RTJ District HYD

RTJ District HYD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RTJ District HYD, Religious organisation, Hyderabad.

20/07/2026
18/07/2026

*بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…*

*رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد*

الحمدللہ بروز *بدھ 15 جولائی*، *روحانی طلبہ جماعت صوبہ پنجاب* کا وفد ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچا، جہاں *روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد* کے دوستوں نے ریلوے اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں تمام دوستوں نے ناشتہ کیا، آرام فرمایا اور پھر حیدرآباد شہر کی سیر و تفریح کا پروگرام رکھا گیا۔

بعد نمازِ مغرب تا عشاء *مرکز عمر اسلام* میں ایک پُروقار پروگرام منعقد ہوا، جس میں *روحانی طلبہ جماعت* کی مختلف برانچز، *جماعت اصلاح المسلمین، جمعیت علماء طاہریہ* اور *جامع خلفائے کرام* کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب سے آنے والے دوستوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت *سندھی ٹوپی اور لونگی* پہنائی گئی۔ جبکہ *روحانی طلبہ جماعت صوبہ پنجاب کے نائب صدر جناب عمر فاروق طاہری صاحب* نے روحانی طلبہ جماعت کے اغراض و مقاصد پر مؤثر خطاب فرمایا۔

پروگرام کے اختتام پر نمازِ عشاء کے بعد *حیدرآباد کلب* میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں *جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے صدر جناب خلیفہ غلام قادر لاکھو صاحب* نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ رات کو وفد نے حیدرآباد میں قیام کیا۔

اگلے روز ناشتے کے بعد روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کے دوستوں نے محبت اور اخوت کے ساتھ وفد کو جامشوروں تک رخصت کیا۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت ملاقات، محبت، اخوت اور تنظیمی تعلق کو مزید مضبوط فرمائے اور ہمیں دین اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

*پریس سیکریٹری بلال ابڑو٭
٭روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد٭

15/07/2026

الحمدللہ وفد کے دوست حیدرآباد پہنچ چکے ہیں
ر ط ج ضلع حیدرآباد کے دوست وفد کے دوستوں کا استقبال کرتے ہوئے


بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآبادالحمدللہ بروز...
06/07/2026

بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…
رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد
الحمدللہ بروز اتوار، 5 جولائی بعد نمازِ عصر تا مغرب، مرکز عمر السلام مسجد میں روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کے ضلعی عہدیداران اور طلبۂ کرام کے ہمراہ ہفتہ وار گیٹ ٹوگیدر منعقد کیا گیا۔
اس بابرکت نشست میں سر سید طارق علی شاہ صاحب (لیکچرار پبلک اسکول) نے خصوصی شرکت فرمائی اور "تعلیم کی اہمیت" کے موضوع پر نہایت مؤثر، فکر انگیز اور معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت، محنت، نظم و ضبط اور روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے مفصل رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر طلبۂ کرام سے مختلف سوالات بھی کیے گئے اور ان کی صلاحیتوں، تعلیمی رجحانات اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے مفید مشاورت اور رہنمائی دی گئی، جس سے طلبہ نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع حاصل کرنے، اپنے اساتذہ کی رہنمائی سے مستفید ہونے اور دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

پریس سیکرٹری
بلال رضا ابڑو طاھری
روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد

بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآبادالحمدللہ بروز...
06/07/2026

بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…
رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد
الحمدللہ بروز اتوار، 5 جولائی بعد نمازِ مغرب تا عشاء، روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کے ضلعی عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس موقع پر روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کے صوبائی معاون جناب شیراز احمد پنھور صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اور اپنی قیمتی رہنمائی سے نوازا۔ میٹنگ میں ضلعی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس میں بالخصوص پنجاب سے آنے والے وفد کی آمد کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس پروگرام کی کامیاب تنظیم کے لیے مختلف امور اور ذمہ داریوں کو باہمی مشاورت سے دوستوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر وفد کے استقبال، انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کو احسن انداز میں مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز بھی کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ روحانی طلبہ جماعت کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے اور ہمیں دینِ اسلام اور تنظیم کی خدمت اخلاص و محنت کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
پریس سیکرٹری بلال ابڑو
روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد

06/07/2026

**بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…*

*رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد*

الحمدللہ بروز *اتوار* بعد نمازِ عصر تا مغرب، *روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد* کی ہفتہ وار *گیٹ ٹوگیدر* ضلعی *جوائنٹ سیکرٹری* کے گھر منعقد کی گئی۔

اس بابرکت نشست میں *خلیفہ سائیں پروفیسر غلام قادر لاکھو صاحب* نے خصوصی شرکت فرمائی اور *"AI in Education"* کے موضوع پر نہایت مؤثر اور معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے تعلیمی میدان میں مثبت استعمال، طلبہ کے لیے اس کی اہمیت اور مستقبل کے تقاضوں پر مفصل روشنی ڈالی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع حاصل کرنے، جدید ٹیکنالوجی سے مثبت استفادہ کرنے اور دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

*پریس سیکرٹری بلال ابڑو*
*روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد*

14/06/2026

*بفیضانِ نظر سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی…*

*رپورٹ: روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد*

الحمدللہ بروز *ہفتہ 13 جون*، *مرکز عمر اسلام، گاڑی کھاتہ حیدرآباد* میں *روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد* کا *صوبائی وزٹ* منعقد ہوا۔

اس موقع پر *روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون-II کے صدر جناب جنید پیرزادہ طاہری صاحب* اور *ضلعی مانیٹر جناب شیراز لغاری طاہری صاحب* نے خصوصی شرکت فرمائی۔ جبکہ روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کی مختلف برانچز کے دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

وزٹ کے دوران *روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ* پیش کی گئی اور برانچز کا *حال احوال* لیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی امور، آئندہ سرگرمیوں اور نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ روحانی طلبہ جماعت کو مزید ترقی عطا فرمائے اور ہمیں دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

*پریس سیکرٹری بلال ابڑو*
*روحانی طلبہ جماعت، ضلع حیدرآباد*

🚀 *RTJ Weekly Get Together**Crypto Currency Awareness Session*💡 Topic: Crypto Awareness🎙 Speaker: *Sir Hafiz Syed Mohiud...
12/05/2026

🚀 *RTJ Weekly Get Together*

*Crypto Currency Awareness Session*

💡 Topic: Crypto Awareness
🎙 Speaker: *Sir Hafiz Syed Mohiuddin Tahiri*

📅 Date: Sunday, 17-05-2026
⏰ Time: 5:30 PM – 7:00 PM
📍 Venue: Autobhan, Latifabad Unit No. 2

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTJ District HYD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share