14/08/2022
مرکزی جامع مسجد شہداء اپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر اوقاف ، اپارہ مارکیٹ و اسمال چیمبر کے سابق صدر ملک ظہیر ،چیمبر اف اسمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر سردار احسان عباسی ، مسجد کمیٹی سے فاروق کیانی ، خطیب مسجد مولانا اشفاق صاحب شہر بھر کی مساجد کے خطباء اور علماء کرام نے خصوصی شرکت کی ۔پروگرام میں قیام پاکستان کے حوالے سے اجداد کی دی گئی قربانیوں پر بات ہوئی ۔ تقریب کے آخر میں میں پاکستان میں امن اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی