19/08/2023
تکمیلِ-قرآن-سیمینار : ضلع اٹک غربی
19-اگست-2023 بروز ہفتہ (منہاج القرآن ویمن لیگ فتح جنگ اٹک غربی) میں ایک عظیم "تکمیلِ قرآن سیمینار " کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مہمانِ خصوصی "محترمہ سمیرا شفیق صاحبہ " (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی) "محترم امجد خان قادری صاحب" (صدر منہاج القرآن علماء کونسل فتح جنگ) "محترم حاجی عبد الطیف صاحب " (ناظمِ اعلٰی تحریک منہاج القرآن باہتر فتح جنگ) نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسولِ مقبولﷺ سے ہوا۔ اس سیمینار میں تمام عزیز مہمانوں نے اپنے اخیالات کا اظہار کیا۔اس سیمنار میں "لفظی و بامحاورہ ترجمہ" کے ساتھ قرآن پاک کو مکمل کرنے والی طلبات کو "محترمہ سمیرا شفیق صاحبہ " نے اپنے ہاتھوں سے "اسناد " تقسیم کیں۔
" منہاج-القرآن-باہتر-فتح جنگ"