Ume Ammarh

Ume Ammarh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ume Ammarh, Religious organisation, Islamabad.

اولاد کے لیے دعایا اللہ! میں تجھ سے تیرے واحد و یگانہ، فرد و صمد نام سے اور تیرے عظیم نام سے دعا کرتی ہوں کہ تو میری اول...
05/11/2024

اولاد کے لیے دعا

یا اللہ! میں تجھ سے تیرے واحد و یگانہ، فرد و صمد نام سے اور تیرے عظیم نام سے دعا کرتی ہوں کہ تو میری اولاد کے حالات کو سنوار دے۔
یا اللہ! ان کی عمروں میں برکت دے اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ اپنی اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما۔
یا اللہ! ان میں سے چھوٹے کو پال لے، اور جو کمزور ہیں انہیں طاقت عطا فرما، اور جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما۔

یا اللہ! ان کے جسموں، سماعت، بصارت، جانوں، اور اعضاء کو عافیت میں رکھ، اور انہیں ہر بلا سے محفوظ رکھ اپنی رحمت سے۔ انہیں گناہوں اور خطاؤں سے محفوظ رکھ اپنی تقویٰ کے ساتھ، اور انہیں خیر اور رشد کی توفیق عطا فرما اپنی اطاعت کے ذریعے۔

یا اللہ! انہیں میرے لیے فرمانبردار بنا، نہ کہ نافرمان، نہ گناہ گار، اور نہ ہی گستاخ۔
یا اللہ! ان کی تربیت، ادب، اور بھلائی میں میری مدد فرما، اور اسے میرے اور ان کے لیے بھلائی کا ذریعہ بنا۔

یا اللہ! میں اپنی اولاد کو تیرے سپرد کرتی ہوں، اے وہ ذات جس کے پاس امانتیں ضائع نہیں ہوتیں۔ انہیں ہر آفت، بیماری اور خرابی سے، اور رات دن کے ہر فتنہ سے محفوظ رکھ، اور ہر حسد کرنے والی نظر، ہر کینہ رکھنے والے دل، اور برے دوستوں کے شر سے بچا۔

یا اللہ! انہیں ان کے آگے، پیچھے، دائیں، بائیں اور اوپر سے ہر بلا سے محفوظ فرما۔ یا اللہ! میری اولاد کو میرے فخر اور عزت کا سبب بنا، اور ان کی محبت کو اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، اور ان کے لیے دلوں کو نرم کردے۔
یا اللہ! میری اولاد کو دین میں حصہ، علم میں حصہ، خوبصورتی میں حصہ، اخلاق میں حصہ، اور لوگوں کی محبت میں حصہ عطا فرما۔
یا اللہ! میری اولاد کے مقام کو بلند کر اور اپنے بندوں کے درمیان ان کی عزت میں اضافہ فرما۔

یا اللہ! انہیں خوش نصیب، پرہیزگار، پاکیزہ، مالدار، سخی، حلیم، رحم دل، عالم اور صحت مند بنا۔
یا اللہ! انہیں بد نصیبوں میں شامل نہ کر۔
یا اللہ! انہیں عزت دے اور ذلت سے بچا۔
یا اللہ! انہیں خوشیوں سے نواز اور ہمیں ان کے ساتھ خوشیوں میں شامل فرما، انہیں اور ہمیں ان کے ذریعے آزمائش میں نہ ڈال۔
یا اللہ! انہیں سننے، دیکھنے، اور تمام نعمتوں سے مالامال فرما، اور انہیں اپنی بہترین نعمتوں سے نواز دے، اور میری کسی کوتاہی کی وجہ سے ان سے اپنے خیر کو محروم نہ کرنا۔

یا اللہ! اے وہ ذات جو امانتوں کو ضائع نہیں کرتی، مجھے، میرے اہل خانہ، میرے عزیز و اقارب، اور میری اولاد کو اور تمام مومنوں کو اپنی حفاظت میں رکھ۔
آمین۔

01/10/2024

پاکستان میں ۔۔میری جان کو خطرہ۔۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آمد پر سب سے عجیب بات کہہ دی۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، بہت سے چاہنے والوں نے پاکستان آنے سے روکا، بیٹے نے کہا، غزہ اور پاکستان ۔۔ دونوں جگہ ایک سا خطرہ ہے۔میں نے کہا،ہر روز تہجد میں شہادت کی دعا مانگتا ہوں، اگر میری آخرت اور اسلام کو فائدہ ہو سکتا ہے تو اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟
میں نے استخارہ کیا اور پاکستان آگیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس عظیم داعی اسلام پاکستانی مہمان کی حفاظت کیلئے سب مسلمانوں کو خلوص دل سے دعا کرنی چاہئے۔۔

20/05/2024

Alhamdulilah Allah NY mujy baty ki nyhmat Sy nawaza ha ❣️❣️❣️(18 05 2024)
Allah is ko hamary liy sadqa jariya banaya or is Sy apny Deen ka Kam ly AMEEN...........
ABU Turab bin Waqas💞

ہاں یہ دعا۔ یہی دعا جسے میں نے پڑھا۔ لمحہ لمحہ۔ جس کا میں نے ورد کیا۔ خوشیاں پانے کے لیے۔ اچھا ساتھی پانے کے لیے۔ نکاح ک...
14/01/2024

ہاں یہ دعا۔ یہی دعا جسے میں نے پڑھا۔ لمحہ لمحہ۔ جس کا میں نے ورد کیا۔ خوشیاں پانے کے لیے۔ اچھا ساتھی پانے کے لیے۔ نکاح کے بعد کا سکون پانے کے لیے۔ اولاد پانے کے لیے۔

بس یہی دعا۔ یہ میرا معجزہ ہے۔ میرا دل چاہتا میں خود سے جڑی ہر لڑکی کو کہوں کہ اسے پڑھا کریں۔ میں نے اس دعا کو پڑھا ہے۔

سجدوں میں۔ نئے چاند کو دیکھتے ہوئے۔ بارش میں۔ دعاؤں میں۔ آپ بھی پڑھا کریں۔ اس دعا کے توسط سے جو میں نے پایا اللّٰه آپ کو اس سے بڑھ کر نوازے🤍🤲🤲
واقعی اس دعا میں بہت اثر ہے۔
Copied

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ume Ammarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share