شیعہ علماء کونسل پاکستان اسلام آباد

شیعہ علماء کونسل پاکستان اسلام آباد قائد کا سپاہی 🇵🇰❤️

موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہر قسم کی بیرونی سازشوں، انتشار اور تفرقے سے ہوشیار...
17/06/2026

موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہر قسم کی بیرونی سازشوں، انتشار اور تفرقے سے ہوشیار رہنا ہوگا تاکہ خطے میں قائم ہونے والا امن مزید مضبوط ہو اور اس کے مثبت اثرات مظلوم اقوام تک پہنچ سکیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی
مکمل پیغام کمنٹس میں پڑھیں
۔
۔

راولپنڈی:قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے معروف عالم دین علامہ محمد  امین شہیدی ، مولانا سید سلمان ...
15/06/2026

راولپنڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی ، مولانا سید سلمان نقوی، برادر مختار علی کی ملاقات اور زوجہ کی وفات پر قائد محترم کی خدمت میں تعزیت پیش کی.
۔
۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ کے امام جمعہ و بزرگ عالم دین، جامعہ امام صادق علیہ السلام کے...
13/06/2026

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ کے امام جمعہ و بزرگ عالم دین، جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی کی وفات پر لواحقین و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ملی و دینی خدمات لائق تحسین ہیں، مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین اسلام، تعلیم و تربیت، خدمت خلق اور ملت جعفریہ کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ملک کی ممتاز دینی و علمی شخصیت، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طویل عرصہ سے علوم دینیہ، تبلیغ و ترویج دین اور ملی و فلاحی امور میں مصروف عمل حجت الاسلام علامہ محمد جمعہ اسدی بھی گزشتہ روز داغ مفارقت دے گئے۔ مرحوم سے طویل رفاقت اور ان کی گرانقدر دینی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مرحوم جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل کی حیثیت سے سینکڑوں طلبہ کی علمی و فکری تربیت کا فریضہ انجام دیتے رہے اور ملک بھر میں ایک باوقار دینی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔

مرحوم نہ صرف جامعہ امام صادق علیہ السلام کے تحت تعلیمی، فلاحی اور سماجی منصوبوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے بلکہ مسلسل جدوجہد کا نمایاں حصہ رہ کر ملت کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے۔

علامہ محمد جمعہ اسدی اپنے اخلاص و اخلاق کے ذریعے ہم عصر علما اور عوام میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پُر کرنے کے لئے ان کے شاگردان و مخلصین کو ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔

ہم ان کے خانوادے، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت و تسلیت کرتے ہوئے علو درجات کے لئے دعاگو ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ کے امام جمعہ اور جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہو....

اطلاعیہ
13/06/2026

اطلاعیہ

راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیتی وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری پاراچنار  سے علامہ ...
13/06/2026

راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیتی وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری پاراچنار سے علامہ فدا حسین مظاہری خطیب و امام جماعت مرکزی جامع مسجد پارچنار کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور زوجہ کی وفات پر قائد محترم کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی وفد میں مولانا سید حمد حسین حسینی ، حاجی زمین حسین سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار ، کربلائی محمد ممبر انجمن حسینیہ ، کربلائی شیر حسین اور کربلائی عمران صدر عملدار فاؤنڈیشن شریک تھے.
قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

13/06/2026

ایک عہد تمام ہوا 🚩
قائد ملت جعفریہ پاکستان کے رفیق ، بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج محمد جمعہ اسدی قدس سره الشريف انتقال کرگئے ، مرحوم کی علمی قومی جدوجہد تا دیر یاد رکھی جائینگی
۔
۔

انا للہ وانا الیہ راجعونملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ عالم دین، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ الل...
12/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ عالم دین، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے دیرینہ ساتھی، قومی جماعت تحریک کے بزرگ رہنما محترم علامہ جمعہ اسدی صاحب انتقال کرگئے

بزرگ عالم دین کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں

سانحہ مری افسوس ناک ہے ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقویحکومت مستق...
12/06/2026

سانحہ مری افسوس ناک ہے ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

حکومت مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی تیار کرے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سانحہ مری میں محلہ حسین آباد ملتان کے ایک ہی خاندادن کے 10افراد کی حادثاتی موت پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار ، لواحقین سے اظہار تعزیت

راولپنڈی /اسلام آباد12جون 2026 ( اسلامی تحریک پاکستان)سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ مری میں محلہ حسین آباد (سوتری وٹ) ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10افراد کی حادثاتی موت پر انتہائی رنج و غم و افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی تیار کرے تاکہ ایسے سانحات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے ،علامہ ساجد نقوی نے مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد کا انتقال جس میں زیادہ تعداد بچوں ا ور خواتین شامل ہیں یہ دردناک انسانی سانحہ ہے خدا وند کریم سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر و جمیل عطا فرمائے۔

ہزاروں کوششیں کرلی زمانے نے گرانے کیمجھے جھکنے نہیں دیتا بھرم زہراء کے بچوں کا
11/06/2026

ہزاروں کوششیں کرلی زمانے نے گرانے کی
مجھے جھکنے نہیں دیتا بھرم زہراء کے بچوں کا

مکتب تشیع کی بنیاد علم پر ہےقائد محترم
10/06/2026

مکتب تشیع کی بنیاد علم پر ہے

قائد محترم

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیعہ علماء کونسل پاکستان اسلام آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share