دینِ اسلام- Deen e Islam

دینِ اسلام- Deen e Islam میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی میں اسی لیے مسلمان میں اسی لیے نمازی

امام حسین رضی اللہ عنہ کی رسول اللہﷺ سے مشابہت
24/06/2026

امام حسین رضی اللہ عنہ کی رسول اللہﷺ سے مشابہت

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے اور عشقِ رسول ﷺ سے ہمارے دل آباد رکھے۔ آمین۔ 🤲🌹
22/06/2026

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے اور عشقِ رسول ﷺ سے ہمارے دل آباد رکھے۔ آمین۔ 🤲🌹



غریبم یا رسول اللہ غریبم(یا رسول اللہ والہﷺ میں انتہائی غریب ہوں)ندارم در جہاں جز تو حبیبم(اس دنیا میں میرا آپ والہﷺ کے ...
22/06/2026

غریبم یا رسول اللہ غریبم
(یا رسول اللہ والہﷺ میں انتہائی غریب ہوں)

ندارم در جہاں جز تو حبیبم
(اس دنیا میں میرا آپ والہﷺ کے سواکوئی حبیب نہیں)

مرض دارم زعصیاں لا دوائے
(میں گناہوں کے ایسے مرض میں مبتلا ہوں جس کا کوئی علاج نہیں)

مگر الطاف تو باشد طبیبم
(مگر یہ کہ آپ والہﷺ کی مہربانیاں ہی میری طبیب ہیں )
بریں نازم کی ھستم امت تو
(بس مجھے اس پر ناز ہے کہ میں آپ والہﷺ کا امتی ہوں)

گنہگارم ولیکن خوش نصیبم
(بے شک میں گنہگار ہوں لیکن آپ والہﷺ کا امتی ہونے کے سبب خوش نصیب ہوں)

اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم
اللھم ربّنا آمین

ہم نےسینےمیں مدینہ یوں بسا رکھا ہےعکس دل گنبد خضریٰ کا بنا رکھا ہے
22/06/2026

ہم نےسینےمیں مدینہ یوں بسا رکھا ہے
عکس دل گنبد خضریٰ کا بنا رکھا ہے

مسجدِ نبوی ﷺ کے مقدس حجرہ (حجرہ نبوی) کے دروازے اور اس کی حفاظت و دیکھ بھال کے ذمہ دار انتہائی قدیم اور قابلِ احترام خاد...
21/06/2026

مسجدِ نبوی ﷺ کے مقدس حجرہ (حجرہ نبوی) کے دروازے اور اس کی حفاظت و دیکھ بھال کے ذمہ دار انتہائی قدیم اور قابلِ احترام خادموں میں شمار ہونے والے حبیب محمد العفاری طویل علالت کے بعد 13 جولائی 2022 کو انتقال کر گئے۔
حبیب محمد العفاری نے 40 سال سے زائد عرصہ مسجدِ نبوی ﷺ میں خدمت انجام دی، جس دوران وہ حجرہ نبوی کی صفائی، حفاظت اور اس کے دروازوں کی نگرانی سمیت اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
وہ تاریخی “اغوات” (Aghwat) روایت سے تعلق رکھتے تھے، جو صدیوں پرانی ایک منفرد خدمت گزار جماعت ہے۔ تاریخی طور پر یہ

یہ میرے بیٹے ہیں :”حضرت اسامہ ابن زید سے روایت ہے کہ: میں ایک رات کسی کام سے نبی کریمﷺ کی خدمت میں گیا تو نبی کریم ﷺاس ط...
21/06/2026

یہ میرے بیٹے ہیں :

”حضرت اسامہ ابن زید سے روایت ہے کہ: میں ایک رات کسی کام سے نبی کریمﷺ کی خدمت میں گیا تو نبی کریم ﷺاس طرح تشریف لائے کہ آپ کسی چیز کو گود میں لیے تھے ، مجھے خبر نہ تھی کہ وہ کیا ہے۔ تو جب میں اپنی ضرورت سے فارغ ہوا ؛ میں نے پوچھا : یہ کیا ہے جو آپ گود میں لیے ہیں؟ حضور اطہرﷺ نے اسے کھولا تو حسن و حسین آپ کی رانوں پر تھے۔ فرمایا یہ میرے دونوں بیٹے ، میری بیٹی کے بیٹے ہیں۔ الٰہی میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی ان سے محبت فرما اور جو ان سے محبت کرے اس سے بھی محبت فرما۔ “ ( مشکوٰۃ المصابیح: 6165 )

اس حدیث کی شرح میں حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :

”اس دعا کا مقصود حضرت اسامہ کو سنانا اور بتانا ہے: کہ اسامہ! میرے حسن و حسین سے محبت کرو! کہ ان کی محبت الله تعالٰی کی محبوبیت کا ذریعہ ہے۔ خیال رہے کہ دلی محبت بجلی کی کرنٹ کی طرح ایک متعدی چیز ہے ، جس سے محبت ہوتی ہے اس کی اولاد گھر والے نوکروں چاکروں حتی کہ اس کے شہر سے محبت ہوجاتی ہے"لَاۤ اُقْسِمُ بِہٰذَا الْبَلَدِ وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الْبَلَدِ"۔

خاک طیبہ از دو عالم خوشتر است
اے خنک شہرے کہ درولے دلبر است

(

20/06/2026

❤️الصلوةوالسلام علیک یارسول ﷲﷺ وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب ﷲﷺ❤️

فرشتے نے حسنین کریمین کے جنتی جوانوں کے سردار ہونے کی خبر دی:حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ سے عرض کی کہ مجھ...
20/06/2026

فرشتے نے حسنین کریمین کے جنتی جوانوں کے سردار ہونے کی خبر دی:

حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ سے عرض کی کہ مجھے اجازت دو تاکہ میں نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں جاؤں اور آپﷺ کے ساتھ جا کر مغرب کی نماز پڑھوں۔۔

اور آپﷺ سے عرض کروں ؛ کہ میرے اور تمہارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔

تو میں نے نبی کریم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور میں نے آپﷺکے ساتھ مغرب پڑھی۔ آپﷺ نے مغرب پڑھی یہاں تک کہ عشاء پڑھی۔پھر حضورﷺ واپس ہوئے تو میں آپﷺ کے پیچھے گیا۔

آپﷺ نے میری آواز سنی ، تو فرمایا : یہ کون ہے؟ کیا حذیفہ ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! آپﷺ نے فرمایا: تمہاری کیا حاجت ہے؟ اللہ تمہیں اور تمہاری ماں کو بخشے۔۔

یہ ایک فرشتہ ہے! جو اِس رات سے پہلے زمین پر کبھی نہیں اترا۔ اِس نے اپنے رب سے اجازت مانگی : کہ مجھے سلام کرے اور مجھے بشارت دے کہ : فاطمہ جنتی لوگوں کی بیویوں کی سردار ہیں ، اور حسن اور حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔

بے ادب گستاخ فرقے کو سنا دے اے حسن
یوں بیاں کرتے ہیں سنی داستانِ اہلبیت

19/06/2026

جمعہ مبارک ❣️

Address

Mirza Kambili, Kallar Syedan
Islamabad

Telephone

+923019712124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دینِ اسلام- Deen e Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to دینِ اسلام- Deen e Islam:

Shortcuts

Share