نگاہِ ولی

نگاہِ ولی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from نگاہِ ولی, Religion & Spirituality, Doaba Police Line, Hyderabad.

Jumma Mubarak❤️
24/01/2025

Jumma Mubarak❤️

25/12/2024

وَالسَّلٰمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُّ وَيَوْمَ اَمُوْتُ وَيَوْمَ اُبْعَثُ حَيًّا
(33, SURA E MARYAM )
(Prophet Jesus علیہ السلام said)
“ Peace be upon me the day I was born, and the day I will die, and the day I will be raised alive."

حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن ابن المسيب، انه سمع ابا هريرة رضي الله عنه، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفسي بيده ليوشكن ان ينزل فيكم ابن مريم حكما مقسطا، فيكسر الصليب، ويقتل الخنزير، ويضع الجزية، ويفيض المال حتى لا يقبله احد".
( صحیح بخاری ، باب قتل الخنزیر ۱۰۲، حدیث نمبر ۲۲۲۲)

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے ابن مسیب نے اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ زمانہ آنے والا ہے جب ابن مریم (عیسیٰ علیہ السلام) تم میں ایک عادل اور منصف حاکم کی حیثیت سے اتریں گے۔ وہ صلیب کو توڑ ڈالیں گے، سوروں کو مار ڈالیں گے اور جزیہ کو ختم کر دیں گے۔ اس وقت مال کی اتنی زیادتی ہو گی کہ کوئی لینے والا نہ رہے گا۔

Narrated Syedina Abu hurairرضی اللہ عنہ . Allah's Apostle said, By him in whose hands my soul is, Son of Mary ( Jesus) will shortly descend amongst you People ( Muslims) as just Ruler and will break the cross and kill the pig and abolish the Jizya ( a tax taken from the non-Muslims who are in the protection of the Muslim Govt) then money will be abundant, and nobody will accept charitable Gifts

22/12/2024

۲۰ جمادی الثانی سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا یومِ ولادتِ ہے۔ آپ سلام اللہ علیہا خاتونِ جنت، لختِ جگر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، زوجہ سیدنا علی المرتضیٰ حیدرِ کرار رضی اللہ عنہ اور حسنین کریمین کی والدہ ماجدہ ہیں۔ آپ سلام اللہ علیہا کے مشہور القاب میں زھرا، سیدۃ النساء العالمین اور بتول ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی توقیر پوری انسانیت پہ واجب کردی۔

حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔

بخاری، الصحیح، كتاب المناقب، باب مناقب قرابۃ رسول
اللہ s، 3/1361، الرقم/3510

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پاک قرآنی تعلیمات کی عملی تفسیر ہونے کی حیثیت سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے مینارۂ نور ہے۔ عورت اگر ماں کے روپ میں ہو تو جگر گوشہ رسول سلام اللہ علیہا کا اسوہ حسنہ اس کی مکمل رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ شریکِ حیات کے طور پر عورت کے لیے شوہر کی اطاعت و فرمانبرداری کا حق ادا کرنے کا سلیقہ سیدہ کائنات کی حیاتِ پاک میں پنہاں ہے۔ ایک بیٹی کے لیے آپ سلام اللہ علیہا کی حیات سے ادب و احترامِ والدین کا رنگ جھلکتا نظر آتا ہے۔ الغرض آپ سلام اللہ علیہا کی حیات کا ہر پہلو کامل اتباع کا نمونہ ہے۔ بارگاہِ الٰہی میں استدعا ہے کہ ہمیں آپ سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مطہرہ سے فیض یاب ہونے کی توفیق خاص مرحمت فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین

10/12/2024

اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد(¤) اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد(¤)

10/12/2024

سن فریاد پیراں دیا پیرا
میری عرض سنیں کن دھر کے ہُو
بیڑا اڑیا میرا وچ کپرا ندے جتھے مچھ نہ بہندے ڈر کے ہُو
شاہ جیلانی محبوب سبحانی میری خبر لیو جھٹ کر کے ہُو
پیر جنہاندے میراں باہو، اوہ کدھی لگدے ترکے ہُو

تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیو سے جشن عید میلاد النبی مبارک ہو❤️
17/09/2024

تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیو سے جشن عید میلاد النبی مبارک ہو❤️

17/09/2024
05/09/2024

میلاد شریف پر ہم جھنڈے کیوں نہ لگائیں:

" قالت سیدتنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنها : رایت ثلاثۃ اعلام مضروبات ، علماً فی المشرق ، علماً فی المغرب وعلماً علی ظھر الکعبۃ فاخذنی المخاض فولدت محمداًﷺ "

ترجمہ :"سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : میں نے دیکھا کہ تین جھنڈے نصب کیے گئے ، ایک مشرق میں ، ایک مغرب میں ، ایک کعبے کی چھت پر اور حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوگئی"۔

( دلائل النبوۃ لامام ابو نعیم رحمہ اللہ تعالیٰ)

25/08/2024

آس دنیا کا سب سے بڑا دھوکا وہ ہے جو انسان نے خود کو دیا ہوا ہے۔ ہم اللّٰہ سے غافل ہوئے پھر رہے ہیں۔ جب کے ہمیں اللّٰہ کی طرف لوٹ کے جانا ہے۔ میری عرض یہ ہے کہ ہم ایک وقت میں بہت سے گناہوں میں گھیرے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ سارے گناہ ایک ساتھ ہم نے اختیار نہیں کئے تھے۔ جس طرح ہم نے برائی کو تھوڑا تھوڑا رستہ دیا اس طرح اب ابلیس کا رستہ اپنی زندگی میں بند کریں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کے چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچیں۔
انشاء اللہ اللّٰہ بڑے گناہوں سے بھی بچنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔
سید پیر فضل نبی ظہیر الگیلانی رح
منظور نظر خلیفہ مجاز محمد طیّب
آستانہ عالیہ گیلانیہ حیدرآباد

20/08/2024

حضرت سیِّدُنا ابُوہُریرہرَضِی اللّٰہُ تَعالیٰ عَنْہُ سےمَروی ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایاکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتا ہے: ’’جس نے کسی ولی کو اَذِیَّت دی، میں اس سے اعلانِ جنگ کرتا ہوں اوربندہ میرا قُرب سب سے زِیادہ فرائض کے ذریعے حاصل کرتا ہے اور نَوافل کے ذریعے مُسلسل قرب حاصل کرتا رہتا ہے،یہاں تک کہ میں اس سے مَحَبَّت کرنے لگتا ہوں۔جب میں بندے کو محبوب بنا لیتا ہوں ،تومیں اس کے کان بن جاتا ہوں، جس سے وہ سنتاہے۔ اس کی آنکھ بن جاتا ہوں ،جس سے وہ دیکھتا ہے۔اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں، جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں، جس سے وہ چلتا ہے۔ پھروہ مجھ سے سوال کرے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، میری پناہ چاہے، تومیں اسے پناہ دیتا ہوں۔ (بخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع، ۴/۲۴۸،حدیث:۶۵۰۲)

13/08/2024

حضرت ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن کی تکلیفوں سے نجات دے وہ کسی مُفلِس کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کردے۔(مسلم،کتاب المساقاۃ والمزارعۃ، باب فضل انظار المعسر، ص۸۴۵، الحدیث: ۳۲(۱۵۶۳))

13/08/2024

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”

صحیح بخاری

Address

Doaba Police Line
Hyderabad

Telephone

+923003500115

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نگاہِ ولی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share