Islam with Munawwar Hussain

Islam with Munawwar Hussain A platform that will provide you the opportunity to understand Islam and practice it at your end.

15/05/2025
15/05/2025

Quran 8, 31-37

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

*جب ان کو ہماری آیات سنائی جاتی تھیں تو کہتے تھے کہ ہاں سن لیا ہم نے ، ہم چاہیں تو ایسی ہی باتیں ہم بھی بنا سکتے ہیں ، یہ تو وہی پرانی کہانیاں ہیں جو پہلے سے لوگ کہتے چلے آرہے ہیں ۔*

*اور وہ بات بھی یاد ہے جو انہوں نے کہی تھی کہ خدایا اگر یہ واقعی حق ہے اور تیری طرف سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے یا کوئی دردناک عذاب ہم پر لے آ ۔*

*اس وقت تو اللہ ان پر عذاب نازل کرنے والا نہ تھا جبکہ تو ان کے درمیان موجود تھا ۔ اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ ان کو عذاب دیدے ۔*

*لیکن اب کیوں نہ وہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ مسجد حرام کا راستہ روک رہے ہیں ، حالانکہ وہ اس مسجد کے جائز متولّی نہیں ہیں ۔ اس کے جائز متولّی تو صرف اہل تقوٰی ہی ہوسکتے ہیں ، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔*

*بیت اللہ کے پاس ان لوگوں کی نماز کیا ہوتی ہے ، بس سیٹیاں بجاتے اور تالیاں پیٹتے ہیں ، پس اب لو ، اس عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکارِحق کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو ۔*

*جن لوگوں نے حق کو ماننے سے انکار کیا ہے وہ اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صَرف کر رہے ہیں اور ابھی اور خرچ کرتے رہیں گے ۔ مگر آخرِ کار یہی کوششیں ان کے لیے پچھتاوے کا سبب بنیں گی ، پھر وہ مغلوب ہوں گے ، پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لائے جائیں گے*

*تاکہ اللہ گندگی کو پاکیزگی سے چھانٹ کر الگ کرے اور ہر قسم کی گندگی کو ملا کر اکٹھا کرے پھر اس پلندے کو جہنم میں جھونک دے ، یہی لوگ اصلی دیوالیے ہیں ۔*

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: ایمان کا بیان
باب: کتاب و سنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 191

ترجمہ:
_ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ نے صراط مستقیم کی مثال بیان فرمائی، کہ راستے کے دونوں طرف دو دیواریں ہیں، ان میں دروازے کھلے ہوئے ہیں اور دروازوں پر پردے لٹک رہے ہیں، راستے کے سرے پر ایک داعی ہے، وہ کہہ رہا ہے، سیدھے چلتے جاؤ، ٹیڑھے مت ہونا، اور اس کے اوپر ایک اور داعی ہے، جب کوئی شخص ان دروازوں میں سے کسی چیز کو کھولنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: تم پر افسوس ہے، اسے مت کھولو، کیونکہ اگر تم نے اسے کھول دیا تو تم اس میں داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:’’ راستہ اسلام ہے، کھلے ہوئے دروازے، اللہ کی حرام کردہ اشیاء ہیں، لٹکے ہوئے پردے، اللہ کی حدود ہیں، راستے کے سرے پر داعی: قرآن ہے، اور اس کے اوپر جو داعی ہے، وہ ہر مومن کے دل میں اللہ کا واعظ ہے۔‘‘_ لااصل لہ بھذا اللفظ، رواہ رزین (لم اجدہ)۔

*اللھم صل علی محمد ؤ علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید، اللھم بارک علی محمد ؤ علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید*

_صالح بندوں میں شمولیت کی دعا_

النمل 19

*رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ*

_اے میرے رب، مجھے قابو میں رکھ کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کرتا رہوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا ہے اور ایسا عمل صالح کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر_

*یا اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرما اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرما*

*آمین یا رب العالمین*

_السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاته_

*جزاکم اللہ خیر*

14/05/2025

Quran 8, 27-30

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

*اے ایمان لانے والو ، جانتے بوجھتے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت نہ کرو*

*اپنی امانتوں میں غداری کے مرتکب نہ ہو ، اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں اور اللہ کےپاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے ۔*

