Deen Shinasi

Deen Shinasi This page is only for true face of Islam and Islamic Informative videos.

23/05/2026

اسلام اور سوشلزم _ شہید قائد، علّامہ عارف حسین الحسینیؒ

قوم پرستی، سوشلزم، مارکسزم؛ یہ وہ سیاسی اور سماجی مکاتبِ فکر ہیں، جو بعض اوقات ہم جوانوں میں اِن کی طرف رجحان دیکھتے ہیں۔
لیکن کیا قومیت اور قوم پرستی کے نعروں کی تاریخ ہمیشہ درخشاں رہی ہے؟
کیا قوم پرستی کی طاقت، دین سے زیادہ ہے؟
یعنی کیا قوم کی بنیاد پر لگنے والا نعرہ اور تحریک، دینی تحریک سے زیادہ طاقتور اور نتیجہ خیز ہوتی ہے؟

23/05/2026

روشن مستقبل کے لیے تین بنیادی اصول | شہید مرتضیٰ مطہری | اردو زبان میں

23/05/2026

عرب حکومتوں کی غلطی کا ازالہ _ امام خمینیؒ

عربوں نے کیا غلطی کی؟ عرب اور دیگر مسلمان حکومتوں نے اسرائیل کے حوالے سے کون سی سنگین غفلت برتی؟ امام خمینی انقلاب کی کامیابی سے بھی پہلے سے ان مسلمان حکومتوں اور قوموں کو کس بات کی دعوت دے رہے تھے؟ اس غلطی کا ازالہ کیسے ممکن ہے؟

23/05/2026

حج کا اہم مقصد؛ باہمی اتحاد | شہید امام سید علی خامنہ ای

22/05/2026

اے امام عصر، ہم آپکی دعاوں کے محتاج ہیں | شہید امام سید علی خامنہ ای

روایات اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں دیکھا جائے تو پوری کائنات کا وجود، امامِ وقت اور حجتِ دوران کے وجود پر منحصر ہے۔ اگر ایک لمحے کے لیے حجتِ خدا کے وجود کو نظر انداز کیا جائے تو یقیناً زمین اپنے باشندوں کو دھنسا دے گی «لولا الحجۃ لساخت الارض باهلها» یہی وجہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام نے اپنے آپ کو اہل زمین کے لیے باعثِ امان قرار دیا ہے۔ بنابریں کائنات میں موجود ہر مخلوق امامِ وقت کی عنایتوں کے طفیل باقی ہے اور ہر مخلوق اپنی بقاء میں امامؑ کے وجود اور ان کی دعاؤں کی محتاج ہے، چنانچہ اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے ولی امر مسلمین نے امام زمانہ علیہ السلام سے دعا کی التجا کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امامِ عصر علیہ السلام سے جس چیز کے لیے دعا کی التماس کیا ہے یقیناً وہ کوئی معمولی چیز نہیں ہو سکتی۔ تو پھر انہوں نے کس مقصد کے حصول کے لیے امام عصر علیہ السلام سے دعا کی التماس کی ہے؟ اس اہم سوال کے جواب کو دریافت کرنے کے لیے شہید امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو دیکھنا نہ بھولیے۔

22/05/2026

اسلام ظلم کے سامنے خاموشی نہیں سکھاتا | شہید مرتضیٰ مطہری | اردو زبان میں

ظلم

22/05/2026

محبوب کا دیدار | آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی

22/05/2026

شجاعتِ حضرت زینبؑ! _ امام خمینیؒ

تاریخ کے مختلف ادوار میں دین الہی کی حفاظت اور اسکے دفاع میں جہاں مرد حضرات کا کردار نظر آتا ہے وہیں عورتوں کی بھی مثالیں دکھائی دیتی ہیں جس کی واضح مثال واقعہ کربلا ہے، جہا٘ں ایک طرف امام حسینؑ کی فدا کاری کی مثال دنیا کے سامنے ہے وہیں دوسری طرف حسینیؑ تحریک کو آگے بڑھانے میں شریکہ الحسین حضرت زینب علیھا السلام کا مئوثر کردار بھی واضح طور پر نظر آتا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں جو کردار زینب کبری سلام اللہ علیہا نے ادا کیا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے اور بقول شاعر:« اگر زینب نہ ہوتی تو کربلا کربلا میں ہی رہ جاتی» اور بنی امیہ کبھی بھی کربلا اور اہداف کربلا کو آگے بڑھنے نہیں دیتے لیکن انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں جو کردار حضرت زینبؑ کا ہے وہ عدیم المثال ہے۔ چنانچہ آپ نے اپنے خطبوں سے دین کے ازلی دشمن بنی امیہ کی ایسی تحقیر کی کہ پوری تاریخ میں کبھی بھی انکی اس طرح کی تحقیر نہیں ہوئی تھی۔

حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے دین کے ازلی دشمن کے سامنے کیسا کردار ادا کیا؟ اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کردار سے آج ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟ اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے بنی امیہ کی ناگ کیسے رگڑ کر رکھ دی؟

انہی تمام تر باتوں سے آگاہی کیلئے حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

22/05/2026

اساتذہ کرام کی سب سے اہم ذمہ داری _شہید امام سید علی خامنہ ای

21/05/2026

حج اور میزبان حکومت کی ذمہ داری _شہید امام سید علی خامنہ ای

شہید امام سید علی خامنہ ای حج اور میزبان سعودی حکومت کی ذمہ داریوں کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ کیا مکہ مکرمہ کسی کی ملکیت ہے؟ قرآن مجید میں مکہ مکرمہ کے بارے میں کیا فرمایا گیا ہے؟ مکہ مکرمہ پر حاکم حکمرانوں کو کس کی مصلحت کا خیال رکھنا چاہیے؟ مکہ کی میزبان حکومت کو زائرین اور حجاج کے حوالے سے کن امور پر سنجیدگی سے دھیان دینا چاہیے؟

ان اہم ترین سوالات کے جوابات اس ویدیو میں ملاحظہ کیجئے.

21/05/2026

چشمۂ زلالِ معرفت _ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی

عَالَمِ اسلام کی عظیم الشان اور کم شناختہ شخصیت کہ جن کا عِلم و عمل اُن کی فکری اور روحانی بلندی کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ نے مغربی جدید سماجی و اجتماعی علمی نظریات کے اور اسلامِ محمدیؐ پر ہونے والے اعتراضات و اشکالات کے مدلّل اور منطقی انداز میں جوابات دیئے اور مغربی علوم کے سحر میں مبتلا اسلامی دنیا کو اِس سحر سے نکالا اور اُس کے ساتھ ساتھ التقاطی یعنی حق و باطل کی آمیزش پر مبنی افکار و نظریات سے حقیقی اسلامی افکار و نظریات کو جدا کیا۔ آپ کی پوری زندگی قلبِ اسلام یعنی ولایت اور اسلام محمدی کے دفاع میں گزری اور علمی اور ثقافتی میدان میں بے شمار خدمات انجام دیں۔ آپ کی علمی خدمات ایک عظیم سرماۓ کے طور پر تشنگانِ علم و معرفت کی تشنگی کو بجھانے کے لیے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی رہیں گی۔

اِس جلیل القدر شخصیت کے مختلف مواقع پر بیانات سے بہرہ مند ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا انتخاب کیجئے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen Shinasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share