر پور شرکت کی
30/10/2022

مجلس علماءامامیہ پاکستان ضلع چنیوٹ اراکین کی ورکشاپ
سہ ماہی ورکشاپ میں ضلع بھر کے اراکین نے بھر پور شرکت کی

مجلس علماء امامیہ پاکستان ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام اپنے اراکین کے لئے سہ ماہی ورکشاپ استقبالیہ مولانا سرفراز حسینیمدرسی...
29/10/2022

مجلس علماء امامیہ پاکستان ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام اپنے اراکین کے لئے سہ ماہی ورکشاپ
استقبالیہ
مولانا سرفراز حسینی
مدرسین
علامہ ملک نصیر حسین
مولانا اسد رضا خمینی
مولانا ضیغم عباس

سہ ماہی ورکشاپ برائے اراکین مجلس علما امامیہ پاکستان ضلع خوشاب ۔
22/10/2022

سہ ماہی ورکشاپ برائے اراکین مجلس علما امامیہ پاکستان ضلع خوشاب ۔

*مجلس علماء امامیہ پاکستان کے ضلعی مسئولین کا اہم اجلاس**تبلیغ دین کے لئے قرآن و سنت معصومین ع کی روشنی میں تبلیغی نطام ...
19/10/2022

*مجلس علماء امامیہ پاکستان کے ضلعی مسئولین کا اہم اجلاس*

*تبلیغ دین کے لئے قرآن و سنت معصومین ع کی روشنی میں تبلیغی نطام کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور مسلمہ امامیہ عقائد و نظریات پر سید جواد نقوی کی انتہا پسندانہ روش، متنازعہ ومبہم خیالات اور اہانت آمیز گفتگو کی شدید مذمت اور ان سے برات کے اظہار کے ساتھ ساتھ اس پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے موقف کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان*

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے ضلعی مسئولین کا خاتم الانبیاء کمپلیکس سرگودھا شہر میں ایک اہم اجلاس منقعقد ہوا جس میں ادارہ کے مختلف ضلعی مسئولین نے بھرپور شرکت کی۔ اس مشاورتی اجلاس میں تبلیغی امور کو مزید بہتر بنانے پر غور و خوض کے علاوہ قومی و ملی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حجة الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل جامعہ دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں اپنے اراکین کے لئے آئندہ علمی ورکشاپس کے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔اور آخر میں قرار دادیں منظور کی گئیں

*مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اس اجلاس میں درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔*

1 - یہ اجلاس حقیقی اسلام محمدی کی ترویج اور قران و آئمہ طاہرین عليهم السلام کی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

2 - یہ اجلاس رسول خدا کی حدیث _"من مات ولم یعرف امام زمانہ مات میتة جاهلية"_ کی روشنی میں زمانے کے امام کی معرفت اور فرھنگ مھدویت سے معاشرے کو روشناس کرانے کے لئے برنامہ ریزی و اقدامات کرنے کا عہد کرتا ہے۔

3- یہ اجلاس معاشرے میں امام خمینی رح و شہید قائد علامہ عارف حسینی رح کے افکار کو زندہ رکھنے اور انکی پاسبانی و حفاظت کا عزم کرتا ہے۔

4- یہ اجلاس مراجع عظام بالخصوص مرجع شیعیان جہان حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ کی اطاعت وپیروی اور انکے افکار کی ترویج کا عہد کرتا ہے۔

5- یہ اجلاس تمام مذاھب کے مابین اختلافی موضوعات اور مسائل کو افھام و تفھیم کے ذریعے سلجھانے اور عملی وحدت اسلامی کی اھمیت و ضرورت پر زور دیتا اور مذھبی انتہاء پسندی اور تکفیری روش کی مذمت کرتا ہے۔

6- یہ اجلاس داخلی طور پر شیعہ مذھب کے پیروکاروں کے مابین اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

