05/06/2026
*بڑی عید کے بعد، استاد اور شاگرد کا مکالمہ*🤣
استاد:الجھن کسے کہتے ہیں؟
شاگرد: دانت میں پھنس جانے والا گوشت کا ٹکڑا جب کوشش کے باوجود بھی نہ نکلے اسے الجھن کہتے ہیں۔۔۔۔
استاد: اور خوشی کسے کہتے ہیں؟
شاگرد: جب دانت میں پھنسا وہ ٹکڑا اچانک نکل آئے جبکہ آپ نا امید ہوچکے ہوں اس حالت کا نام خوشی ہے۔۔۔
استاد: اور غم و غصہ کی ملی جلی کیفیت؟
شاگرد: ایک دانت سے گوشت کا ٹکڑا نکلنے کے بعد اچانک آپ کو معلوم ہو کہ دوسری طرف بھی پھنسا ہے
استاد: اور جدوجہد؟
شاگرد: جب آپ دوسرے دانت سے ٹکڑا نکالنے کے لیے خلال یا ماچس کی تیلی اٹھا کر آپریشن شروع کرتے ہیں۔۔۔۔
استاد نے ایک زور کی چپیڑ لگائی اور کہا ابے او قصائی کی اولاد یہ دانت اور گوشت سے نکلے گا یا نہیں 🤣😍😘
*جب تک فریج بھرا رہے گا۔ دل و دماغ میں گوشت ہی چھایا رہے گا😅*