Alhajj Nawaz Gondal Sabri Offical

Alhajj Nawaz Gondal Sabri Offical Official Page Of Muhammad Nawaz Gondal. Religious Person, Organise Islamic Events Alhumdolillah.

انشاءاللّٰہ العزیز
22/02/2026

انشاءاللّٰہ العزیز

السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُهماہ رمضان کا چاند بہت بہت مبارک ہوالحمد اللّٰہ ثم الحمد اللّٰہ ۔۔۔۔🤲...
18/02/2026

السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه
ماہ رمضان کا چاند بہت بہت مبارک ہو

الحمد اللّٰہ ثم الحمد اللّٰہ ۔۔۔۔🤲🤲

ایک مرتبہ پھر ہمیں ہماری مختصر ترین زندگی میں رمضان کریم کی پر نور ساعتیں دیکھنا نصیب ہو رہی ہیں۔۔

آپ سب کو رمضان کریم کا چاند اور رمضان کا پیارا مہینہ اسکی سحر و افطار شب و روز کی رحمتیں اور برکتیں دل کی گہرائیوں سے بہت بہت بہت مبارک ہوں۔

اللّٰہ پاک ہمیں اس ماہ کے ہر لمحے کی ہر برکت و رحمت جھولیاں بھر کر سمیٹنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔

اللّٰہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ ماہ رمضان ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔

اللّٰہ پاک اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں، ہم سب پر اپنی رحمت، کرم و فضل کریں،

اس بابرکت مہینے کے طفیل سب دکھ، رنج، غم، تکلیف، پریشانی، بیماری کو راحت اور سکون میں بدل دیں، ہم گناہگاروں کو بخش دے،
اے اللّٰہ ہم سے راضی ہو جا، ہم پر رحم کر دے مولا

اللّٰہ پاک ہم سب کے ل یئے اور ہمارے گھروالوں کے لیئے آسانیاں اور خیر عطاء فرمائیں✨
آمین یا رب العالمین

ایک اور عہد تمام ہوا----سفر نعت----- 1982ء – 2026ءمدحتِ سرورِ کونین ﷺ میں اپنی پوری زندگی وقف کر دینے والی ایک درویش صفت...
10/02/2026

ایک اور عہد تمام ہوا
----سفر نعت-----
1982ء – 2026ء

مدحتِ سرورِ کونین ﷺ میں اپنی پوری زندگی وقف کر دینے والی ایک درویش صفت، عاشقِ رسول ﷺ اور غلامی پر ناز کرنے والی عظیم شخصیت صابر سردار اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نعتِ رسول ﷺ کا ایک روشن چراغ گل ہو گیا ہو اور روحانی سماع کی ایک مکمل دنیا خاموش ہو گئی ہو۔

انہوں نے سردارِ ہر دو جہاں ﷺ کے حضور اپنا نام غلاموں کی فہرست میں لکھوا کر، نعت خوانی کو محض فن نہیں بلکہ عبادت بنا لیا۔ مضبوط آواز، کامل ادائیگی، اور آخری سانس تک مدحتِ مصطفیٰ ﷺ کی لگن—یہی ان کی پہچان تھی۔ نعت، مناجات، استغاثہ اور مناقب کو انہوں نے ایسے منفرد اور وجد آفریں انداز میں پیش کیا کہ سامعین پر کیفیت طاری ہو جاتی۔ دورانِ نعت گریہ، آواز کا ٹھہراؤ، اور فن کی باریک صورتیں—یہ سب اللہ ربّ العزت کی عطا کردہ وہ خاص نشانیاں تھیں جو صابر سردار ہی کا مقدر بنیں۔

خصوصاً وہ نعت جو وصال سے قبل بارہا دنیا نے سنی اور جس نے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا:

غلام آیا ہے آقا، مگر ہے شرمندہ
جُھکی ہوئی ہیں نگاہیں، نظر ہے شرمندہ

یہ اشعار صرف کلام نہیں تھے بلکہ ایک غلام کے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا تھے—ایسی صدا جو مدتوں یاد رکھی جائے گی۔

درد، سوز، آہ، سسکیاں، ہجر اور معرفت سے لبریز صوفیانہ اشعار، مست و اَلَست کی کیفیت، اور سماع کا وہ منفرد مزاج—یہ سب رنگ ربِّ کریم نے اس ایک ہی وجود میں جمع کر دیے تھے۔ یہی سبب ہے کہ ان کے وصال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔

پچھلے چند برسوں میں گلشنِ مدحتِ مصطفیٰ ﷺ کے کئی خوش رنگ پھول اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر صابر سردار کا جانا دل پر خاص طور پر گراں ہے۔ ان کا اور خالد حسنین کا باہمی عشق و رفاقت اپنی مثال آپ تھا۔ خالد حسنین کے وصال کے بعد صابر بھائی کئی دنوں تک اسی غم میں ڈوبے رہے، جیسے دل کا ایک حصہ وہیں دفن ہو گیا ہو۔

اسی طرح زوجۂ محترمہ، جو ان کی ہمسفر اور غم گسار تھیں، کے وصال نے انہیں اندر سے توڑ دیا۔ وہ اکثر انہیں یاد کر کے آنسو بہاتے، اور یہ دکھ ان کی خاموشی میں صاف جھلکتا تھا۔ مدحت کے اس گلدستے سے ایک اور نمایاں پھول کا بچھڑ جانا ایسا صدمہ تھا جسے لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔

دعا ہے کہ ربِّ کریم، سردارُالانبیاء ﷺ کے صدقے، صابر سردار کی تمام عمر کی عبادت، ذکرِ محمد ﷺ و آلِ محمدؑ کی غلامی، اور مدحتِ رسول ﷺ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور انہیں بغیر حساب جنت کے بلند ترین درجات سے نوازے۔

آمین، بجاہِ سیدُالمرسلین ﷺ

~ــــــــــــــ❤️ــــــــــــــــ~

ہو جائے کرم کی ایک نظر اب رات گزرنے والی ہے*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*عالم اسلام کے مشہور و معروف نعت خ...
09/02/2026

ہو جائے کرم کی ایک نظر اب رات گزرنے والی ہے

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*

عالم اسلام کے مشہور و معروف نعت خواں الحاج محمد صابر سردار جن کا تعلق جڑانوالہ فیصل آباد سے تھا.

جن کی تقریباً تمام زندگی حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی میں گزری اپنے خالق حقیقی سے جا ملے..

اللّٰہ پاک درجات بلند فرمائیں۔ آمین ثم آمین

30/01/2026
ہمارے پیارے بھائی حمزہ نعیم کے والد صاحب جو کہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ان کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کا ختم  پ...
24/01/2026

ہمارے پیارے بھائی حمزہ نعیم کے والد صاحب جو کہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
ان کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کا ختم پاک
انشاءاللّٰہ العزیز 25 جنوری 2026 بروز اتوار بعد از نماز مغرب ہوگا۔

اللّٰہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور بھائی حمزہ نعیم اور ان کی پوری فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائیں... آمین ثم آمین

17/01/2026

گزشتہ شب راولپنڈی میں۔

INSHA ALLAH
14/01/2026

INSHA ALLAH

Happy birthday to you Mirza Tayyab Arshad Sabri May u Live long & happy life...Stay blessed always DearAmeen Sum Ameen
12/01/2026

Happy birthday to you Mirza Tayyab Arshad Sabri
May u Live long & happy life...
Stay blessed always Dear
Ameen Sum Ameen

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alhajj Nawaz Gondal Sabri Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share