I love Islam

I love Islam مجھے لوگوں کو نہیں اپنے اللّٰہ کو راضی کرنا ہے��

26/07/2022

کبھی ہاتھوں کا اٹھنا
کبھی سجدوں میں جھکنا
کبھی آنسووں کا تڑپنا
خواہشیں ادھوری ہوں تو رب کتنا یاد آتا ہے

26/07/2022

‏اور پھر وہ اللہ حقیقت دیکھا دیتا ہے
ہر رشتے کی
ہر محبت کی
اور فرماتا ہے بتا کون ہے تیرا میرے سوا

22/07/2022

حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ :
"دوزخ میں داخل ہونے والے لوگوں میں سب سے زیادہ لوگ وہ ہوں گے جو فضول گفتگو کرتے ہیں "

18/07/2022

ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭضی اللہ عنہما ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﻭﮦ
ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺰﺭﮮ ﺟﻮ ﺩﻋﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ،

" ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮ ، ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮ ۔ "

ﻋﻤﺮ ﺭضی اللہ عنہہ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ، ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺳﯿﮑﮭﯽ؟ ﻭﮦ ﺑﻮﻻ ، ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﺳﮯ ، ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ
ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ

" ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﭼﻨﺪ ﮨﯽ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﮨﯿﮟ۔
( ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ 34:13 )"

ﻋﻤﺮ رضی اللہ عنہہ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺭﻭ ﭘﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻮﻟﮯ "
ﺍﮮ ﻋﻤﺮ ! ﻟﻮﮒ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﻠﻢ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ
، ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮ۔ "

ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮨﻢ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻨﺎﮦ
ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﮐﺜﺮ
ﻟﻮﮒ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﮐﯿﻼ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﻗﺮﺁﻥ
ﻣﯿﮟ " ﺍﮐﺜﺮ ﻟﻮﮒ " ﺳﺮﭺ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ " ﺍﮐﺜﺮ ﻟﻮﮒ "
" ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ " ( 7:187 )
" ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ "( 2:243 )
" ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻻﺋﮯ "( 11:17 )
ﺍﮔﺮ ﺁﭖ " ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ " ﮐﻮ ﺳﺮﭺ ﮐﺮﯾﮟ ، ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ
ﮐﮧ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻟﻮﮒ ،
" ﺷﺪﯾﺪ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﯿﮟ ۔ " ( 5:59 )
" ﺟﺎﮨﻞ ﮨﯿﮟ " ( 6:111 )
" ﺭﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﺳﮯ ﮨﭧ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ۔ "( 21:24 )
" ﺳﻮﭼﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ۔ " ( 29:23 )
" ﺳﻨﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ " ( 8:23 )
ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﻮ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎِ ،
" ﻣﯿﺮﮮ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﮨﯽ ﺑﻨﺪﮮ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﮨﯿﮟ "( 34:13 )
" ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻻﯾﺎ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﭼﻨﺪ ﮐﮯ "( 11:40 )
" ﻣﺰﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻏﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ، ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺪ
ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﮮ " ( 56:12 -14 )

ﭼﻨﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ
ﭘﺮﻭﺍﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ
ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮨﯿﮟ۔😊

18/07/2022

‏قالَ ﷺ: جس نے "نماز" چھوڑ دی اس نے کفر کیا!
ترمذی 2621؛ ماجہ 1079

قالَ ﷺ: کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی چیز "نماز" کا ترک کرنا ہے!
ترمذی 2618

قالَ ﷺ: بیشک آدمی اور شرک و کفر کے درمیان (فاصلہ مٹانےوالا عمل) "نماز" کا ترک کرنا ہے!
(مسلم 246؛ ترمذی 2620؛ ابوداؤد 4678)

17/07/2022

‏اے رب کائنات ہم سب کی دنیا بہتر فرما اور اپنے لا محدود خزانوں سے ہمیں رزق حلال، صحت، طویل عمر، خوشیاں اور کامیابی عطا فرما آمین •

17/07/2022

سورہ کہف " کی انیسویں آیت کا ایک لفظ "واليتلطف" ہے۔

یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے : کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے، کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور اس کا ترجمہ ہے "نرمی سے بات کرنا"۔۔

جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا ، تو بھی یہی کیا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .

كون مان جاۓ ؟؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا۔۔۔
زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے۔😊

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I love Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share