7- یہ اجلاس مکتب اہل بیت ع کے مسلمات، مراجع کرام و علمائے اعلام، عزاداران امام حسین ع کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، احکام شرع کی غلط تشریح و تفسیر، قابل تمجید تاریخی کرداروں اور شیعہ مشاہیر کی توہین اور قوم و ملت میں تشویش و انتشار پھیلانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

8- یہ اجتماع تشدد و انتہا پسندی اور دوسروں کی نفی کی روش ترک کرنے اور احترام متقابل کی بحالی، تحمل برداشت اور بصیرت و تقوی اختیار کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

9- یہ اجتماع تحریک بیداری کے سربراہ سید جواد نقوی کی انتہا پسندانہ روش، مبہم خیالات، مذھب شیعہ اور اسکے مستند اکابرین کے بارے میں اہانت آمیز گفتگو اور نوجوانان ملت کے مابین انتہاء پسندی اور عدم برداشت کی روش پیدا کرنے سے برات کا اظہار کرتا ہے اور اسے ترک کرنے اور پیروان اہل بیت علیہم السلام کے مابین وحدت و انسجام اور علمی ابحاث و مسائل کو اہل علم کے مابین بحث و مباحثہ اور تحقیقاتی روش سے علاج کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

10- یہ اجتماع پاکستان کے بزرگ علماء کرام بالخصوص بزرگ عالم دین اور پاکستان کی معروف علمی ، سماجی، سیاسی و دینی شخصیت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی ملی و دینی و مذھبی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ اجتماع علامہ راجا ناصر عباس حفظہ اللہ کی طرف سے ملت کو اجتماعی و سیاسی طور پر مضبوط بنانے اور ملت کے حقوق کی بازیابی کے لئے ان کے جراتمندانہ اقدامات کو سراہتا ہے۔ یہ اجتماع ملک و ملت کے مفادات کے تحفظ کے لئے علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے حکیمانہ و دلیرانہ مواقف کی حمایت وتائید کرتا ہے۔

*جاری کردہ: مجلس علماء امامیہ پاکستان*

*🔻جو لوگ امام خمینی کے خلاف کھڑے ہوئے، وہ رو سیاہ ہوئے*➖ جو لوگ امام خمینی سے ٹکرائے، انھوں نے اپنے آپ کو رو سیاہ کر لیا...
11/10/2022

*🔻جو لوگ امام خمینی کے خلاف کھڑے ہوئے، وہ رو سیاہ ہوئے*

➖ جو لوگ امام خمینی سے ٹکرائے، انھوں نے اپنے آپ کو رو سیاہ کر لیا۔ بدبخت ہیں وہ لوگ جنھوں نے صیہونیوں کا دل خوش کرنے، امریکا کو خوش کرنے اور رجعت پسندوں کے پیٹرو ڈالرز سے جیب بھرنے کے لیے حقیقت کو چھپایا اور ہمارے امام خمینی سے ٹکرا گئے۔ روسیاہ ہیں وہ لوگ جو اس مہربان باپ، استاد اور معلم کی مہربان آغوش میں آ سکتے تھے اور ان سے استفادہ کر سکتے تھے لیکن انھوں نے اپنی قسمت کو لات مار دی اور ان کے دشمنوں کی آغوش میں چلے گئے۔ یورپ، امریکا، لاطینی امریکا، عراق اور بعض دیگر ملکوں میں بھٹکنے والے اور دربدر پھرنے والے یہ بے چارے، سیہ بخت اور سرگرداں لوگ اور اسی طرح ملک کے اندر موجود بعض لوگ، ایک سمندر کے مقابلے میں قطرہ تھے لیکن وہ سمجھ نہیں پاتے تھے کہ وہ کتنے حقیر ہیں، کتنے چھوٹے ہیں ... مستقبل ان لوگوں کا ہے جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلے۔

رہبر انقلاب، ولی امر المسلمین جہاں سید علی خامنہ ای،

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مجلس علماء امامیہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share