Explore Our Deen

Explore Our Deen Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Explore Our Deen, Religious Center, Islamabad.

12/03/2026

Akhirat ko dunya Par tarjeeh den || molana modudi
ترجیح آخرت - فکر آخرت کی تربیت کے ذرائع | مولانا مودودی

تعلق باللہ کے بعد دوسری چیز جس کی میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہر حال میں دنیا پر آخرت کو ترجیح دیجئیے اور اپنے ہر کام میں آخرت کی فوز و فلاح کو مقصود بنائیے.

یہ کوشش ہم کیسے کریں اور کن چیزوں سے اس میں مدد لیں؟
🖋️ سید ابوالاعلیٰ مودودی

" ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بعض نمازوں میں یہ دعا کرتے سنا!اللهم حاسبني حساب...
30/04/2025

" ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بعض نمازوں میں یہ دعا کرتے سنا!
اللهم حاسبني حسابًا يسيرًا
" خدایا روز قیامت میرا آسان حساب فرمانا"

جب وہ دعا کرکے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی، یا نبی اللّٰہ! آسان حساب کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا! یہ کہ روز محشر خدا بندہ کے نامہ اعمال کو دیکھے اور پھر اسے نظر انداز کردے،
اور اے عائشہ! اُس روز جس کا حساب ہوا تو وہ رسوا و برباد ہوا"

27/03/2025

" خدایا! اگر تو ہم سے راضی نہیں، تو کم از کم ہمیں بخش تو دے "

مطرف بن عبداللہ رحمہ اللّٰہ
[الزهد لأحمد بن حنبل ص 194]

27/03/2025

" معبود! میری گفتگو و کلام کی طرح میرے نفس و کردار کو بھی سنوار دے، میرا عمل جب بھی میرے قول سے ملتا ہے تو بلا کی شرمندگی اٹھاتا ہے،
اور تیری قسم! میں وہ نیک و پرہیزگار نہیں ہوں جسے لوگ جانتے و دیکھتے ہیں، بلکہ میں تو وہ بد نفس و بدکردار ہوں جسے تو جانتا و دیکھتا ہے،
تو مجھے کبھی انکی کہی مدح سے خوش نہ ہونے دینا، بلکہ اپنی ہجو و تکسیر میں ہی مشغول رکھنا، اور مجھے میری کردار سازی سے کبھی دست بردار نہ کرنا "

22/03/2025

دنیا میں جس علم سے سب سے بڑھ کر مجھے فائدہ ہوا ہے، وہ زبان کے اسالیب اور معانی و مفاہیم کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ خود بخود طبعیت میں ایک "نرمی" پیدا ہوتی ہے، خود بخود طبیعت میں اعتدال آنا شروع ہوتا ہے۔ امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات کہی تھی کہ:
مَنْ نَظَرَ فِي اللُّغَةِ، رَقَّ طَبْعُهُ
ترجمہ: جو زبان پر غور و فکر کرے، اس کی طبیعت نرم ہوجاتی ہے۔
[مناقب البيهقي، جلد ۱، صفحہ نمبر ۲۸۲]
اس کی وجوہات یہ ہیں:
۱۔ ایک تو یہ کہ جب انسان بہتر کلام کہنے کی کوشش کرتا ہے تو بہت سوچ سمجھ کر کرتا ہے۔ ایسا انسان ہر بات کو عجلت کے بجائے ٹہراؤ سے نقل کرے گا۔ اور اہلِ علم اور خطیب کا فرق یہیں سے معلوم چل جاتا ہے کہ ایک کی طبیعت میں ٹہراؤ ہوتا ہے دوسرا جذبات میں بہا چلا جارہا ہوتا ہے۔
۲۔ پھر یہ کہ ایسا شخص ان ہی لوگوں کو سننا پسند کرتا ہے جو خود زبان کے ماہر ہوں یا اچھے انداز سے گفتگو کرتے ہوں، اس سے زبان کے لحاظ سے نہایت کمزور کلام سُنا ہی نہیں جاتا اور پڑھا ہی نہیں جاتا۔ اور جن لوگوں کو وہ سُنتا ہے، ان کی طبیعت میں بھی ٹہراؤ ہوتا ہے۔ یہ چیز نرمی پیدا کرتی ہے۔ یہ چیز اعتدال پیدا کرتی ہے۔
سید عکاشہ

09/10/2024

" ایک مسلمان آدمی کے لیے اُسکا گھر کتنا بہترین ڈیرا ہے، جہاں وہ اپنی آنکھوں، کانوں، اور شرمگاہ کو باز رکھ سکتا ہے،
اور سنو! تم بازاروں میں بیٹھنے سے بچو، کیونکہ وہ ایسی جگہ ہے جو اخروی مقاصد سے بے توجہ کرتی اور ایمان و اعمال کو مسخ کردیتی ہے "

ابو درداء رضی اللّٰہ عنہ
[الزهد لأبي داود (٢١٨)]

09/10/2024

*Mohsin e Aalam ﷺ - Part 1 | Dr Ghulam Murtaza*

19/07/2024

*Narcissism Unveiled - Ego's Reflection - Consequences of Self-centeredness*

09/04/2024

رمضان المبارک کی آخری شب امیر المومنین علی علیہ السلام پکارا کرتے: کاش مجھے معلوم ہو کہ کس کی عبادات مقبول ہوئیں کہ اسے مبارک باد دی جائے اور کون محروم رہا کہ اس سے تعزیت کی جائے..!

09/04/2024

لَنْ نَعْدَمَ مِنْ رَبٍّ يَضْحَكُ خَيْرًا🥺❤️

”ہم ایسے رب کی خیر سے کبھی محروم نہیں ہوں گے جو ہنستا ہے!“

(سیدنا ابو رزین رضي الله عنه)

07/04/2024

رمضان المبارك ختم ہونے کو ہے؛ شوق اور محنت میں کمی نہیں ہونی چاہیے !!

امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :

"أغبى الناس مَنْ ضَلَّ في آخر سفره وقد قارَبَ المنزل !"

بیوقوف ترین شخص ہے وہ جو سفر کے آخر میں بھٹک جائے جبکہ منزل قریب ہی ہو!

[ فوائد الفوائد : ١٠٧ ]

Address

Islamabad

Telephone

+923360885549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Our Deen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Explore Our Deen:

Share