Minhaj ul Quran Islamabad

Minhaj ul Quran Islamabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj ul Quran Islamabad, Religious organisation, Islamabad.
(1)

مدینہ ہال اسلام آباد میں تحریکِ منہاج القرآن کے 45ویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقادگزشتہ روز تحریک منہاج القران ا...
19/10/2025

مدینہ ہال اسلام آباد میں تحریکِ منہاج القرآن کے 45ویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد
گزشتہ روز تحریک منہاج القران اسلام اباد زون کے زیر اہتمام منہاج القران کے 45ویں یومِ تاسیسِ کے موقع پر ایک پروقار اور پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسلام آباد بھر سے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان، عہدیداران، اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جو محترم شبیر احمد قادری صاحب نے نہایت خوش‌الحان آواز میں پیش کی۔ اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترم عارف بھٹی صاحب نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ پیش کی، جس نے محفل کے روحانی ماحول کو مزید جِلا بخشی۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدّظلّہ العالی کا ویڈیو خطاب سماعت کیا گیا، جس میں آپ نے امن، عافیت، اخلاقی تربیت، اور تحریکِ منہاج القرآن کے آفاقی پیغامِ محبت پر نہایت پُراثر گفتگو فرمائی۔ شرکاء نے بڑی توجہ اور عقیدت کے ساتھ شیخ الاسلام کے اس پیغام کو سنا، جس سے محفل کا روحانی ماحول مزید پُرفیض ہو گیا۔ پروگرام کی صدارت تحریک منہاج القرآن اسلام آباد زون کے صدر محترم راؤ محمد جاوید انجم صاحب فرما رہے تھے، جبکہ نظامت کے فرائض زون کے ناظمِ اعلیٰ محترم عرفان محمد خان ایڈوکیٹ صاحب نے نہایت خوبصورت، پراثر اور مربوط انداز میں سرانجام دیے۔ تقریب کے دوران مختلف مقررین نے تحریکِ منہاج القرآن کی 1980 سے اب تک کی عظیم دینی، علمی، تعلیمی اور فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدّظلّہ العالی کی علمی و فکری جدوجہد، قرآنی و حدیثی خدمات، اور امتِ مسلمہ میں امن و محبت کے پیغام کی ترویج پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات، مثلاً منہاج ایجوکیشن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور حلقہ درود و عرفان الہٰی کی خدمات کا جامع تعارف بھی پیش کیا گیا۔ ناظمِ تقریب عرفان محمد خان ایڈوکیٹ صاحب نے ہر مقرر کے درمیان نہایت خوبصورت انداز میں تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا، جس سے سامعین کو تحریک کی ہمہ جہت جدوجہد کا احاطہ کرنے کا موقع ملا۔ پروگرام کے اختتام پر صدرِ تقریب راؤ محمد جاوید انجم صاحب نے ایک جامع، بلیغ اور روح پرور خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کو اتحاد، عزم، خدمتِ دین اور پیغامِ مصطفی ﷺ کی ترویج کے لیے مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ اختتامی لمحات میں منہاج القرآن کے باصلاحیت کارکنان کو ان کی حسنِ کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کا اختتام قاضی فَرُّخ صاحب کی پُر تاثیر دعا سے ہوا، جس میں ملک و ملت کی سلامتی، شیخ الاسلام کی درازئ عمر، اور تحریک منہاج القرآن کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کے آخر میں یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی پُرمسرت تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام شرکاء نے خوشی و مسرت کے ساتھ شرکت کی۔ یہ پروقار تقریب ایمان، محبت، اخوت اور تجدیدِ عہدِ وفا کا حسین مظہر ثابت ہوئی۔

19/10/2025

ضرورت برائے سٹاف
نظام المدارس پاکستان کو IT Officer کی ضرورت ہے۔
اگر آپ CMS سسٹمز، کمپیوٹر نیٹ ورک، اور سافٹ ویئر آپریشن میں مہارت رکھتے ہیں،
تو اپنی درخواست 26 اکتوبر 2025 تک جمع کروائیں۔
مرکزی دفتر، لاہور
0301-4036124 / 0316-9288931

19/10/2025
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنسینیئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، اسلام آباد ”برادر محمد محسن رضا“ وفات پا...
08/10/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سینیئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، اسلام آباد ”برادر محمد محسن رضا“ وفات پا گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ آج بروز بدھ دن 2:30 بجے میلاد گراؤنڈ جی ٹین اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

بے شک برادر محمد محسن رضا مشن کا عظیم اثاثہ تھے، اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کیپیٹل زون (اسلام آباد )

محترم حافظ سعید رضا بغدادی اور EPD کی جملہ ٹیم کو سیرت حبیب اعظم کورس کے شاندار انعقاد پر ڈھیروں مبارکباد تحریک منہاج ال...
07/10/2025

محترم حافظ سعید رضا بغدادی اور EPD کی جملہ ٹیم کو سیرت حبیب اعظم کورس کے شاندار انعقاد پر ڈھیروں مبارکباد

تحریک منہاج القرآن کیپیٹل زون (اسلام آباد)

07/10/2025

ولی اور ولایت

ہم نے ولایت کو ایک مقدس، مگر محدود سا عنوان بنا دیا ہے یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی خاص خاندان، مخصوص سلسلے، یا چند مخصوص چہروں تک محدود ہے۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ولایت کوئی عہدہ نہیں، کوئی منصب نہیں، اور کوئی خاندانی وراثت نہیں۔
یہ کسی لباس، کسی لبادے، یا کسی مخصوص وضع قطع کا نام نہیں بلکہ یہ پاکیزہ سیرت، بلند کردار، اور عمدہ اخلاقیات کا نام ہے۔

ولی وہ نہیں جو لوگوں کے سامنے ہاتھ اٹھائے تو کائنات جھک جائے،
بلکہ ولی وہ ہے جو اپنے نفس کو جھکا لے۔
ولی وہ نہیں جو زمین پر کرامت دکھائے،
بلکہ وہ ہے جو اپنی زبان، دل، اور نظر کو گناہ سے بچا لے۔
ولی وہ نہیں جو دنیا سے منہ موڑ کر غاروں میں چھپ جائے،
بلکہ وہ ہے جو دنیا میں رہ کر بھی دنیا کو اپنے دل میں جگہ نہ دے۔
سچ تو یہ ہے کہ ولی کا پہچاننے کا سب سے بڑا پیمانہ اس کا اخلاق ہے ولی کنجوس نہیں ہوتا، ولی بخیل نہیں ہوتا، ولی تنگ نظر، متعصب یا خود پسند نہیں ہوتا۔
وہ لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے، دلوں کو جوڑتا ہے، فاصلے نہیں بڑھاتا اس کے لبوں پر ذکر ہوتا ہے، مگر دل میں تکبر نہیں ہوتا وہ نفرت نہیں بانٹتا، محبت بانٹتا ہے۔

اگر کوئی انسان اپنے اخلاق کو بہتر کر لے، اپنی نیت کو خالص کر لے،احکامِ الٰہی اور سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہو جائے تو یقین جانیے، وہ بھی ولی ہے۔ولایت کسی کے دستاویز میں درج نہیں،یہ دل کے اندر پیدا ہونے والا نور ہے، جو اطاعتِ الٰہی اور اتباعِ مصطفیٰ ﷺ سے روشن ہوتا ہے۔

ولایت کوئی ٹریڈ مارک نہیں،نہ کسی نے اپنے نام رجسٹرڈ کروا رکھی ہے یہ دروازہ ہر اس بندے کے لیے کھلا ہے جو اپنی ذات کو سنوارنا چاہے،
جو اپنے کردار کو اخلاقِ محمدی ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا چاہے،
اور جو اپنے عمل کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشبو سے معطر کر لے ولی بننے کے لیے کسی خرقے، عمامے یا لقب کی ضرورت نہیں،
بس دل کی صفائی، نیت کی سچائی، اور عمل کی خیرخواہی چاہیے۔
کیونکہ ولایت کا اصل جوہر محبت، خدمت، اور خلوص ہے۔
جو دل سے خدا کا بندہ بن جائے، وہی دراصل خدا کا دوست بن جاتا ہے۔

06/10/2025

قوم کو آج تعلیم تو مل رہی ہے، مگر تربیت کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمارے ادارے ڈگریاں تو بانٹ رہے ہیں مگر انسان سازی کے عمل سے خالی ہو چکے ہیں۔ تعلیم صرف ذہن کو معلومات دیتی ہے، مگر تربیت دل کو روشنی عطا کرتی ہے۔ تعلیم ہمیں بتاتی ہے کیا کرنا ہے، مگر تربیت یہ سکھاتی ہے کیسے کرنا ہے اور کیوں کرنا ہے۔ جب تعلیم کردار سے خالی ہو جائے تو علم ایک ہتھیار بن جاتا ہے، خدمت نہیں۔