*اے ایمان لانے والو ، اگر تم خدا ترسی اختیار کرو گے تو اللہ تمہارے لیے کسوٹی بہم پہنچا دے گا اور تمہاری برائیوں کو تم سے دور کرے گا ، اور تمہارے قصور معاف کرے گا ۔ اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔*

*وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جبکہ منکرین حق تیرے خلاف تدبیریں سوچ رہے تھے کہ تجھے قید کر دیں یا قتل کر ڈالیں یا جلاوطن کر دیں ۔ وہ اپنی چالیں چل رہے تھے اور اللہ اپنی چال چل رہا تھا اور اللہ سب سے بہترین چال چلنے والا ہے ۔*

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: موت کی تمنا کرنے اور اسے یاد رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1599

ترجمہ:
_ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی موت کی تمنا کرے نہ اس کے آنے سے پہلے اس کے لیے دعا کرے، کیونکہ جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو اس کی امید منقطع ہو جاتی ہے، اور مومن کی عمر تو اس کے لیے خیرو بھلائی کے اضافہ کا باعث ہے۔‘‘_ رواہ مسلم۔

*اللھم صل علی محمد ؤ علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید، اللھم بارک علی محمد ؤ علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید*

_ظالم قوم سے حفاظت کی دعا_

القصص 21

*رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠*

_اے میرے رب، مجھے ظالموں سے بچا_

*یا اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرما اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرما*

*آمین یا رب العالمین*

_السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاته_

*جزاکم اللہ خیر*

13/05/2025

Quran 8, 18-26

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

*یہ معا ملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور کافروں کے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ اللہ ان کی چالوں کو کمزور کرنے والا ہے ۔*

*﴿ان کافروں سے کہہ دو﴾ اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو لو ، فیصلہ تمہارے سامنے آگیا ۔ اب باز آجاؤ ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، ورنہ پھر پلٹ کر اسی حماقت کا اعادہ کرو گے تو ہم بھی اسی سزا کا اعادہ کریں گے اور تمہاری جمعیت ، خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو ، تمہارے کچھ کام نہ آسکے گی ، اللہ مومنوں کے ساتھ ہے ۔*

*اے ایمان لانے والو ، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو ۔*

*ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سنا حالانکہ وہ نہیں سنتے ۔*

*یقیناً خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے ۔*

*اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا ﴿ لیکن بھلائی کے بغیر﴾ اگر وہ ان کو سنواتا تو وہ بے رخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے ۔*

*اے ایمان لانے والو ، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیّک کہو جبکہ رسول تمہیں اس چیز کی طرف بلائے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے ، اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہے اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے ۔*

*اور بچو اس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پرصرف انہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو ۔ اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔*

*یاد کرو وہ وقت جبکہ تم تھوڑے تھے ، زمین میں تم کو بے زور سمجھا جاتا تھا ، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں مِٹا نہ دیں ۔ پھر اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کر دی ، اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے اور تمہیں اچھا رزق پہنچایا ، شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔*

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: فضائل اور خصائل کا بیان
باب: نبی کریم ﷺ کے اخلاق و عادات کا بیان
حدیث نمبر: 5822

ترجمہ:
_عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ ﷺ اپنا جوتا مرمت کرتے تھے، اپنا کپڑا خود سی لیتے تھے اور اپنے گھر میں تمہاری طرح ہی کام کرتے تھے۔ اور انہوں نے فرمایا: آپ بھی ایک انسان تھے، آپ اپنے کپڑے میں جوئیں دیکھ لیا کرتے تھے، اپنی بکری کا دودھ خود دھوتے تھے اور اپنے ذاتی کام خود کیا کرتے تھے۔_ حسن، رواہ الترمذی فی الشمائل و البخاری فی الأدب المفرد۔

*اللھم صل علی محمد ؤ علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید، اللھم بارک علی محمد ؤ علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید*

_مغفرت اور رحمت کی دعا_

المؤمنون 109

*رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ*

_اے ہمارے پروردگار، ہم ایمان لائے، ہمیں معاف کر دے، ہم پر رحم کر، تُو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے_

*یا اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرما اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرما*

*آمین یا رب العالمین*

_السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاته_

*جزاکم اللہ خیر*

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam with Munawwar Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share