تربیت دراصل اس شعور کا نام ہے جو علم کو عمل میں ڈھالتا ہے، جو نظریے کو کردار بناتا ہے۔ ایک غیر تربیت یافتہ تعلیم یافتہ انسان عقل رکھتا ہے مگر ضمیر نہیں رکھتا، زبان رکھتا ہے مگر حلم نہیں رکھتا، طاقت رکھتا ہے مگر سمت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، اور استاد تو بہت ہیں، مگر دیانت، احساس، اخلاق اور ایثار نایاب ہیں۔

قومیں کتابوں سے نہیں، کردار سے بنتی ہیں۔ جب تک ہماری درسگاہیں تعلیم کے ساتھ تربیت کو شامل نہیں کرتیں، تب تک علم ایک کاروبار، اور تعلیم ایک پیشہ بن کر رہ جائے گی۔ ہمیں ایسی نسل تیار کرنا ہے جو علم کے ساتھ اخلاق، ہنر کے ساتھ کردار، اور عقل کے ساتھ دل کی روشنی رکھتی ہو۔ یہی تربیت ہے، جو قوموں کو اوجِ ثریا تک پہنچاتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن اس وقت معاشرے کو تعلیم و تربیت کے مراحل سے گزار کر ایک عظیم تر مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
سیول سوسائٹی کے تعاون اور عملی شرکت سے ہم یہ منزل جلد حاصل کر سکتے ہیں ۔

06/10/2025

جہاں سجدے بھی ناز کرتے تھے

رات کی خاموشی میں کعبہ کا صحن نور سے لبریز تھا۔ چاندنی سفید چادر کی طرح بچھ گئی تھی اور ہر سمت ایک عجب روحانی سکون تھا۔ اسی پرسکون فضا میں ایک جوان تنہا سجدے میں گرا ہوا رو رہا تھا۔ اس کے آنسو سنگِ اسود کے قریب مٹی کو تر کر رہے تھے۔ وہ لرزتی آواز میں کہہ رہا تھا:
“اے میرے ربّ! تیرا سب سے بڑا گناہگار تیرے در پر حاضر ہے۔ میرے گناہ بہت ہیں، مگر تیری رحمت ان سب سے وسیع ہے۔ اگر آج تو نے مجھے معاف نہ کیا، تو میرے لیے کوئی در باقی نہیں رہے گا۔”

صحن میں موجود لوگ ساکت تھے۔ ان کے دلوں پر عجب ہیبت طاری تھی۔ وہ جوان جس کا چہرہ ہر نقاب تھا، جو خشوع و خضوع میں ڈوبا ہوا اپنے رب کے حضور گڑگڑا رہا تھا، وہ خود کو سب سے بڑا گناہگار کہہ رہا تھا۔ کسی کو یقین نہ آتا تھا کہ یہ وہی ہے جو ہر لمحہ بندگی میں غرق رہتا ہے۔ اس کی حالت ایسی تھی کہ لگتا تھا گویا زمین اس کے آنسوؤں سے نرمی مانگ رہی ہو، آسمان اس کی فریاد سے لرز رہا ہو، اور فرشتے اس کے رونے پر “آمین” کہہ رہے ہوں۔

وہ مسلسل سجدے میں روتا رہا، اور ہر فریاد میں عجز، محبت، اور خوفِ خدا کی آمیزش تھی۔ اس کے جملے دلوں کو چیرتے جاتے تھے۔ وہ کہتا تھا: “اے پروردگار! میں تیرا بندہ ہوں، مگر تیرا حق ادا نہ کر سکا۔ تیری نعمتوں کے سامنے میری شکرگزاری ادھوری ہے۔ میرے آنسو میری زبان ہیں، انہیں قبول فرما لے۔”
کسی پوچھنے والے نے پوچھا جوان کون ہو تم ایسا کون سا گناہ تم سے سرزد ہو گیا ۔
آؤ دیکھو ہم سب مل کر تمھارے لئے دعا کرتے ہیں کہ رب تعالیٰ تجھ پر اپنا فضل فرما دے تمھارے گناہ بخش دے
جب چہرے سے نقاب ہٹا تو لوگ غش کھا کر گر پڑے یہ کوئی اور نہیں نواسہ رسول سیدنا امام زین العابدین تھے ۔
لوگو:
ہمارا طرز عمل ہماری بے فکری ہماری لاپرواہی ہمیں کہاں لے جا رہی ہے ۔
آہیے اللہ کے حضور توبہ کریں وہ بڑا بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj ul Quran Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Minhaj ul Quran Islamabad:

Share